جو ایجنٹ بھی آپ کے سوالوں کا اطمینان بخش اور مستند جواب دینے سے گریز کرے، اسے فوراً سے پیشتر ”مشکوک ایجنٹس“ کی فہرست میں شامل کرلیں۔
ایک مخلص اور پروفیشنل ایجنٹ ہمیشہ اپنے کلائنٹ کے تمام استفسارات کا اطمینان بخش جواب دیتا ہے، خواہ اسے (اپنے تجربات کی بنیاد پر) یہ ” صاف نظر“ آرہا ہو کہ اس بندہ نے کچھ خریدنا وریدنا نہیں ہے، صرف معلومات حاصل کرنے آیا ہے۔
ایک اچھے پروفیشنل اسٹیٹ ایجنٹ کی ”ڈیل“ سے قبل تک کی تمام خدمات رضاکارانہ اور بالکل مفت ہوتی ہیں۔ اور ”ڈیل “ ہوجانے کی صورت میں جائیداد کی کل مالیت کا ایک تا دو فیصد ادا کرنا ہوتا ہے، جو پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے۔ جو ایجنٹ ابتدائی گفت و شنید میں آپ کو توجہ، وقت اور درست معلومات نہ دے رہا ہو، سمجھ لیں کہ اس کی کرائی گئی ڈیل بھی ایسی ویسی ہی ہوگی۔ آپ فوراً کسی دوسری ایجنسی کا رُخ کرلیں۔