روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ابھی تو ترکی لیرا کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے روپیہ۔ شک ہے کہ ایسی ہی حالت ہو گی جیسی لیرا کی اسوقت ہے اور دعا ہے کہ وہ نہ ہو جو لیرا کے ساتھ بیس سال قبل ہوا تھا جب 13 لاکھ لیرا کا ایک ڈالر تھا۔
کچھ کہہ نہیں سکتے فلحال تو پاکستان معاشی طور پر بہت تیزی سے بدحالی کی طرف گامزن ہے
 
جاسم محمد

محفلین
روپیہ گھٹے تے خوشی نہ کریے، ڈالر وی گھٹ جانا

مشہور پنجابی مقولے پر معمولی تصرف کی سعی :)
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
آپ کے منہ میں گھی شکر ۔ ۔
:LOL:
AE051-C1-F-BA9-C-4916-8-CF2-313-E56-D207-F4.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
300 اب کچھ زیادہ دور نہیں:
زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جانِ اسد
وگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں
غالب
پاکستان کے ماضی کے فیصلوں اور آج کل کے حالات پر غالب کا ایک اور شعر یاد آ گیا:

قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
ابھی تو ترکی لیرا کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے روپیہ۔ شک ہے کہ ایسی ہی حالت ہو گی جیسی لیرا کی اسوقت ہے اور دعا ہے کہ وہ نہ ہو جو لیرا کے ساتھ بیس سال قبل ہوا تھا جب 13 لاکھ لیرا کا ایک ڈالر تھا۔
شاید پہلے بھی پوسٹ کر چکا ہوں۔ دوبارہ کر رہا ہوں۔ پاکستانی روپے کی بے قدری کی سب سے بڑی وجہ اسے اوّل دن سے مصنوعی طریقہ سے کنٹرول کرنا ہے۔ جب آپ جان بوجھ کر مارکیٹ کے اصولوں رسد و طلب سے انحراف کریں گے تو پاکستانی روپے کی قدر کا وہی حشر ہونا ہے جو ہو رہا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین

کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں
ہزاروں ہی شکوے ہیں کیا کیا سناؤں

wLeccxb.jpg

qzeyE5g.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
شاید پہلے بھی پوسٹ کر چکا ہوں۔ دوبارہ کر رہا ہوں۔ پاکستانی روپے کی بے قدری کی سب سے بڑی وجہ اسے اوّل دن سے مصنوعی طریقہ سے کنٹرول کرنا ہے۔ جب آپ جان بوجھ کر مارکیٹ کے اصولوں رسد و طلب سے انحراف کریں گے تو پاکستانی روپے کی قدر کا وہی حشر ہونا ہے جو ہو رہا ہے۔

ڈالر مارکیٹ میں فری فلوٹ ہو یا کنٹرولڈ رکھا جائے۔ اصل مسئلہ یہ نہیں ہے۔

اصل مسئلہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی ادارے ہیں۔ جو ملکوں کو قرضوں میں پھنسا کر رکھنا چاہتے ہیں اور مختلف ممالک کے بدعنوان لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یہ لوگ ان مالیاتی اداروں سے یہ پیسے لے کر اپنے کھیسے میں ڈالتے ہیں اور عوام کو نچوڑ کر قرض واپس کرنے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔ ملک ترقی اس لئے نہیں کرتا کہ ملک کے کرتا دھرتا لوگوں کو ملک کی ترقی سوٹ نہیں کرتی۔

پاکستان اُس وقت تک خود مختار نہیں ہو سکتا جب تک کہ پاکستان کو مخلص قیادت نہ ملے اور پاکستان آئی ایم ایف کی بے ساکھی نہ پھینک دے۔
 
سید عاطف علی

واہ ! اگر آپ کا انتخابی نشان کبوتر ہو تو میرا ووٹ کبوتر کو !
 
جاسم محمد

محفلین
ڈالر مارکیٹ میں فری فلوٹ ہو یا کنٹرولڈ رکھا جائے۔ اصل مسئلہ یہ نہیں ہے۔
اصل مسئلہ یہی ہے۔ آئی ایم ایف یا دیگر مالیاتی اداروں کے پاس پاکستان کو صرف تب جانا پڑتا ہے جب ایک کنٹرولڈ ایکسچینج ریٹ پالیسی کے باعث قومی خزانہ میں ڈالر ختم ہو جاتے ہیں۔ یوں مزید ڈالر قرض دینے کیلئے یہ مالیاتی ادارے سخت شرائط لگاتے ہیں جس سے قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی ہوتی ہے۔
اب ایسا بھی نہیں ہے کہ دیگر ممالک آئی ایم ایف کے پاس مشکل حالات میں نہیں جاتے۔ بھارت و بنگلہ دیش بھی کئی بار جا چکا ہے۔ مگر وہاں بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان جتنا برا حال نہیں۔
0-DCCD041-7-FAB-4-D89-B59-D-17-F5-F9-DC76-AF.png

CB6-EB042-C79-C-4902-B130-E838276-A18-D5.jpg

سید عاطف علی سیما علی محمد عبدالرؤوف
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان اُس وقت تک خود مختار نہیں ہو سکتا جب تک کہ پاکستان کو مخلص قیادت نہ ملے اور پاکستان آئی ایم ایف کی بے ساکھی نہ پھینک دے۔
تو پھر ملک کی برآمداد بڑھائیں، بیرونی سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں اضافہ کریں، سیاحت کو فروغ دیں تاکہ قومی خزانہ میں ڈالر کی شارٹیج نہ ہو اور پاکستان کو بار بار آئی ایم ایف کے پاس ڈالر کی بھیک مانگنے نہ جانا پڑے۔
 
Top