ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

GUI والی یوٹیلٹی 32 بٹ پر بھی چلے گی۔ استعمال کرکے بتائیں۔
امیجز بھی اسی سے ڈاونلوڈ ہوں گی۔ پاتھ کے بعد سپیس دے کر -o لکھ کر اوکے کردیں۔
کوشش کرکے دیکھ لی ہے۔-0 کمانڈ کے بعد باوجود کتاب تصوریری شکل میں محفوظ نہیں ہورہی ہے پی ڈی ایف میں کنورٹ ہوجاتی ہے اور امیج والی فولڈ ر غائب ہوجاتی ہے۔ کوئی حل ہو تو بتا دیجئے۔ شکریہ
 

محمد عمر

لائبریرین
تعمیر، آپ آخری پیغام سے پروگرام دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کریں۔ ریختہ نے کچھ تبدیلیاں کیں ہیں جن کی وجہ سے پرانا ورژن کام نہیں کرے گا۔
 

تعمیر

محفلین
تعمیر، آپ آخری پیغام سے پروگرام دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کریں۔ ریختہ نے کچھ تبدیلیاں کیں ہیں جن کی وجہ سے پرانا ورژن کام نہیں کرے گا۔
آپ کا آخری اپ-ڈیٹیڈ ورژن جو آرکائیو پر زپ کر کے رکھا گیا ہے، وہ شاید 64 بٹ کا ہے۔ وہی ڈاؤن لوڈ کر کے چلایا تو یہ الرٹ بکس مسیج ملا:
 

سروش

محفلین
کوشش کرکے دیکھ لی ہے۔-0 کمانڈ کے بعد باوجود کتاب تصوریری شکل میں محفوظ نہیں ہورہی ہے پی ڈی ایف میں کنورٹ ہوجاتی ہے اور امیج والی فولڈ ر غائب ہوجاتی ہے۔ کوئی حل ہو تو بتا دیجئے۔ شکریہ
zero اور letter o کا فرق محسوس نہیں کیا آپ نے؟ کمانڈ میں لیٹر "او- "دینا ہے زیرو نہیں ۔
 
ریختہ نے ایژور سی ڈی این سے اپنی اے پی آئی میں تبدیل کر دیا ہے۔ میں نے کوڈ اپڈیٹ کر دیا ہے۔ دوبارہ اُتار کر کوشش کریں۔
64 بٹ
32 بٹ



یہاں سے اُتار لیں
آپ یہ کام خود بھی سر انجام دے سکتے ہیں۔ اُوپر میں دیے گئے ربط سے اپنے کمپیوٹر کے مطابق ڈاؤنلوڈر اُتار لیں۔ اسے ان زِپ کریں مندرجہ ذیل کمانڈ کو اس فولڈر میں استعمال کریں جہاں ان زِپ کیا ہے۔ کتاب اسی فولڈر میں محفوظ ہو جائے گی۔ بقیہ مدد اسی فورم میں پہلے سے موجود ہے۔
کوڈ:
Downloader.exe -t 10  -u  https://www.rekhta.org/ebooks/muqaddamah-e-tilism-e-hoshruba-ebooks
کتاب کا ربط تبدیل کرتے جائیں اور کتابیں حاصل کرتے جائیں۔
زبردست کام کر رہا ہے یہ نیا پروگرام۔ جزاک اللہ
 

تعمیر

محفلین
ریختہ نے ایژور سی ڈی این سے اپنی اے پی آئی میں تبدیل کر دیا ہے۔ میں نے کوڈ اپڈیٹ کر دیا ہے۔ دوبارہ اُتار کر کوشش کریں۔
64 بٹ
32 بٹ
دونوں ورژن (32 اور 64 بٹ) کام کر رہے ہیں۔
لیکن پہلے کی بہ نسبٹ بہت ہی آہستہ ڈاؤن لوڈ ہوتی ہے کوئی بھی کتاب۔ چاہے 32 بٹ استعمال کیا جائے یا 64 بٹ ورژن۔
کہیں یہ ریختہ کے سرور کا تو مسئلہ نہیں ہے؟
 

محمد عمر

لائبریرین
جب سے ریختہ نے سی ڈی این سے اپنے سرورپرتبدیلی کی ہے، اس کی رفتار انتہائی سست ہے۔ اس کی درست وجہ تو ریختہ والے ہی بتا سکتے ہیں۔
 

