روشن صبح

قیصرانی

لائبریرین
10273612_758574567526584_5504331230789981770_n.jpg
عُنوان دیجیے۔
بلا عنوان
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستان کا حتف تھری ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاع مزید مضبوط ہو گیا: جنرل راشد
23 اپریل 2014
news-1398211363-6849.jpg

پاکستان نے گزشتہ روز زمین سے زمین پر مار کرنے والے شارٹ رینج حتف3- بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ حتف تھری میزائل 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گزشتہ روز آرمی سٹرٹیجک کمان فورسز نے اس میزائل کا تجربہ کیا۔ میزائل تجربہ کا مشاہدہ کرنے کے لئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک کمان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خان کے علاوہ انجینئرز اور سائنسدانوں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ جنرل راشد محمود نے میزائل تجربہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہونے کے علاوہ خطہ میں امن کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا پاک فوج کے افسران اور جوان کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھے گی۔آن لائن کے مطابق میزائل لانچنگ تقریب میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بلند ہوئے۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی حتف تھری غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک فوج کے انجینئرز، سائنس دانوں، جوانوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگی اور اس سلسلے میں ہر قسم کے اقدامات اور انجینئرز اور سائنسدانوں کوتمام سہولیات فراہم کی جائینگی۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
سعودی عرب کی پہلی لائسنس یافتہ خاتون پائلٹ
الحنادی کا کہنا ہے کہ ملک کی پہلی خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد وہ فخر محسوس کررہی ہیں کہ انھوں نے اس شعبے کو چنا۔



سعودی عرب کی 35 سالہ الحنادی الہندی نامی خاتون کو سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

الحنادی سر پر اسکارف پہن کر سعودی عرب کی مقامی ایئرلائن کے چھوٹے بڑے جہاز اڑائیں گی۔

انھوں نے اپنے کیرئر کا آغاز 2004ء میں کیا تھا جبکہ کچھ روز قبل ایک سولو فلائٹ اڑانے کے مظاہرے کے بعد انھیں اب باقاعدہ خاتون پائلٹ کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

سعودیہ کی 'پرنس الولید بن طلال' نامی ایئرلائن کی جانب سے الحنادی کو باقاعدہ پائلٹ کی ملازمت دی گئی ہے جس کے بعد الحنادی سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہیں۔

الحنادی کا کہنا ہے کہ ملک کی پہلی خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد وہ فخر محسوس کررہی ہیں کہ انھوں نے اس شعبے کو چنا۔

'عرب نیوز' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں الحنادی نے کہا ہے کہ پہلی فلائٹ اڑانے کے بعد وہ دنیا بھر میں ایک مشہور شخصیت بن گئی ہیں۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
پاکستان کا حتف تھری ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاع مزید مضبوط ہو گیا: جنرل راشد
23 اپریل 2014 1
print_32.png
email.png
Tweet
Share
news-1398211363-6849.jpg

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر + ایجنسیاں) پاکستان نے گزشتہ روز زمین سے زمین پر مار کرنے والے شارٹ رینج حتف3- بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ حتف تھری میزائل 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گزشتہ روز آرمی سٹرٹیجک کمان فورسز نے اس میزائل کا تجربہ کیا۔ میزائل تجربہ کا مشاہدہ کرنے کے لئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک کمان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خان کے علاوہ انجینئرز اور سائنسدانوں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ جنرل راشد محمود نے میزائل تجربہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہونے کے علاوہ خطہ میں امن کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا پاک فوج کے افسران اور جوان کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھے گی۔آن لائن کے مطابق میزائل لانچنگ تقریب میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بلند ہوئے۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی حتف تھری غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک فوج کے انجینئرز، سائنس دانوں، جوانوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگی اور اس سلسلے میں ہر قسم کے اقدامات اور انجینئرز اور سائنسدانوں کوتمام سہولیات فراہم کی جائینگی۔

پاکستان کا حتف تھری ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاع مزید مضبوط ہو گیا: جنرل راشد
23 اپریل 2014 1
print_32.png
email.png
Tweet
Share
news-1398211363-6849.jpg

