جاسمن
لائبریرین
122 تعلیمی ادارے پشاور اسکول کے ہلاک شدگان کے ناموں سے منسوب
وزیراعظم نے کہا کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ہلاک ہونے والوں کو یاد رکھنا ملک کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ معصوم بچے روشنی کی بنیاد بنے۔
15.12.2015
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 122 تعلیمی اداروں کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دی ہے۔
گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں لگ بھگ 150 افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت طالب علموں کی تھی۔
اس سانحہ کو بدھ کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجوں کو حملے میں ہلاک ہونے والوں کے ناموں سے منسوب کرنے کا مقصد معاشرے سے انتہاپسندی اور عدم برداشت کے رویے کا خاتمہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے دشمن پاکستان میں نفرت اور عدم برداشت پھیلانا چاہتے ہیں لیکن اُنھیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ تعلیم اور علم پھیلانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے 16 دسمبر کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ہلاک والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی پارلیمان میں بھی قرار دادیں منظور کی گئیں۔
http://www.urduvoa.com/content/pakistan-named-122-school-after-aps-students-names/3103353.html