دنیا کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ – حجاب امتیازعلی
کراچی ( ویب ڈیسک) – ایمیلیا ایئرہارٹ نامی پہلی خاتون ہوا باز کے نام سے تو سب ہی واقف ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی پہلی مسلم خاتون ہوا بازکون تھیں۔
آئیے آج ہم آپ کا تعارف کراتے ہیں حجاب امتیازعلی سے جو کہ دنیا کی پہلی ہوا باز خاتون اورپاکستان کی صفِ اول کی مصنفہ ہیں۔
حجاب امتیاز نے ہوا بازی کا آغاز انگلینڈ میں کیا اوراکتوبر1936 میں انہوں نے باضابطہ ہوا بازی کا لائسنس بھی حاصل کیا۔
حجاب نے 1930 کے اوائل میں نامور صحافی اورافسانہ نگار امتیاز علی تاج سے شادی کی۔
امتیاز علی تاج ہی کی طرح حجاب عباسی کا شماربھی پاکستان کی صفِ اول کے مصنفین میں ہوتا ہے۔
حجاب ہوا بازی کی شوقین تھی اوروہ اکثرلاہورفلائنگ کلب میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیتی رہیں تھیں۔
ایک نامور مصنف نے اپنی سرنوشت میں لکھا ہے کہ ’’ایک مرتبہ وہ امتیاز علی تاج کے گھر کے لان میں تشریف فرما تھے کہ حجاب تشریف لائیں اور کہا کہ وہ تھوڑی دیر میں آتی ہیں، تھوڑی دیر بعد ایک چھوٹا جہاز ان کے لان کے اوپر چکر لگانے لگا اور حجاب اس سے ہاتھ باہر نکال کر ہوا میں اپنا رومال لہرا رہیں تھیں‘‘۔
حجاب امتیاز نے فنِ تحریر کی دنیا میں قدم رکھا تو آپ کے ناول شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے جن میں لیل ونہار، صنوبر کے سائے میں، تصویرِ بتاں اورمیری ناتمام محبت شامل ہیں
http://www.arynews.tv/ud/archives/90852