ٹائم آوٹ کا ایرر تب آتا ہے جب پروگرام دیے گئے لنک کی معلومات حاصل نہ کرسکے۔ اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہے۔
خرابی کی صورت میں کچھ بیگ گراونڈ پروسیسز بند نہیں ہوپاتے۔ پروگرام کیونکہ کروم ڈرائیور استعمال کرتا ہے تو اس کی ایگزی فائل استعمال میں رہ جاتی ہے جس کی وجہ سے آپ ڈائریکٹری ری نیم نہیں کر پارہے تھے۔ میں نے پروگرام میں "
بند کیجیے" کا ایک بٹن شامل کردیا ہے۔ خرابی کی صورت میں یا جب آپ کو محسوس ہو کہ بیک گراونڈ پروسیسز درست طریقے سے بند نہیں ہوئے تو اس بٹن کو دبا کر آپ پروگرام بند کرسکتے ہیں۔ یہ تمام بیک گراونڈ پروسیسز کو بھی بند کردے گا۔ لیکن گوگل کروم کی تمام ونڈوز کو بھی بند کردے گا۔ لہذا اگر آپ گوگل کروم پر کوئی کام کررہے ہیں تو اس کو محفوظ کرنے کے بعد اس نئے بٹن کو استعمال کیجیے۔
v0.25