[زاویہ] تبصرے اور تجاویز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء

آپ نے بہت بڑی نیکی کمائی ہے ، زاویہ سے آپ کے پیش کئے گئے اقتباسات پڑھ کر اتنا ہی لطف آیا جتنا کہ اس پروگرام کو ٹی وی پر دیکھ کر آتا تھا۔ آپ نے اشفاق احمد کو دوبارہ سامنے لا بٹھایا ہے۔ بہت خوب۔
 
فکر نہ کریں سیدہ اب ماورا نے تہیہ کرلیا ہے کہ زاویہ تو سامنے لا کر ہی دکھانا ہے۔ جلد ہی زاویہ 2 بھی آپ کو نظر آئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ ماورا نے بہت محنت کی ہے اور ابھی مزید اقتباس بھی پڑھنے کو ملے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یقین تو مجھے بھی تھا لیکن اتنا نہ تھا، بھئی یہ تو بہت کام کرنے والی لڑکی ہے، میں تو اسے کام چور ہی سمجھتا رہا۔
 
شمشماد اب سب کو رائے بدلنی پڑے گی اور مجھے حیرت ہے کہ کسی نے پہلے کیوں نہ سوچا اس پر سب کا زور اسی بات پر تھا کہ ماورا کھیلتی کودتی ہے۔ میں نے ایک دفعہ جھوٹے منہ سے کہا اور اس نے پورا باب لکھ دیا۔ اب باقی سب کو ہمت کرنی چاہیے کہ وہ بھی کچھ نہ کچھ لکھیں اور اس کروان کو آگے بڑھائیں۔
 

ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ماوراء

آپ نے بہت بڑی نیکی کمائی ہے ، زاویہ سے آپ کے پیش کئے گئے اقتباسات پڑھ کر اتنا ہی لطف آیا جتنا کہ اس پروگرام کو ٹی وی پر دیکھ کر آتا تھا۔ آپ نے اشفاق احمد کو دوبارہ سامنے لا بٹھایا ہے۔ بہت خوب۔

شگفتہ بہت شکریہ !
میرا اس میں کوئی خاص کمال نہیں ہے یہ سب محب کی وجہ سے ہوا ہے۔
ویسے اگر اسے نیکی کہتے ہیں تو سچی سے میں یہ نیکی روز ہی کرنے کو تیار ہوں۔ :? :p
 

شمشاد

لائبریرین
لو جی نیکی اور پوچھ پوچھ روز روز کیا ہر ہر لمحہ کرو

اور مزید کیوں نہیں ملے گا مواد پڑھنے کو، یہ ہو ہی نہیں سکتا اب۔

ہاں تو کب آ رہی ہے اگلی قسط
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب ماورا ۔
زاویہ کا نام سنا تھا پڑھا نہیں تھا اس سے قبل ۔ امید ہے اب ادھر مطالعہ کر لوں گا۔۔
اب یہ جوابی پیغامات سے زاویہ تو غائب ہی ہو جاتا ہے۔
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ ادھر تبصروں کا کوئی علیحدہ سے انتظام ہو اور اس تھریڈ پر صرف زاویہ ہی لکھا جائے تاکہ پڑھنے والا یکسوئی سے پڑھ سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بات تو آپ کی دل کو لگتی ہے۔ تو ایسا کریں کہ ایک نیا دھاگہ تہنیتی پیغامات کے عنوان میں کھول لیں۔
 

ماوراء

محفلین
راجہ بھائی۔ اصل میں یہ سارا کام محب علوی کا ہے ۔ میں نے تو بس پوسٹ کیا ہے۔ اصل مبارک کے مستحق محب ہیں۔اگر آپ سب لوگ محب کی تعریف کریں گے تو مجھے زیادہ خوشی ہو گی۔

خیر بہت شکریہ!
 
اف خوشی سے میرا ہارٹ فیل ہوتے ہوتے رہ گیا۔ :lol:

جس کا کام ہو وہ نظر آتا ہے اور پیش منظر پر کام کا آنا ضروری ہوتا ہے اور سب سے بڑی چیز ہوتی ہے کام کرنا ، کام کرنے والا ہی اصل تعریف کا مستحق ہوتا ہے اور اس کام کے لیے تمہاری جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ کہنے والے اور کام کرنے والے میں جو فرق ہوتا ہے وہ سب کو نظر آ جاتا ہے

8)
 

ماوراء

محفلین
مجھے پتہ تھا آپ کا یہی حال ہو گا۔ میں لکھنے بھی لگی تھی کہ محب زیادہ خوش نہ ہو جانا۔۔پر۔۔ :( :wink:

اچھا، اب آپ تو میری اتنی تعریف نہ نہ کرو۔ مجھے زیادہ تعریف اچھی نہیں لگتی۔ بلکہ بالکل بھی اچھی نہیں لگتی۔ :( :wink:
 

ماوراء

محفلین
دوسری قسط آ گئی ہے نا۔۔ :( آپ نے دیکھی ہی نہیں کیا۔۔ :shock: میری گردن جھک گئی ہے۔میری نیند حرام ہو گئی ہے۔۔اور آپ کہہ رہے ہیں دوسری قسط کب آ رہی ہے۔۔ :roll: :wink: :p
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
دوسری قسط آ گئی ہے نا۔۔ :( آپ نے دیکھی ہی نہیں کیا۔۔ :shock: میری گردن جھک گئی ہے۔میری نیند حرام ہو گئی ہے۔۔اور آپ کہہ رہے ہیں دوسری قسط کب آ رہی ہے۔۔ :roll: :wink: :p

ہیں آ گئی ہے، ابھی دیکھتا ہوں۔ کمال ہو گیا پھر تو، واقعی بہت کام کی لڑکی ہو بھئی تم تو۔
 
Top