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر + ایجنسیاں) پاکستان نے گزشتہ روز زمین سے زمین پر مار کرنے والے شارٹ رینج حتف3- بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ حتف تھری میزائل 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گزشتہ روز آرمی سٹرٹیجک کمان فورسز نے اس میزائل کا تجربہ کیا۔ میزائل تجربہ کا مشاہدہ کرنے کے لئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک کمان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خان کے علاوہ انجینئرز اور سائنسدانوں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ جنرل راشد محمود نے میزائل تجربہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا آفیسر اور جوان جو جارحیت کو ناکام بنانے کے کام پر مامور ہیں اپنے فرائض اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ اے پی پی کے مطابق یہ تجربہ آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے سٹرٹیجک میزائل گروپ کی تربیتی مشق کے اختتام پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راشد محمود نے مشقوں کے علاقہ میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی فعالیت میں تکنیکی اور آپریشنل مہارت کے حاصل کرنے پر فوجی دستوںکو سراہا۔ انہوں نے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربہ سے ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی جس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہونے کے علاوہ خطہ میں امن کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ آن لائن کے مطابق میزائل لانچنگ تقریب میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بلند ہوئے۔ جنرل راشد محمود نے کہا میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا پاک فوج کے افسران اور جوان کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھے گی۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی حتف تھری غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک فوج کے انجینئرز، سائنس دانوں، جوانوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگی اور اس سلسلے میں ہر قسم کے اقدامات اور انجینئرز اور سائنسدانوں کوتمام سہولیات فراہم کی جائینگی۔
دو بار نہیں ہو گئی یہ پوسٹ؟
 

جاسمن

لائبریرین
30 مئی 2011
وقت اشاعت: 17:59
پورٹ لینڈ کراچی

کراچی میں تاریخی ریلوے ٹریک اور بندرگاہ کے سنگم پر واقع فوڈ اسٹریٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ گرمی میں سمندر کے کنارے چہل قدمی کا مزہ ہی کچھ اور ہے لیکن اب لوگ کھانا بھی کھائیں گے اور پورٹ میں لنگر انداز بحری جہازوں کا نظارہ بھی ہوگا۔ کراچی میں تاریخی نیٹی جیٹی پل اور پورٹ کے سنگم پر پورٹ گرینڈ کے نام سے فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا اس موقع پر گورنر سندھ، وفاقی اور صوبائی وزراء کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے پورٹ گریند فورڈ اسٹریٹ پر چہل قدمی کی۔ کھانے کھائے اور شاہکار منصوبے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پورٹ گرینڈ کے لئے زمین کے پی ٹی اور ایک ارب کاسرمایہ نجی کمپنی نے لگایا ہے جہاں قدیم درختوں کو کاٹے بغیر خوبصورت ریسٹورنٹ تعمیرکیا گیا جو فن تعمیر میں کاریگروں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے وفاقی وزیر بندرگاہ اور جہاز رانی بابرغوری کہتے ہیں کیفورڈ اسٹریٹ کا شمار دنیا کے بہترین تفریحی مقامات میں ہوگا۔ شہر کے تمام ہنگاموں سے دور پورٹ گرینڈ کا حسین نظارہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے ستائے عوام کے لیے تفریحی کا باعث ہے۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
nav.gif
nav.gif
nav.gif

