ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی

محمد وارث

لائبریرین
مجھے تو اگر کوئی یہ مفت پڑھنے کو بھی دے تو پھر بھی نہ پڑھوں، ہاں ساتھ میں اگر "گولڈ لیف" کے کچھ پیکٹوں کی آفر ہو تو سوچا جا سکتا ہے کہ چکمہ کیسے دیا جائے! :)
 
میں ابھی یہ کتاب خریدنے کی غرض سے ایمزون پر گئی تھی ایمزون یوایس سٹور پر تو مجھے یہ کتاب نہیں ملی پھر انگلینڈ والے ایمزون سٹور پر گئی وہاں کتاب تو مل گئی لیکن ریویوز پڑھنے کے بعد ارادہ ترک کر دیا ہے
 
میں ابھی یہ کتاب خریدنے کی غرض سے ایمزون پر گئی تھی ایمزون یوایس سٹور پر تو مجھے یہ کتاب نہیں ملی پھر انگلینڈ والے ایمزون سٹور پر گئی وہاں کتاب تو مل گئی لیکن ریویوز پڑھنے کے بعد ارادہ ترک کر دیا ہے
غالب امکان ہے کہ اکثر ریویوز بھی پڑھے بغیر ہی لکھے گئے ہوں گے۔
 
ہم بھی تو ابھی تک بغیر پڑھے ہی اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں
کچھ چیدہ چیدہ افراد کے نام سرچ کیے ہین، جن کا پہلے تذکرہ تھا۔ تو ایسا ہی معلوم ہو رہا ہے، کہ زیادہ تر باتیں بنا کر پھیلائی گئیں، یا پھر صفائی کے بعد کتاب شائع کی گئی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں نون لیگ کے میڈیا ایڈوائزرز نے پاکستان میں "کتاب کی طاقت" کا بالکل غلط اندازہ لگایا۔ پاکستان میں کسی کتاب سے کچھ اوپری سطح کے چند لوگوں کو تو ہلایا جا سکتا ہے لیکن عام ووٹرز اور ماسسز کو کتاب کے ذریعے سے گھیرنا، چاہے اس میں جتنے مرضی مصالحے ہوں، ایک دُور کی کوڑی تھی جو بالآخر اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔
 
جاسمن

لائبریرین
جھوٹے روپ کے درشن
مائی فیوڈل لارڈ
ریحام خان
کیا اس طرح کی کتابیں لکھی جانی چاہیئں!!!
جن لوگوں سے کبھی آپ نے محبت کی ہو۔ جو کبھی آپ کے اس قدر قریب ہوں۔۔۔۔
اس محبت و قربت کے احترام میں ۔۔۔
ان رشتوں کے احترام میں۔۔۔۔
ان باتوں کو کھولنا زیب دیتا ہے جو بھلے وقتوں میں ہماری محبتوں کے گیت رہے ہوں!
اگر ان لوگوں نے آپ کےساتھ یا کسی اور کے ساتھ برا کیا تو آپ نے یہ سب باتیں دنیا کو بتا کے کیا ثواب کمایا؟
تب تو آپ ان کے ساتھ تھے۔۔۔ان کی اچھے برے ہر کام میں شریک تھے۔ اب بچھڑ گئے کسی بھی وجہ سے۔ تو آپ کو اخلاقیات کا کون سا قانون ان رازوں کو کھولنے کی اجازت دیتا ہے!۔
آپ امین تھے ان رازوں کے۔ آپ نے خیانت کی ہے۔
ہاں اگر کوئی ایسی بات ہو جس کو نہ بتانے سے لوگوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو اور بات ہے۔
 
مجحے کسی نے ابھی ابھی واٹساپ پر بھیجی ہے۔ فضول سی آپ بیتی لگتی ہے ۔ پوری کتاب میں ایک تصویر ڈالی ہے کہ جی یہ کوکین ہے جو عمران خان کے کوٹ کی جیب سے نکلی تھی ۔ اب بھلا کوئی پوچھے کہ بی بی تمہارے خاوند کی جیب سے کوکین نکلتی ہے اور تم اس کی تصویر اتار کر رکھ لیتی ہو۔ کیا دماغ میں تب ہی کچھ چل رہا تھا یا تصویریں بعد میں گوگل سے نکالی ہیں

سو سے زیادہ صفحے تو لیبیا اور مصر کی زندگی کی تعریفیں کرتے ہی نکال دیئے جھلی جئی نے
یہ کتاب فری میں کہاں سے ملے گی ۔۔۔۔۔؟
اب ایسی کتاب پر میں پیسے تو ضائع نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔
یہ ویسے ہی مفت میں کوئی آپ کو واٹساپ کر دے گا ۔ بالکل ویسے ہی جیسے کسی نے ایک دوست سے پوچھا میری بھینس بیمار ہے۔ اسے کیا دوں دوست نے کہا یار میری بھینس جب بیمار تھی تو میں نے اسے مٹی کا تیل پلایا تھا ۔ پوچھنے والے نے مٹی کا تیل اپنی بھینس کو پلایا تو وہ بیچاری پھڑک کے مر گئی ۔ اب بیچارہ اپنے دوست کے پاس آکر روتے ہوئے بولا میری تے مجھ مر گئی۔ (او خبیث بندے میری بھینس مر گئی۔ یعنی کیسا علاج بتایا) دوست نے جواب دیا حق اے وئی ۔ میری وی مر گئی سی (سچ ہے بھائی۔ میری بھینس بھی مر گئی تھی۔ یعنی میں نے کب کہا کہ علاج کامیاب رہا)
 
