رہنمائی فرمائے کوئی....!

کسی تحریر میں سے کوئی اقتباس کیسے لیتے ہیں ؟؟؟
4fgf5463.jpg
 
محترم! یہ تو خاصاپیچیدہ طریقہ معلوم ہوتا ہے،جس میں موبائل یعنی سمارٹ فون بھی درکارہے۔کیابراہِ راست تصویراپ لوڈ کرنے کی سہولت بالکل ہی موجود نہیں؟سابقہ سوال کا فوری جواب پاکر بہت خوشی ہوئی ،شکریہ قبول فرمائیں اور اُسی پھُرتی اور مستعدی سے اِ س مشکل کو بھی حل کیجیےتوپیشگی شکریہ حاضرہے ، قبول فرمائیں۔
 
محترم! یہ تو خاصاپیچیدہ طریقہ معلوم ہوتا ہے،جس میں موبائل یعنی سمارٹ فون بھی درکارہے۔کیابراہِ راست تصویراپ لوڈ کرنے کی سہولت بالکل ہی موجود نہیں؟سابقہ سوال کا فوری جواب پاکر بہت خوشی ہوئی تھی شکریہ قبول فرمائیں اور اُسی پھُرتی اور مستعدی سے اِ س مشکل کو بھی حل کیجیے۔۔۔۔پیشگی شکریہ!
بھائی اردو محفل فورم پر براہ راست تصویر اپلوڈ کرنےکی سہولت نہیں ۔ محفل میں تصویر اپلوڈ کرنے کے لیے آپ کو کسی بھی ایپ مثلا پوسٹ امیج ، فیس بک ، گوگل پلس اور مختلف سائٹ پر تصویر اپلوڈ کر کے اس ایپ سے متعلقہ تصویر کا لنک محفل میں لازمی شیئر کرنا پڑے گا۔
 
محترم! یہ تو خاصاپیچیدہ طریقہ معلوم ہوتا ہے،جس میں موبائل یعنی سمارٹ فون بھی درکارہے۔کیابراہِ راست تصویراپ لوڈ کرنے کی سہولت بالکل ہی موجود نہیں؟سابقہ سوال کا فوری جواب پاکر بہت خوشی ہوئی ،شکریہ قبول فرمائیں اور اُسی پھُرتی اور مستعدی سے اِ س مشکل کو بھی حل کیجیےتوپیشگی شکریہ حاضرہے ، قبول فرمائیں۔
پوسٹ امیج یا کسی بھی تھرڈ پارٹی امیج اپلوڈر پر تصویر اپلوڈ کیجیے۔
پوسٹ امیج پر اپلوڈ ہونے کے بعد کچھ لنک آ جاتے ہیں، ان میں سے ڈائریکٹ لنک کاپی کیجیے اور یہاں کمنٹ باکس کی ٹول بار میں موجود تصویر والے آئکون پر کلک کیجیے۔ ڈائیلاگ باکس میں لنک پیسٹ کیجیے اور انٹر کر دیجیے۔
 
محمد عدنان اکبرصاحب ! میں آپ کی محبت کا قائل ہوگیا ۔ آپ نے مجھے انتظار کی زحمت سے دوچارنہیں کیااور فوراً جواب دیا،بہت بہت شکریہ۔میں سمجھ گیا یہاں براہِ راست تصاویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت میسر نہیں۔میں دراصل اپنی نگارشات مائیکروسافٹ پر لکھ کر امیج کی صورت پوسٹ کرنا چاہتا تھا مگر ایسا ممکن نہیں اور ممکن ہے بھی توخاصے تردد کے ساتھ۔رہنمائی کا ایک بار پھر شکریہ۔
 
محمد عدنان اکبرصاحب ! میں آپ کی محبت کا قائل ہوگیا ۔ آپ نے مجھے انتظار کی زحمت سے دوچارنہیں کیااور فوراً جواب دیا،بہت بہت شکریہ۔میں سمجھ گیا یہاں براہِ راست تصاویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت میسر نہیں۔میں دراصل اپنی نگارشات مائیکروسافٹ پر لکھ کر امیج کی صورت پوسٹ کرنا چاہتا تھا مگر ایسا ممکن نہیں اور ممکن ہے توخاصے تردد کے ساتھ۔رہنمائی کا ایک بار پھر شکریہ۔
جزاک اللہ خیرا ،
بھائی آپ اپنی نگارشات براہ راست یہاں ٹائپ کر کے کیوں پوسٹ نہیں کر دیتے۔اگر آپ مناسب جانے تو اپنی نگارشات کی تفصیل بتائیں کہ یہ کس حوالے سے ہیں ۔ہوسکتا ہے کہ آپ کی مدد کے لیے کوئی دوسری صورت نکل آئے ۔
 
شاعری اور نثرنگاری۔۔۔۔۔۔دونوں کی پرزنٹیشن مائیکروسافٹ پر ہی (ایک معقول پیج کی صورت میں)قاعدے سے ہوسکتی ہے۔ خیال میں بلندی،الفاظ میں حسن اور شاعری میں سرور ہونہ ہو presentationتو قاعدے کی ہو۔۔یہی چاہتا تھا۔
 
حاجی حنیف

محفلین
اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو عدنان بھائی کے نقش قدم پر چلتے رہیں
شاید ذمہ دار احباب اس مسئلے کا کوئی آسان حل نکال لیں
 
شاعری اور نثرنگاری۔۔۔۔۔۔دونوں کی پرزنٹیشن مائیکروسافٹ پر ہی (ایک معقول پیج کی صورت میں)قاعدے سے ہوسکتی ہے۔ خیال میں بلندی،الفاظ میں حسن اور شاعری میں سرور ہونہ ہو presentationتو قاعدے کی ہو۔۔یہی چاہتا تھا۔
شکیل بھائی یہ بات ہوئی نا زبردست ، آپ نے ہمیں اپنے مقصد سے آگاہ فرمایا ۔
آپ کے کام کے حوالے سے محفل میں شاعر اور مصوری کے عنوان سے زمرہ موجود ہے ۔آپ اپنی نگارشات وہاں پوسٹ کر سکتے ہیں ۔
 
سید عمران

محفلین
Top