[ زاویہ 2 ] تبصرے اور تجاویز

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ماوراء نے کہا:
محب، زاویہ 2 کے چیپٹرز میں دوسرے تھریڈ پر پوسٹ کر رہی ہوں۔ میں نے ذرا ٹائم لگا کر آرام آرام سے ٹائپ کرنا ہے۔ اس لیے علیحدہ پوسٹ کر رہی ہوں۔ بعد میں اکھٹے ہو جائیں گے۔۔

ہاں شروع کروں بس جلدی سے اور آرام سے ہی کر لو مگر کرتی رہو۔
 
ماوراء

محفلین
محب، میری بھی تعریف کرو۔۔ میں نے بھی لکھنا شروع کیا ہوا ہے۔۔کیا آپ نے ابھی تک دیکھا نہیں ہے۔۔۔؟؟؟ :? :wink:
 
ماورا تم تو سب سے اچھی جا رہی ہو اس طرح کہ تم نے کام کی تقسیم کردی ہے اور اب خود بھی کر رہی ہو ، آج کل صنفِ نازک میں صرف ماورا ہی ماورا ہے، شگفتہ اور مہوش شاید چھٹیوں پر ہیں۔

اس لیے ماورا تمہی ہی اپنی صنف کی لاج رکھنی ہے بہت سا کام کرکے :)
 
ماوراء

محفلین
اللہ کے بندے۔۔ آہستہ بولو ۔۔ شگفتہ سسٹر آن لائن ہیں۔۔ :p

اور یہ لاج کیا کیا چکر ہے۔۔ کیا پہلے کوئی لاج واج نہیں ہے۔۔ آپ مردوں سے تو زیادہ ہم زیادہ کام کرتے ہیں۔ شگفتہ سسٹر کا آپ مقابلہ کر سکتے ہو کیا۔۔ :p
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی

آپ کا یہ سیاسی و جذباتی بیان بھی فی الحال مجھے متحرک کرنے سے قاصر ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے میں بخار کے مزے چکھ رہی ہوں اور اگلے کئی دنوں تک یہی مزے (نظر آتے) دکھائی دے رہے ہیں سو راوی سے کہہ دیں کہ چین ہی چین لکھے یہاں محفل پر :)

اور ماوراء نے ویسے ہی نمائندگی کر دی ہے ہر لحاظ سے کہ ماوراء ماوراء ہیں :)
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:

شگفتہ
شکر ہیں آپ نظر تو آئیں ورنہ میں تو تشویش میں مبتلا تھا کہ ہماری لائبریری کی سربراہ کہاں کھو گئیں۔ خدا آپ کو جلد صحتِ کاملا عطا کرے اور آپ خدارا بخار کے مزے نہ چکھے ، چکھنا ہی ہے تو ماورا نے پیزا بنا کر رکھا ہے کچن کارنر میں اسے چکھ لیں ، نہیں تو جلد ہی زاویہ 2 کے مکمل ہونے پر 10 پونڈ کا کیک کھلایا جائے گا تمام لائبریری ممبران کو اسے چکھ لیجیے گا۔

ماورا واقعی محنت سے کام کر رہی ہے مگر عربی کون سکھائے گا ہمیں اور چپکے چپکے افسانے اور کتابیں کون لکھے گا :lol:

بہت سی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ آپ کی واپسی کے منتظر ہیں اور جشن صحت کی تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہیں :)
 
ماوراء

محفلین
آآآ۔۔ شگفتہ سسٹر آپ کو بخار ہو گیا۔۔ میں سوچ رہی تھی کہ آپ اور مہ وش اتنے دنوں سے آئیں نہیں ہیں۔
آپ کو کس کی نظر لگ گئی۔۔۔ یہ یقیناً محب نے ہی نظر لگائی ہو گی۔ :cry:
آپ فکر نہ کریں آپ بہت جلدی ٹھیک ہو جائیں گی۔ اس لیے کہ اللہ میاں میری دعائیں ضرور سن لیتے ہیں۔ :p

محب آپ کو تو بس کھانے کی ہی پڑی رہتی ہے۔ اب زاویہ 2 کے ختم ہونے پر ہی کھانے کی بات کرنا۔۔ زاویہ 1 کے ختم ہونے پر تو کسی نے پوچھا نہیں۔۔اب امید پر دنیا قائم ہے۔ زاویہ 2 کے ختم ہونے پر شاید کوئی پوچھ ہی لے۔۔۔ :p

شگفتہ سسٹر، آپ تو ہماری لیڈر ہیں۔ چھوٹے موٹے لفظوں میں تعریف کر جائیں نہ پلیز۔۔۔ فریب، شمشاد بھائ، فیصل بھائی ان سب نے بہت محنت کی ہے۔ (میری خیر ہے، اب اگر مجھے کوئی کام کرنے کو نہیں بھی کہے گا تو میں خود بہ خود کر لوں گی۔۔۔ :p )
 