محمد عمر

لائبریرین
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ریختہ سے ڈاؤنلوڈ صرف ایک جگاڑ ہے اور تمام احباب کو اسے استعمال کر کے کتابیں حاصل کرنی پڑتی ہیں۔ اس جگاڑ کو بارہا درست کرنا پڑتا ہے اور اس کی تکنیکی مدد بھی ضروری ہے تا کہ اس سے ناآشنا احباب اس سے استعمال کر سکیں۔ اس سے نہ صرف آپ کو مسئلہ ہوتا ہے بلکہ ریختہ کی ویب سائٹ پر بھی اثر پڑتا ہے اور یقیناً ان کے اخراجات پر بھی اثر انداز ہوتا ہو گا۔ میری رائے میں سی ڈی این سے اپنے سرور میں تبدیلی کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ سی ڈی این ڈیٹا ٹرانسفر اور بینڈ وِڈتھ کے مطابق بِلنگ کرتے ہیں۔

میں یہ سوچ رہا تھا کہ کیوں نہ ان تمام کتب کو ارکائیو۔ارگ پر ڈال دیں تا کہ بجائے انفرادی طور پر ریختہ سے اُتارنے کے، ہم اسے ایک دفعہ اُتار لیں اور تمام احباب اسے استعمال کر لیں۔ میں ارکائیو۔ارگ سے زیادہ واقف نہیں ہوں۔ اس معاملے میں آپ کی رائے چاہتا ہوں۔ اس کے علاوہ بھی کوئی اور حل تلاش کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ محفل کی لائبریری کو توسیع دے کر یا کُچھ اور۔
 
میں آپ سے ویسے بلکل متفق ہوں اگر ریختہ کی کتب آرکائیو پر منتقل ہو سکیں تو شاید یہ اس وقت تک کی سب سے اہم اور بڑی پیش رفت ہو گی۔کیوں کہ میں تمام گوگل کھنگال چکا ہوں جو نایاب اردو ادب کی کتب ریختہ پر ہیں شاید کہیں نہیں مل سکتی ہیں
 

شکیب

محفلین
یہ معاملہ شروع ہی میں زیر غور آیا تھا، خصوصاً مجھے ہی کچھ زیادہ دقت ہو رہی تھی کیونکہ اس وقت انٹرنیٹ کی قلت تھی اور کبھی مکمل صفحات نہیں ہو پاتے تھے یا گڑبڑ ہوتی تھی تو ڈیٹا بڑا فراخ دستی سے خرچ ہوجاتا تھا۔

فلسفی بھائی نے آرکائیو ڈاٹ آرگ کی اے پی آئی دیکھ کر اس کے مطابق بنیادی سا پروگرام لکھنے کا بھی سوچا تھا، لیکن شاید وہ منصوبہ اے پی کی کمبختی یا فلسفی بھائی کی مصروفیت کی نظر ہوگیا۔

ایک اور آپشن ایڈ کیجیے گا۔ جیسے ہی کوئی کتاب ڈاؤنلوڈ ہوچکے، اس کتاب کی تفصیلات کی اینٹری کسی آنلائن ڈیٹابیس میں کرا دیجیے۔ (پہلے سے ڈاؤنلوڈ شدہ کتب کی فہرست بھی ایڈ کی جا سکتی ہے)۔۔۔ اگلے بندے کو ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے ہی کہا کا سکتا ہے کہ
"یہ کتاب آرکائیو پر موجود ہے اس لیے ریختہ کو تنگ نہ کریں"

دوسرے، جو کتب محض ڈاؤنلوڈ ہوئی ہیں لیکن ریختہ پر اپلوڈ نہیں کی گئیں انہیں اپلوڈ کے لیے اکسانے کا کوئی انتظام ہو ۔ ٹورنٹس کی طرح کا بھی کچھ کیا جا سکتا ہے۔
وغیرہ وغیرہ۔

Internet Archive APIs — Internet Archive item APIs 1.9.4.dev3 documentation
 
آخری تدوین:
اگر اس ضمن میں ارکائیو آرگ پر کوئی ایک آفاقی آئی بنا لی جائے جس میں ریختہ سے تمام ڈاؤنلوڈ شدہ کتب کو ہر کوئی اپلوڈ کر سکتا ہو تو اس سلسلے میں خاصی پیشرفت ہو سکتی ہے اور اس کے مقصد کو مزید موثر بھی بنایا جا سکتا ہے۔
 

سروش

محفلین
اگر اس ضمن میں ارکائیو آرگ پر کوئی ایک آفاقی آئی بنا لی جائے جس میں ریختہ سے تمام ڈاؤنلوڈ شدہ کتب کو ہر کوئی اپلوڈ کر سکتا ہو تو اس سلسلے میں خاصی پیشرفت ہو سکتی ہے اور اس کے مقصد کو مزید موثر بھی بنایا جا سکتا ہے۔
ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ اگر ریختہ نے کاپی رائٹ کا حق استعمال کیا تو آرکائیو والے کتابیں تلف کردیں گے ۔ کتاب و سنت والوں کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے ۔۔
 
Top