30 مئی 2011
وقت اشاعت: 17:59
پورٹ گرینڈ کراچی

کراچی میں تاریخی ریلوے ٹریک اور بندرگاہ کے سنگم پر واقع فوڈ اسٹریٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ گرمی میں سمندر کے کنارے چہل قدمی کا مزہ ہی کچھ اور ہے لیکن اب لوگ کھانا بھی کھائیں گے اور پورٹ میں لنگر انداز بحری جہازوں کا نظارہ بھی ہوگا۔ کراچی میں تاریخی نیٹی جیٹی پل اور پورٹ کے سنگم پر پورٹ گرینڈ کے نام سے فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا اس موقع پر گورنر سندھ، وفاقی اور صوبائی وزراء کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے پورٹ گریند فورڈ اسٹریٹ پر چہل قدمی کی۔ کھانے کھائے اور شاہکار منصوبے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پورٹ گرینڈ کے لئے زمین کے پی ٹی اور ایک ارب کاسرمایہ نجی کمپنی نے لگایا ہے جہاں قدیم درختوں کو کاٹے بغیر خوبصورت ریسٹورنٹ تعمیرکیا گیا جو فن تعمیر میں کاریگروں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے وفاقی وزیر بندرگاہ اور جہاز رانی بابرغوری کہتے ہیں کیفورڈ اسٹریٹ کا شمار دنیا کے بہترین تفریحی مقامات میں ہوگا۔ شہر کے تمام ہنگاموں سے دور پورٹ گرینڈ کا حسین نظارہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے ستائے عوام کے لیے تفریحی کا باعث ہوگا۔

photo-305175813-0.jpg

photo-305175813-1.jpg

photo-305175813-3.jpg

photo-305175813-4.jpg

photo-305175813-5.jpg

photo-305175813-6.jpg

photo-305175813-7.jpg

photo-305175813-8.jpg

photo-305175813-9.jpg

photo-305175813-10.jpg

photo-305175813-11.jpg

photo-305175813-12.jpg

photo-305175813-13.jpg

photo-305175813-14.jpg

photo-305175813-15.jpg

photo-305175813-16.jpg

photo-305175813-17.jpg

8


اس زمرہ سے آگے اور پہلے
اس سے آگے اس سے پہلے
جرمنی میں لمبی ترین ناک کا عالمی مقابلہ شیخ زید مسجد
spacer.gif
تصاویر غائب ہیں :)
 

جاسمن

لائبریرین
25 جون 2011
وقت اشاعت: 8:28
فیراری ورلڈ ابوظبی

ابوظبی متحدہ عرب امارات میں اسپورٹس کاروں کیلئے فیراری پارک بنایا گیا ہے، فیراری پارک کو دنیا بھر کے ماہر کاریگروں کی مدد سے تیار کرایا گیاہے۔جنہوں نے تین سال کے طویل عرصے میں پارک کو مکمل کیا ہے یہ دنیا کا سب سے بڑا انڈور تھیم پارک ہے۔
[URL='http://www.urduweb.org/url?q=http://vb.2ar.net/showthread.php%3F6959-%25D8%25B9%25D8%25A7%25D9%2584%25D9%2585-%25D9%2581%25D9%258A%25D8%25B1%25D8%25A7%25D8%25B1%25D9%258A(%25D9%2581%25D9%258A-%25D8%25A7%25D8%25A8%25D9%2588%25D8%25B8%25D8%25A8%25D9%258A)&sa=U&ei=1QNYU4y6N8SVO9PTgfAO&ved=0CEoQ9QEwDw&usg=AFQjCNGufAQ5FiU-okNcgTEfVPL8FMv8Hg'] [URL='http://www.urduweb.org/url?q=http://www.alittihad.ae/multimedia/photo.php%3Fid%3D360&sa=U&ei=1QNYU4y6N8SVO9PTgfAO&ved=0CEgQ9QEwDg&usg=AFQjCNGSLEtrzhaKR7S8oidsMYdZIv5dsg'] [URL='http://www.urduweb.org/url?q=http://shabab.assafir.com/Article.aspx%3FArticleID%3D1842&sa=U&ei=1QNYU4y6N8SVO9PTgfAO&ved=0CDwQ9QEwCA&usg=AFQjCNEVJvtK50-u69KTHx1ONLbAwIiLTw'] [/URL][/URL][/URL]
[URL='http://www.urduweb.org/url?q=http://world-almaarifa.blogspot.com/2013/06/blog-post_19.html&sa=U&ei=1QNYU4y6N8SVO9PTgfAO&ved=0CDAQ9QEwAg&usg=AFQjCNEatMV7nNs_tYvBfWb5oTftna06xQ'] [URL='http://www.urduweb.org/url?q=http://carscoopcar.blogspot.com/2010/07/ferrari-world-abu-dhabi-unveils-all.html&sa=U&ei=1QNYU4y6N8SVO9PTgfAO&ved=0CEAQ9QEwCg&usg=AFQjCNFRQ5CASZIERyBTxLUCfgz5uxcdaw'] [URL='http://www.urduweb.org/url?q=http://avb.s-oman.net/showthread.php%3Ft%3D1048870&sa=U&ei=1QNYU4y6N8SVO9PTgfAO&ved=0CE4Q9QEwEQ&usg=AFQjCNGlm9ZTxqET6bhgMuHGpeyfLoGmZg'] [/URL][/URL][/URL]
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
25 جون 2011
وقت اشاعت: 8:28
فیراری ورلڈ ابوظبی

