[زاویہ] تبصرے اور تجاویز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء

آپ (کتاب سے) ترتیب سے لکھ رہی ہیں یا کس طرح ؟

زاویہ کتابی شکل میں میری نظر سے نہیں گذری ، اگر بتا سکیں تو یہ بھی جاننا چاہوں گی کہ کتاب میں کیا اسی ترتیب کو مد نظر رکھا گیا ہے جس ترتیب سے یہ پروگرام ٹی وی پر پیش کیا گیا ؟

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی

آپ کے لئے خصوصی شکریہ کہ ماوراء کے ساتھ ساتھ یہ نیکی آپ کے اعمال نامہ میں بھی لکھی جائے گی ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ کے پاس مارکیٹنگ کی نمایاں خصوصیات موجود ہیں ، ہم منتظمین سے سفارش کریں گے کہ مارکٹنگ کا شعبہ آپ کے سپرد کردیں :)
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ماوراء

آپ (کتاب سے) ترتیب سے لکھ رہی ہیں یا کس طرح ؟

زاویہ کتابی شکل میں میری نظر سے نہیں گذری ، اگر بتا سکیں تو یہ بھی جاننا چاہوں گی کہ کتاب میں کیا اسی ترتیب کو مد نظر رکھا گیا ہے جس ترتیب سے یہ پروگرام ٹی وی پر پیش کیا گیا ؟

شکریہ

اصل میں یہ کتاب مجھے pdf فارمیٹ میں ملی تھی orkutسے وہاں ایک صاحب نے خاصی محنت کرکے اسے جی میل میں رکھا ہوا ہے اور کوشش کی ہے کہ ترتیب سے ہی ہو۔ اب جب کتابوں کی بات چلی تو میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ زاویہ کو بھی ڈھالا جائے ویسے بھی اشفاق احمد کا انداز داستان گو جیسا ہی ہے اور قاری کو باندھ کر رکھتے تھے۔ ماورا سے میں نے ذکر کیا تو وہ فورا کام میں جٹ گئی اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
آپ کے پاس مارکیٹنگ کی نمایاں خصوصیات موجود ہیں ، ہم منتظمین سے سفارش کریں گے کہ مارکٹنگ کا شعبہ آپ کے سپرد کردیں :)

بالکل اس شعبہ کا نام بھی ہم مارکیٹنگ سے بدل کر شعبہ ترغیب و تدریج، ترغیب و تحریک، ترغیب و تلقین یا ترغیب و تاکید رکھ لیتے ہیں۔ نبیل سنتے ہیں آپ :lol:
 
رضوان

محفلین
سیدہ شگفتہ صاحبہ ترغیب و تحریک کیا اصطلاح لائیں ہیں آپ جو بالکل سج بھی رہی ہے محب صاحب پر(سلیس ترجمے کی اجازت نہیں ہے اس اصطلاح کی)۔
عزیزی ماورہ یہ جہد مسلسل ہے اور گردنیں تو جھکیں رہنی چاھیئیں فرط ادب سے کتنا عظیم کام کر رھی ہیں آپ۔
 
رضوان نے کہا:

رضوان صاحب یہ اصطلاح میں نے لکھی تھی :wink: اور شگفتہ کے اکسانے پر :p

اور محترمی ماورہ تو کمال کررہی ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
lol۔۔۔دو دن میں مجھے کیا کای خطاب مل گئے ہیں۔مجھے پتہ ہوتا تو میں پیدا ہوتے ساتھ ہی یہ کام شروع کر دیتی۔ :p :D
 
ماوراء

محفلین
رضوان نے کہا:
سیدہ شگفتہ صاحبہ ترغیب و تحریک کیا اصطلاح لائیں ہیں آپ جو بالکل سج بھی رہی ہے محب صاحب پر(سلیس ترجمے کی اجازت نہیں ہے اس اصطلاح کی)۔
عزیزی ماورہ یہ جہد مسلسل ہے اور گردنیں تو جھکیں رہنی چاھیئیں فرط ادب سے کتنا عظیم کام کر رھی ہیں آپ۔

اگر میری گردن بالکل ہی جھک گئی اور وہ بھی وقت سے پہلے ہی تو کیا یہ عظیم کام میرے کام آئے گا۔ آگے ہی ادب کر کر کے آدھی تو جھک گئی ہوئی ہے۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
جھکنے میں ہی عظمت ہے اور ویسے بھی ہار کو گردن میں ڈلوانے کے لیئے گردن جھکانی ہی پڑتی ہے۔ اب ہار چاہے پھولوں کا ہو یا سونے کا۔
 
