عبدالقدیر 786
محفلین
اب جو ہے وہ ہی ٹھیک ہے کوئی فائدہ نہیں بولنے کا ۔۔۔آپ اُن کو کوئی ایسا نام بھی تو تجویز کر کے نہیں دے رہے کہ جس پر انہیں اطمینان اور تسلی ہو۔ آج منتظم صاحب نے آپ کو اوپری دل سے کورا جواب دے دیا ہے۔ ممکن ہے کہ اگر کوئی اچھا سا صارف نام تجویز کریں تو آنجناب کا دل پسیج جائے جس کے امکانات موہوم تو ہرگز نہ ہیں۔ چلیں ایک اور نام میں تجویز کرتا ہوں۔ عبد القدیر بن ×۔ یہاں آپ اپنے والد کا نام لکھ دیجیے تو امکانی طور پر یہ نام فوری طور پر آپ کو الاٹ ہو جائے گا۔