ریختہ کے صفحات کا عکس 24 بٹ ڈیپتھ اور 96 ڈی پی آئی پر جے پی جی ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے۔ اسے 32 بٹ ڈیپتھ پر سیو کر کے آپ ہارڈ ڈسک ہی بھر سکتے ہیں مگر اس سے رنگوں کے معیار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ دونوں کا کلر کاؤنٹ برابر ہے (16ء7 ملین)۔ اس کےعلاوہ پی اینج جی بھی کوالٹی میں کوئی فرق نہیں ڈالے گی لیکن اگر ضرورت ہو تو میں آپشن ڈال دیتا ہوں پی اینج جی میں محفوظ کرنے کی۔
خلیل بھائی۔ یہ برٹش لائبریری کی سائٹ ہے۔ تھوڑی مشکل ہو گی لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ کس طرح کتاب محفوظ کی جائے۔ تمام صفحات کینوس پر رینڈر ہوتے ہیں لیکن ریختہ کے برعکس، آپ اِس کے کینوس سے ڈیٹا نہیں لے سکتے۔ میں کسی طریقے کی کھوج میں ہوں جو کہ صفحات کے عکس کو کنوس سے اُتار لے۔ جیسے ہی کُچھ پیش رفت ہوئی آپ کو مطلع کروں گا۔