ابوظبی متحدہ عرب امارات میں اسپورٹس کاروں کیلئے فیراری پارک بنایا گیا ہے، فیراری پارک کو دنیا بھر کے ماہر کاریگروں کی مدد سے تیار کرایا گیاہے۔جنہوں نے تین سال کے طویل عرصے میں پارک کو مکمل کیا ہے یہ دنیا کا سب سے بڑا انڈور تھیم پارک ہے۔

photo-25682639-0.jpg
معلوم نہیں۔ ایسا کیجئے کہ ذرا سعود بھائی کو میسج کر دیجئے
 

زیک

مسافر
25 جون 2011
وقت اشاعت: 8:28
فیراری ورلڈ ابوظبی

ابوظبی متحدہ عرب امارات میں اسپورٹس کاروں کیلئے فیراری پارک بنایا گیا ہے، فیراری پارک کو دنیا بھر کے ماہر کاریگروں کی مدد سے تیار کرایا گیاہے۔جنہوں نے تین سال کے طویل عرصے میں پارک کو مکمل کیا ہے یہ دنیا کا سب سے بڑا انڈور تھیم پارک ہے۔

photo-25682639-0.jpg
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/دبئ-چلو.48909/#post-814570
 

جاسمن

لائبریرین
beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=140520جنگ
March 10, 2014
دنیا کا سب سے کم عمر لیکچرار

ngt-younglecturer_3-10-2014_140520_l.jpg

ممبئی…این جی ٹی…بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دھرا دھون سے تعلق رکھنے والے 13سالہ بچے کو دنیا کے سب سے کم عمر ترین لیکچرار کا اعزاز حاصل ہوگیاہے۔13سالہ امان رحمان نامی یہ بچہ8سال کی عمر میں بحیثیت پروفیسر ٹیچنگ کے شعبے سے منسلک ہوا لیکن اپنی چھوٹے قد کی وجہ سے اُسے کرسی پر کھڑے ہوکر بلیک بورد استعمال کرنا پڑتا تھالہٰذا وہ تدریس سے علیحدہ ہوگیا۔اب13سال کی عمر میں ایک بار پھر تدریس کیلئے میدان میں اُترنے والا امان رحمان آجکل اپنی سے دگنی عمر کے بچوں کو اینیمیشن پڑھاتا نظر آتا ہے جسے اس فیلڈ میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے بھی نوازا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
جنگ
ترکی کے نوجوان نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے جدید پلاسٹر تیار کر لیا


April 24, 2014

ngt-3d_4-24-2014_145571_l.jpg

استنبول…این جی ٹی… ہڈی ٹوٹ جانے کی صورت میں کئی صدیوں سے پلاسٹر چڑھائے جانے کا طریقہ کار استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اب ایک نوجوان نے اس طریقہ ء علاج کو جدت بخشتے ہوئے ایسا پلاسٹر تیار کر لیا ہے جو موجودہ پلاسٹر سے کئی گنا بہتر ہے۔تھری پرنٹر کی مدد سے تیار کیا جانیوالا یہ پلاسٹر ترکی سے تعلق رکھنے والے Deniz Karasahinنامی ایک نوجوان طالبِ علم نے بنایا ہے جو نہ صرف زخم تیزی سے بھرنے میں مدد گار ثابت ہو گا بلکہ انتہائی دلکش اور لچکدار بھی ہے۔صرف یہی نہیں اس تھری پرنٹیڈ پلاسٹر کی بدولت الٹرا ساؤنڈ بھی با آسانی ممکن ہو سکے گا اوروینٹیلیشن اوربازو کو حرکت دینا بھی مشکل نہیں رہے گا۔
 

