ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

MindRoasterMirs

محفلین
السلام علیکم۔۔ اگر کوئی ایک شمارہ جیسا کہ مجھے شب خون کے تمام شمارے ڈاؤن لوڈ کرنے ہیں، اس کا سادہ اور آسان سا طریقہ کیا ہے۔۔۔ آئی ٹی سے نابلد کو اُسی کی سطح پر آکر سمجھا دیجیے گا۔۔
ابھی مصنف کے لحاظ سے ڈؤنلوڈ کر رہا ہوں۔ مکمل ہونے کے بعد ایسی بھی اآپشن ڈال سکتے ہیں۔ فی الحال تو سب لنک ایک دفعہ ڈال کر ڈونلوڈ ایک دفعہ کلک کرنے سے ہو سکتے ہیں
 
ریختہ والوں نے چن چن کر ایسی کتب فراہم کی ہیں جو کہیں اور نہیں ملتیں!
آپ اگر دونوں کتب کے نام بتا دیتے تو عین ممکن ہے ہم اس عنوان کے تحت کوشش کرتے کہ یہ کتب ڈھونڈ نکالنے کا کوئی جگاڑ بتا دیں بجائے یہ کتب ریختہ سے ڈھونڈنے کا جگاڑ ڈھونڈیں۔
 
محمد عمر

لائبریرین
https://lucknowdigitallibrary.com/publications/mehndi-nama
On-line access میں پی ڈی ایف موجود ہے لیکن ڈاؤنلوڈ کا آپشن چند سیکنڈز کے لیے نمودار ہوتا ہے
جی یہ امید سے زیادہ آسان ہے۔ ویسے تو اگر آپ تھوڑا سا کمانڈ لائن جانتے ہیں تو فائر فاکس اور کرل کمانڈ سے سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ میں وقت ملنے پر ایپلیکیشن لکھ دوں گا۔
 
محمد عمر

لائبریرین
عاصم حسنین شاہین یہ رہا پی ڈی ایف ڈائنلوڈ کا طریقہ، بنا کسی ٹول کے ۔

Animation.gif

اگر کوئی سوال ہو تو پوچھ لیں۔
 
عاصم حسنین شاہین یہ رہا پی ڈی ایف ڈائنلوڈ کا طریقہ، بنا کسی ٹول کے ۔

Animation.gif

اگر کوئی سوال ہو تو پوچھ لیں۔
عمر بھائی یہ کیا ہے کرل کمانڈ یا فائیر فاکس میں اس معاملے میں بلکل نیا ہوں آسان الفاظ میں سمجھا دیں کیا پہلے فائیر فاکس انسٹال کروں ؟
 
محمد عمر

لائبریرین
عمر بھائی یہ کیا ہے کرل کمانڈ یا فائیر فاکس میں اس معاملے میں بلکل نیا ہوں آسان الفاظ میں سمجھا دیں کیا پہلے فائیر فاکس انسٹال کروں ؟
جی ہاں۔ یہ صرف فائر فاکس ہے۔ آپ کو مزید کچھ نصب کرنے کی ضرورت نہیں۔
عمر بھائی آپ کا بہت شکریہ یہ آسان تھا ۔
لگ رہا ہے کہ آپ کا کام بن گیا۔ اگر مزید کوئی دشواری ہو تو بتائیے۔
 
جی ہاں۔ یہ صرف فائر فاکس ہے۔ آپ کو مزید کچھ نصب کرنے کی ضرورت نہیں۔

لگ رہا ہے کہ آپ کا کام بن گیا۔ اگر مزید کوئی دشواری ہو تو بتائیے۔
جی بہت شکریہ عمر بھائی آپ کی رائے کی وجہ سے اردو کی نایاب بوستان خیال کی جلدیں ڈاؤنلوڈ کرسکا ہوں اس ویب سائٹ کی بہت سی کتب ریختہ پر بھی نہیں تھیں لیکن ریختہ تو خیر اردو زبان کا بہت بڑا سرمایہ ہے خاص طور پر داستان امیر حمزہ کی 46جلدیں اکھٹی کرنے میں جو شاید شمس الرحمن فاروقی صاحب کے کتب خانے اور کولمبیا یونیورسٹی کے علاؤہ دنیا میں کہیں نہیں تھیں ریختہ کی بہت بڑی کاوش ہے ۔
 
موجو

لائبریرین
ابھی مصنف کے لحاظ سے ڈؤنلوڈ کر رہا ہوں۔ مکمل ہونے کے بعد ایسی بھی اآپشن ڈال سکتے ہیں۔ فی الحال تو سب لنک ایک دفعہ ڈال کر ڈونلوڈ ایک دفعہ کلک کرنے سے ہو سکتے ہیں
محترم بھائی آپ کا ریختہ ڈاؤن لوڈر میرے پاس کیسے کام کرے گا
windows11 x64
dotnet انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو
another version of this product is already installed
 
MindRoasterMirs

محفلین
محترم بھائی آپ کا ریختہ ڈاؤن لوڈر میرے پاس کیسے کام کرے گا
windows11 x64
dotnet انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو
another version of this product is already installed
کونسا ورژن آپ انسٹال کر رہے ہیں؟ میرے پاس بھی ونڈوز 11 64 بٹ ہےاور کام کر رہا ہے
 
Top