ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

دو دنوں سے یہ کچھ آ رہا ہے، کچھ علاج؟
HNLWiJ.jpg
 

محمد عمر

لائبریرین
ریختہ کی ویب سائٹ میں کل کُچھ مسائل تھے۔ ویب سائٹ سے بھی اوراق تک حصول ناممکن تھا۔ اب حالات بہتر ہیں دوبارہ کوشش کریں
 
پوری کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے میں اس طریقہ کار کے مطابق بہت وقت لگ سکتا ہے۔ اس سے کہیں زیادہ تیز رفتار طریقہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم کوئی بھی "سکرین ریکارڈنگ" سافٹ وئیر چلا کر ریختہ کھولیں۔ پھر پوری کتاب کو صفحہ بصفحہ صرف کھولتے جائیں۔ تمام صفحات کی ویڈیو تیار ہو جائے گی۔ اس کے بعد کسی "امیج ایکسٹیکٹر" سے تمام امیجز حاصل کرلیں۔
چند امیج ایکسٹریکٹر معہ طریقۂ حصول یہ ہیں۔
فلسفی بھائی عرصہ سے موجود نہیں ہیں اور ان کا لاجواب ٹول آج کل کوئی جواب نہیں دے رہا :) اس لیے گوگل کرنے سے ایک کارآمد سکرین شاٹ ٹول "آٹو سکرین کیپچر" ہاتھ لگا ہے۔ جس سے آٹومیٹک سکرین شاٹ اپنی مرضی کے دورانیہ کے مطابق ٹائم سیٹ کرکے لیے جاسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ "جامِ سفال" فلسفی بھائی کے جامِ جم سے اچھا نہیں لیکن بہرحال غنیمت ہے۔ اس کی مدد سے آج دو کتابیں ڈاؤن لوڈ کیں:
حکومت خوداختیاری
مسلمانوں کا روشن مستقبل
مؤلفہ سید طفیل احمد منگلوری
عمدہ تجربہ رہا۔
یہ رہا اس ٹول کا سکرین شاٹ
x12SSTq
 

تعمیر

محفلین
آپ کروم ڈرائیور کا 79 ورژن ڈاؤنلوڈ کر لیں اور اسے ریختہ ڈاؤنلوڈر کے فولڈر میں پلیس کر دیں۔ امید ہے افاقہ ہو گا۔
کروم ڈرائیور ورژن 79 کے دو ورژن دستیاب ہیں:
79.0.3945.36
اور
79.0.3945.16

افسوس کہ یہ دونوں بھی کارآمد ثابت نہیں ہوئے۔
 
Top