جاسمن

لائبریرین
جنگ
April 22, 2014
tallestbuilding-saudiarabia_4-22-2014_145390_l.jpg

جدہ …این جی ٹی …سعودی عرب کے شہر جدہ میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ اس بلند ترین عمارت میں کئی لگژری ہوٹل، شاپنگ مال، رہائشی فلیٹس اور دفاتر قائم کیے جائیں گے، 200منزلہ اس عمارت کی 160 منزلیں صرف رہائشی مقاصد کے لیے ہوں گے ۔ماہرین تعمیرات کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک کلو میٹربلند اس برج میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا بھی ایک پیچیدہ مسئلہ رہے گا تاہم یہ تمام پیچیدگیاں دور کرنا ناممکن بھی نہیں۔ کنگڈم ٹاور نامی اس عمارت کی تعمیر پر تقریباً 1.23 ارب ڈالر لاگت آئے گی ۔واضح رہے کہ اب تک دنیا کی بلند ترین عمارت متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ”برج الخلیفہ“ ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے ۔ ان کے علاوہ بلند ترین عمارتوں میں شنگھائی ٹریڈ سینٹر492 میٹر، نیویارک میں امپائرا سٹیٹ بلڈنگ 381 میٹر اور پیٹرو ناس جڑواں ٹاور کوالالمپور492 میٹربلند عمارتیں قرار دی جاتی ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
دنیا کی سب سے کم عمر پروفیسر ہونے کا ریکارڈ



گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 19 سالہ عالیہ صبور (Alia Sabur) کو دنیا کی سب سے کم عمر پروفیسر قرار دیا ہے-

نیویارک کی اس ذہین طلبا نے 14 سال کی عمر میں ہی اپنی بیچلر ڈگری حاصل کر لی تھی اس سے پہلے یہ ریکارڈ مشہور سائنسدان آئزک نیوٹن کے شاگرد کولن میکلورن (Colin Maclaurin) کا تھا جو اس نے سن 1717ﺀ میں قائم کیا تھا-
صبور کو 19 سال کی عمر میں کونکوک یونیورسٹی (Konkuk University) جو کہ سیول٬ کوریا میں قائم ہے میں پروفیسر کے طور پر رکھا گیا ہے جس پر صبور کا کہنا ہے یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اگرچہ مجھے کورین زبان نہیں آتی پھر بھی میںMaths پڑھا سکتی ہوں

فی الوقت وہ نیو اورلین (New Orleans) کی ساؤدرن یونیورسٹی(Southern University) میںMaths اور Physics پڑھا رہی ہیں جو کہ ہریکین کترینا (Hurricane Katrina) میں تباہ ہو چکا تھا اور جہاں وہ ایک ریلیف ورکر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں-

