ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

میں نے بھی آپ کے دیئے ہوئے لنک سے یہ سافٹویئر ڈاؤنلوڈ کرلی ہے محمد تابش صاحب
اب مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ کس کام کے لیے استعمال کی جاتی ہے ؟
یہ کروم ڈرائیور ہے، جسے آپ ریختہ ڈاؤنلوڈر کے فولڈر میں رکھیں، اور ریختہ ڈاؤنلوڈر استعمال کریں۔
 
تعمیر

محفلین
کروم ڈرائیور کا آپ کا دیا ہوا یہ ورژن ریپلیس کر کے دیکھ لیا۔ ریختہ ڈاؤن لوڈر پھر بھی صفحات ایکسٹراکٹ نہیں کر رہا ہے۔
صفحات حاصل کیے جا رہے ہیں مہربانی کر کے انتظار کیجیے۔
بس اس پر آ کر رک جاتا ہے۔
 
کروم ڈرائیور کا آپ کا دیا ہوا یہ ورژن ریپلیس کر کے دیکھ لیا۔ ریختہ ڈاؤن لوڈر پھر بھی صفحات ایکسٹراکٹ نہیں کر رہا ہے۔
صفحات حاصل کیے جا رہے ہیں مہربانی کر کے انتظار کیجیے۔
بس اس پر آ کر رک جاتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرائیور ٹھیک کام کر رہا ہے۔ انتظار فرمائیے۔
ریختہ ویب سائٹ اوپن کر کے دیکھیے کہ اوپن ہو رہی ہے؟
 
کوشش کے باوجود شعر کا مطلب سمجھ نہیں پایا محمد خلیل الرحمن صاحب
مہربانی ہوگی اگر وضاحت فرمادیں ۔
حضرت! آپ نے خود کہا کہ اس سوفٹویئر کا استعمال آپ کے علم میں نہیں لیکن آپ نے اسے ڈاؤن لوڈ کرلیا۔ اس بات پر چوکا تو لگنا ہی تھا! ادھر ہم نے جناب غالب کی روح کو تڑپادیا اور ان کے مندرجہ ذیل شعر میں تصرف کرلیا۔

بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک
ہم کہیں گے حالِ دل اور آپ فرمائیں گے کیا

یہ صرف مذاق تھا
 
بندہ پرور

بہت شکریہ ۔ جی ڈاؤنلوڈ بلاسوچھے سمجھے کرلیا تھا مگر جب سیٹ اپ رن کیا تو
صرف کمانڈ پرومٹ اسکرین پر آیا اس لیے سمجھ نا سکا کہ کس کام کے لیے ہے ۔
 
اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرائیور ٹھیک کام کر رہا ہے۔ انتظار فرمائیے۔
ریختہ ویب سائٹ اوپن کر کے دیکھیے کہ اوپن ہو رہی ہے؟
تابش بھائی میں نے بھی چیک کیا۔ "صفحات حاصل کیے جا رہے ہیں مہربانی کر کے انتظار کیجیے۔" پر آکر رک جاتا ہے۔ تقریبا 4 سے 5 منٹ رکنے کے بعد آگے چلا اور چار صفحات ڈاؤن لوڈ کرنے لگا مگر ۔۔۔۔۔ شاید کر نہیں پارہا۔ اب وہیں کا وہیں کھڑا ہے۔ :)
 
کچھ انٹرنیٹ کا یا ریختہ کا مسئلہ لگ رہا ہے۔ میرے پاس دن میں ریختہ ویب سائٹ بھی اوپن نہیں ہو رہی تھی۔ اب وہ تو اوپن ہو رہی ہے، مگر یہی مسئلہ آ رہا ہے۔ غالباً پیجز حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
 
یقیناً ریختہ سرور کا مسئلہ ہوگا۔ پہلے میں سمجھ رہا تھا کہ شاید 32 بٹ ورژن کا مسئلہ ہے، لیکن ابھی کسی اور کے لیپ ٹاپ سے 64 بٹ پر چلا کر دیکھا۔
ویب سائٹ اوپن ہو رہی ہے اور متعلقہ کتاب بھی۔ لیکن اس کتاب کو ڈاؤن لوڈر کے ذریعے حاصل کرنے جائیں تو ایک یا دو صفحہ پر آ کر ڈاؤن لوڈر رک جاتا ہے۔
 
فلسفی بھائی عرصہ سے موجود نہیں ہیں اور ان کا لاجواب ٹول آج کل کوئی جواب نہیں دے رہا :) اس لیے گوگل کرنے سے ایک کارآمد سکرین شاٹ ٹول "آٹو سکرین کیپچر" ہاتھ لگا ہے۔ جس سے آٹومیٹک سکرین شاٹ اپنی مرضی کے دورانیہ کے مطابق ٹائم سیٹ کرکے لیے جاسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ "جامِ سفال" فلسفی بھائی کے جامِ جم سے اچھا نہیں لیکن بہرحال غنیمت ہے۔ اس کی مدد سے آج دو کتابیں ڈاؤن لوڈ کیں:
حکومت خوداختیاری
مسلمانوں کا روشن مستقبل
مؤلفہ سید طفیل احمد منگلوری
عمدہ تجربہ رہا۔
یہ رہا اس ٹول کا سکرین شاٹ
x12SSTq
اس وقت جبکہ فلسفی بھائی کا ٹول ٹھیک سے کام نہیں دے رہا آٹو سکرین شاٹ ٹول گزارا کرتا ہے۔ البتہ کتاب کے صفحات مینول پلٹنے پڑتے ہیں۔ اگر کوئی ٹول ایسا میسر ہوجائے جو صفحات کو خود کار طریقے سے پلٹتا رہے تو کمال شمال ہوجائے۔
محمد تابش صدیقی
جاسم محمد
سروش
ناصر محمود 313
 
سروش

محفلین
لگتا ہے اسی کے اندر کچھ ہوسکتا ہے :
  • Create actions to trigger based on conditions to automate workflows
یا پھر ونڈو سکرپٹنگ کے ذریعہ ، چیک کرکےبتاتے ہیں ۔
 
Top