رضوان

محفلین
اگر میری گردن بالکل ہی جھک گئی اور وہ بھی وقت سے پہلے ہی تو کیا یہ عظیم کام میرے کام آئے گا۔ آگے ہی ادب کر کر کے آدھی تو جھک گئی ہوئی ہے۔ :wink:[/quote نے کہا:
با ادب با نصیب ۔ لوگ دور سے پہنچان لیں گے اور اپنی بچیوں کو مثالیں دیں گے دیکھو ایسی ہوتیں ہیں با ادب اور عبرت پکڑو۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلو کام اگر کام نہ بھی آیا، تو ہار پہننے کے لیئے تو گردن جھکانی ہی پڑے گی ناں، اب یہ بھی کہہ دو کہ ہار بھی نہیں پہننا۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:

lol۔۔۔شمشاد بھائی یہ کون سے ہار کی بات کر رہے ہیں؟ میں نے کبھی بھی ہار پہننے کے لیے سر کو جھکایا نہیں ہے۔ یہ کام تو دولہوں کا ہوتا ہے۔ جب لوگ انھیں بارات والے دن بار بار پھولوں یا نوٹوں کے ہار پہنا رہے ہوتے ہیں۔تو وہ سر جھکا جھکا کر ہار پہن رہے ہوتے ہیں۔ :wink:
 
نہیں، میں اپنی گردن کبھی بھی جھکنے نہیں دوں گی۔میں سر اٹھا کر جینا چاہتی ہوں۔ :D
 
ماوراء

محفلین
محب۔۔آپ نے تو زاویہ 2 کا اتنا لکھ بھی لیا ہے۔پلیز ذرا آہستہ آہستہ لکھنا۔یہ نہ ہو میں پیچھے ہی رہ جاؤں۔ :( :p :khoobsurat:
 
میں نے سوچا کہ جب بات چل نکلی ہے زاویہ پر تو کئی طرح سے زاویہ ہونا چاہیے۔ فکر نہ کرو میں بٹا ہوا ہوں زاویہ 2 اور آب گم میں :p
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
چلو کام اگر کام نہ بھی آیا، تو ہار پہننے کے لیئے تو گردن جھکانی ہی پڑے گی ناں، اب یہ بھی کہہ دو کہ ہار بھی نہیں پہننا۔
lol۔۔۔شمشاد بھائی یہ کون سے ہار کی بات کر رہے ہیں؟ میں نے کبھی بھی ہار پہننے کے لیے سر کو جھکایا نہیں ہے۔ یہ کام تو دولہوں کا ہوتا ہے۔ جب لوگ انھیں بارات والے دن بار بار پھولوں یا نوٹوں کے ہار پہنا رہے ہوتے ہیں۔تو وہ سر جھکا جھکا کر ہار پہن رہے ہوتے ہیں۔ :wink:

تو کیا دلہنیں ہار نہیں پہنتیں؟
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
میں نے سوچا کہ جب بات چل نکلی ہے زاویہ پر تو کئی طرح سے زاویہ ہونا چاہیے۔ فکر نہ کرو میں بٹا ہوا ہوں زاویہ 2 اور آب گم میں :p

ہا ہا ہا۔۔ گڈ۔!

لیکن زاویہ کو ایک ہی زاویہ سے دیکھنا۔ ورنہ مار کھاؤ گے۔ اور ہاں یہ دھیان رکھنا آبِ گم اور زاویہ مکس نہ کر دینا۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
چلو کام اگر کام نہ بھی آیا، تو ہار پہننے کے لیئے تو گردن جھکانی ہی پڑے گی ناں، اب یہ بھی کہہ دو کہ ہار بھی نہیں پہننا۔
lol۔۔۔شمشاد بھائی یہ کون سے ہار کی بات کر رہے ہیں؟ میں نے کبھی بھی ہار پہننے کے لیے سر کو جھکایا نہیں ہے۔ یہ کام تو دولہوں کا ہوتا ہے۔ جب لوگ انھیں بارات والے دن بار بار پھولوں یا نوٹوں کے ہار پہنا رہے ہوتے ہیں۔تو وہ سر جھکا جھکا کر ہار پہن رہے ہوتے ہیں۔ :wink:

تو کیا دلہنیں ہار نہیں پہنتیں؟

پہنتی ہیں نا۔۔لیکن ان کو سر جھکانا نہیں کرنا پڑتا۔۔پتہ نہیں آپ کون سے ہار کی بات کر رہے ہیں۔ :wink:
 
Top