hamariweb.com/articles/article.aspx?id=569&type=text
 

جاسمن

لائبریرین
اردوڈاٹ کام
22 اپریل 2014

وقت اشاعت: 7:48
شیشے کی بوتلوں میں رنگین ریت سے شاہکار تیار کرنے والا آرٹسٹ
قاہرہ…این جی ٹی…فن کے اظہارکیلئے کینوس،پینٹ،برش یا پھر دیگر روایتی آلات ضروری نہیں بلکہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کیلئے دماغ کی ذہانت سب سے اہم ہوتی ہے۔مصر سے تعلق رکھنے والے احمد نامی اسٹریٹ آرٹسٹ کا شمار بھی چند ذہین آرٹسٹوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگاجو شیشے کی بوتلوں کے اند ر ریت سے شاہکار فن پارے تخلیق کرتا ہے۔یہ ماہر آرٹسٹ شیشے کی بوتلوں کے اندر مختلف رنگوں کی ریت کو اس طرح تہہ در تہہ بٹھاتا ہے کہ دلکش و حسین مناظرتخلیق ہوجاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیرت سے دنگ کردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
www.urdu.co/news/taza-tareen
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:48
شیشے کی بوتلوں میں رنگین ریت سے شاہکار تیار کرنے والا آرٹسٹ
قاہرہ…این جی ٹی…فن کے اظہارکیلئے کینوس،پینٹ،برش یا پھر دیگر روایتی آلات ضروری نہیں بلکہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کیلئے دماغ کی ذہانت سب سے اہم ہوتی ہے۔مصر سے تعلق رکھنے والے احمد نامی اسٹریٹ آرٹسٹ کا شمار بھی چند ذہین آرٹسٹوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگاجو شیشے کی بوتلوں کے اند ر ریت سے شاہکار فن پارے تخلیق کرتا ہے۔یہ ماہر آرٹسٹ شیشے کی بوتلوں کے اندر مختلف رنگوں کی ریت کو اس طرح تہہ در تہہ بٹھاتا ہے کہ دلکش و حسین مناظرتخلیق ہوجاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیرت سے دنگ کردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
geo-news-ngt-artest_4-22-2014_145361_l.jpg
تصویر غائب ہے
ایک کام کیجئے کہ اس طرح کی خبریں یا معلومات دیتے وقت ان کا ماخذ یعنی سورس بھی دے دیجئے تاکہ کسی بھی مشکل کی صورت میں اراکین اصل متن تک پہنچ سکیں
 

جاسمن

لائبریرین
ڈیرہ غازی خان کے بینائی سے محروم نوجوان شہزاد احمد نے ایم فل سپیشل ایجوکیشن کے نصاب کو بولتی شکل میں( talking format)منتقل کر دیا ۔
بصارت سے محروم افراد اس سافٹ ویئر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
شہزاد احمد حال ہی میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور سینئر ایجوکیشن ٹیچر منتخب ہوئے ہیں اور خود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم فل کے طالب علم بھی ہیں۔انہوں نے ایم فل کے نصاب کے 13ہزار صفحات سکین کر کے انہیں بولتی شکل میں منتقل کر دیا ہے۔ اِس سافٹ ویئر کی نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ممالک کی جامعات میں بھی بہت اہمیت ہے۔
(خبریں۔24اپریل2014)
 

جاسمن

لائبریرین
بیس (20) سال سے ندی تیر کر سکول جانے والا استاد
131031070249_abdul_malik_512x288_bbc.jpg



عبدالملک گذشتہ بیس سال سے روزانہ ندی تیر كر پار کرتے ہیں اور دوسرے گاؤں کے سکول میں پڑھانے جاتے ہیں۔
بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والے ریاضی کے استاد عبد الملک نے 20 سال میں کبھی سکول پہنچنے میں تاخیر نہیں کی اور نہ ہی کبھی کوئی چھٹی لی ہے۔


آج بھی وہ سر پر بیگ رکھ ربر کے ٹائر کے سہارے تیركر بچوں کو پڑھانے سکول جاتے ہیں۔ اپنی زندگی کی یہ انوکھی داستان عبد الملک نے بی بی سی کے خاص پروگرام آؤٹ لک سے بات کرتے ہوئی بیان کی۔
سکول میرے گاؤں سے گزرنے والی کادالندی ندی کے دوسرے کنارے پر آباد ایک گاؤں میں ہے۔ سڑک کے ذریعے سکول کا فاصلہ سات کلومیٹر ہے جبکہ ندی عبور کر کے جانے میں یہ فاصلہ صرف ایک کلومیٹر رہ جاتا ہے۔ اس گاؤں میں نہ تو کوئی استاد ہے اور نہ ہی کوئي ڈاکٹر۔ یہ گاؤں تین طرف سے ندی سے گھرا ہوا ہے۔‘’ان کے راستے میں کوئی بھی پل نہیں ہے۔ بس سے سکول تک سات کلومیٹر کے راستے میں صرف ایک پل ہے اور وہ ابھی حال ہی میں بنا ہے۔ جب میں پہلی بار سکول پڑھانے گیا تھا تو میں نے بس لی تھی اور 12 کلومیٹر کے بعد ایک پل پڑتا تھا۔ پہلے مجھے تین تین بسیں بدل کر جانا پڑتا تھا۔‘
’سوا دس بجے تک اسکول پہنچنے کے لیے مجھے تقریباً ساڑھے آٹھ بجے گھر سے نکلنا پڑتا تھا۔ اس طرح اپنے گاؤں سے ندی کے دوسرے کنارے پر آباد گاؤں تک پہنچنے میں دو گھنٹے لگ جاتے تھے۔ سب سے زیادہ وقت تو بس کا انتظار کرنے میں ضائع ہو جاتا تھا۔‘
’ایک ساتھی ٹیچر نے مجھے تیر كر سکول آنے کی تحریک دی۔ پھر میں نے تیرنا سیکھا اور اس کے بعد میں تیركر سکول جانے لگا۔‘