مدیر کی آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
جھوٹے روپ کے درشن
مائی فیوڈل لارڈ
ریحام خان
کیا اس طرح کی کتابیں لکھی جانی چاہیئں!!!
جن لوگوں سے کبھی آپ نے محبت کی ہو۔ جو کبھی آپ کے اس قدر قریب ہوں۔۔۔۔
اس محبت و قربت کے احترام میں ۔۔۔
ان رشتوں کے احترام میں۔۔۔۔
ان باتوں کو کھولنا زیب دیتا ہے جو بھلے وقتوں میں ہماری محبتوں کے گیت رہے ہوں!
اگر ان لوگوں نے آپ کےساتھ یا کسی اور کے ساتھ برا کیا تو آپ نے یہ سب باتیں دنیا کو بتا کے کیا ثواب کمایا؟
تب تو آپ ان کے ساتھ تھے۔۔۔ان کی اچھے برے ہر کام میں شریک تھے۔ اب بچھڑ گئے کسی بھی وجہ سے۔ تو آپ کو اخلاقیات کا کون سا قانون ان رازوں کو کھولنے کی اجازت دیتا ہے!۔
آپ امین تھے ان رازوں کے۔ آپ نے خیانت کی ہے۔
ہاں اگر کوئی ایسی بات ہو جس کو نہ بتانے سے لوگوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو اور بات ہے۔
صد فی صد متفق!
 
عثمان

محفلین
ایمازان یو کے کے صفحہ کے مطابق کتاب کسی ایس کے پبلشنگ لمیٹڈ کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ غیر معروف سا اشاعتی ادارہ محسوس ہوتا ہے۔ اور اس کی مبینہ ویب سائٹ سے لگتا ہے کہ غالبا سیلف پبلشنگ قسم کی سہولیات مہیا کرتے ہیں۔
بہرحال کتاب کے لئے کسی معقول اشاعتی ادارہ کی خدمات حاصل نہ ہونا کتاب کے پست معیار ہونے کی واضح علامت ہے۔
ایمازان کی سائٹ پر جو تبصرے ہیں وہ بھی غالبا بغیر پڑھے کئے گئے ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
ریحام نے جو کچھ لکھا، اس کو سچ تسلیم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ ثبوت موجود نہیں ہیں۔ عمران خان کا ذاتی رویہ اس حوالے سے ٹھیک معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں تاہم عمران خان کے بعض چاہنے والوں کا رویہ انتہائی بچگانہ اور کسی حد تک احمقانہ بھی ہے؛ بصد معذرت عرض ہے۔ بے شک، دانا دشمن نادان دوست سے بہتر ہوتا ہے۔
 
سید عمران

محفلین
جھوٹے روپ کے درشن
مائی فیوڈل لارڈ
ریحام خان
کیا اس طرح کی کتابیں لکھی جانی چاہیئں!!!
جن لوگوں سے کبھی آپ نے محبت کی ہو۔ جو کبھی آپ کے اس قدر قریب ہوں۔۔۔۔
اس محبت و قربت کے احترام میں ۔۔۔
ان رشتوں کے احترام میں۔۔۔۔
ان باتوں کو کھولنا زیب دیتا ہے جو بھلے وقتوں میں ہماری محبتوں کے گیت رہے ہوں!
اگر ان لوگوں نے آپ کےساتھ یا کسی اور کے ساتھ برا کیا تو آپ نے یہ سب باتیں دنیا کو بتا کے کیا ثواب کمایا؟
تب تو آپ ان کے ساتھ تھے۔۔۔ان کی اچھے برے ہر کام میں شریک تھے۔ اب بچھڑ گئے کسی بھی وجہ سے۔ تو آپ کو اخلاقیات کا کون سا قانون ان رازوں کو کھولنے کی اجازت دیتا ہے!۔
آپ امین تھے ان رازوں کے۔ آپ نے خیانت کی ہے۔
ہاں اگر کوئی ایسی بات ہو جس کو نہ بتانے سے لوگوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو اور بات ہے۔
درست۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس کہا ہے۔۔۔
جو موسم اور زمانے کے گرم سرد سے ایک دوسرے کو بچاتا ہے۔۔۔
اور ایک دوسرے کے تمام عیوب کی ستر پوشی بھی کرتا ہے!!!
 
IMG_20180712_121625.jpg

کتاب کی ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی قیمت کم کی گئی ہے یا خریدار کم ہونے کی وجہ سے؟
پہلی قیمت تقریباً بارہ ڈالر تھی جو اب 10 ڈالر پر آ گئی
چند روز میں ن لیگ والے اپنے جلسوں میں فری بھی تقسیم کریں گے
 
دوست

محفلین
ابھی ٹوئٹر سے پتہ چلا کہ تدوین شدہ نسخہ (363 یا کچھ صفحات) مفت میں گردش میں ہے۔ اصل کے صفحے 560 سے اوپر ہیں۔
 
Top