131106034233_indian_village_school_624x351_hfes_nocredit.jpg


میرے پاس ربڑ کے ٹائر کی ایک ٹیوب بھی ہوتی ہے جو مجھے ڈوبنے سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ میرے بیگ میں اس کی ایک خاص جگہ ہے۔ تیرنے کے دوران سامان سے بھرا بیگ اپنے سر پر رکھ لیتا ہوں۔
عبدالملک نویں جماعت سے ہی عینک لگاتے ہیں اور تیرتے وقت بھی وہ اسے پہنے رہتے ہیں۔
’کادالندی کی چوڑائي تقریبا 70 میٹر ہے، اس لیے اسے عبور کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ کبھی کبھی دریا میں تیرتے ہوئے درخت ، کیڑے مکوڑے ، ناریل، کوڑے کرکٹ بھی ہوتے ہیں لیکن میں ان سب سے نہیں ڈرتا یہ چیزیں مجھے میرے مقصد سے نہیں بھٹکا سکتیں۔
’برسات کے موسم میں دریا میں پانی قدرے گندا ہوتا ہے لیکن اس کے علاوہ عام طور پر پانی صاف ہوتا ہے۔ برسات کے موسم میں پانی 20 فٹ ہوتا ہے لیکن موسم گرما میں سطح بہت ہی کم ہوتی ہے۔‘
Source: http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2...erala_mb.shtml
 

جاسمن

لائبریرین
اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:40
پاکستانی پروفیسر کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کا ایوارڈ
urdu-1610124012.jpg
سائنس و ٹیکنالوجی کا "آئی سسکو ایوارڈ" پاکستانی پروفیسر نے جیت لیا ہے۔ اسلامی ممالک کی سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن نے اس برس یہ ایوارڈ پروفیسر تصور حیات کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوڈان میں بیس نومبر کو اسلامی ممالک کے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ایوارڈ دیا جائیگا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق یہ انعام انہیں شعبہ ریاضی میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے دیا جائیگا اور آئی ایس ای ایس سی او نے ان کے نام کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے اعزاز یافتہ افراد کی اپنی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ ڈاکٹر تصور حیات قائد اعظم یونیورسٹی میں پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن میں شعبہ ریاضی کے معروف پروفیسر ہیں۔ یونیورسٹی کے بیان کے مطابق پروفیسر حیات نے اعلی تعلیم میں اصلاحات کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اس سے پاکستان کے بہت سے سکالر مستفید ہوئے اور سائنس و ٹیکنا لوجی کے شعبہ میں دنیا کے کئی ممالک میں نمایاں کام انجام دیے ہیں۔ سائنس، ٹیکنالوجی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں مسلم سکالرز کی حوصلہ افزائی اور نت نئی فکروں کو فروغ دینے کے لیے یہ تنظیم رکن ممالک کے کسی ہونہار مسلم ریسرچر کو اپنے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کرنے پر ہر دو برس میں یہ اعزاز پیش کرتی ہے۔
www.urdu.co
 
Top