کھانے تو اب زاویہ 2 پر ہوں گے اور میرا تو سپیشل ہوگا کیونکہ میں تب تک سب سے زیادہ لکھ چکا ہوں گا۔

ماورا کی بات ٹھیک ہے شگفتہ ہے لائبریری ٹیم کی سربراہ ہونے کی حیثیت سے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ ضروری ہے اور رہنمائی بھی کرنی چاہیے۔ :lol:
 
ماوراء اور محب علوی

ایک نام نہاد لیڈر مجھ جیسا ہی ہوتا ہے :) آپ دونوں کی خیر سگالی مجھے ڈر ہے کہ وقت سے پہلے ہی ٹھیک کر دے گی :) البتہ شکریہ ۔

ماوراء ، شمشاد بھائی ، فیصل بھائی ، محب علوی ، شعیب افتخار ، آپ سب نے جو کام کیا ہے چھوٹے موٹے الفاظ اس کے شایانِ شان نہیں ، ہمیں کچھ اور سوچنا پڑے گا ، فی الحال مبارکباد کی پہلی قسط روانہ ہے سو بہت مبارک باد !
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
کھانے تو اب زاویہ 2 پر ہوں گے اور میرا تو سپیشل ہوگا کیونکہ میں تب تک سب سے زیادہ لکھ چکا ہوں گا۔

ماورا کی بات ٹھیک ہے شگفتہ ہے لائبریری ٹیم کی سربراہ ہونے کی حیثیت سے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ ضروری ہے اور رہنمائی بھی کرنی چاہیے۔ :lol:

ان پانچ چھٹیوں میں نے پتہ نہیں کیا سے کیا کر لینا تھا۔۔ لیکن یہ کمپیوٹر فریب دے گیا ہے۔ :?
آپ کہاں ہیں آجکل نظر ہی نہیں آ رہے۔۔ خیر کل میں آپ کو ڈھونڈتی ہوں۔۔ :?

شگفتہ سسٹر:- بہت بہت شکریہ۔ آپ کو پتہ ہے نا تعریف کرنے سے حوصلہ بڑھتا ہے۔ :p
اور اب آپ کی طبیعت کیسی ہے۔؟
 
شمشاد

لائبریرین
ماورا اور محب کے لیے
فریب اور شگفتہ صاحبہ بھی متوجہ ہوں۔

میرے ذمہ زاویہ 2 کے باب 31 سے 41 تھے۔ لیکن آج جب دیکھا تو 21 سے 31 فریب کے نام ہیں، جب کہ 31 نمبر میرے ذمہ بھی ہے، تو فریب آپ 31 نمبر نہ لکھنا، کیونکہ میں نے 31 نمبر شروع کیا ہے۔

اور مزید یہ کہ میری لسٹ میں سے باب نمبر 37 (جو کہ صرف 4 صفحات پر مشتمل ہے) وہ غائب ہے، تو کیا وہ میں نہ لکھوں یا کہ لکھوں۔

تقسیم کندگان ذرا نظرثانی فرمائیں اور زاویہ 2 کے ابواب کی تقسیم کی تصدیق فرمائیں۔

ایک ایک باب لکھنے میں خاصا وقت صرف ہوتا ہے، ایسا نہ ہو کہ دو دو ارکان ایک ہی باب لکھتے رہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
اب جبکہ زاویہ 1 ختم ہوچکی ہے اور ہم زاویہ 2 پر آگئے ہیں تو میں فہرست مضامین پوسٹ کررہا ہوں جسے ماورا نے مرتب کیا تھا۔

١۔ پنجاب کا ڈوپٹہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محب علوی
٢۔ ملٹی نیشنل خواہشیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محب علوی
٣۔ وقت ایک تحفہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٤۔ چھوٹا کام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محب علوی
٥۔ خوشی کا راز
٦۔ ماضی کا البم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محب علوی
٧۔ ویل وشنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محب علوی
٨۔ دروازہ کھلا رکھنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محب علوی
٩۔ ایم۔ اے پاس بلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محب علوی
١٠۔ تنقید اور تائی کا فلسفہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محب علوی
١١۔ سلطان سنگھاڑے والا
١٢۔ میں کون ہوں
١٣۔ Psycho Analysis
١٤۔ ترقی کا ابلیسی ناچ
١٥۔ ہاٹ لائن
١٦۔ تکبر اور جمہوریت کا بڑھاپہ
١٧۔ شک
١٨۔ رشوت
١٩۔ بشیرا
٢٠۔ اسطخدوس کے عرق سے سٹین گن تک
٢١۔ پانی کی کڑائی اور سندیلے کی طوائفیں
٢٢۔ بندے کا داروبندہ
٢٣۔ عالمِ اصغر سے عالمِ اکبر تک
٢٤۔ انسانوں کا قرض
٢٥۔ بابے کی تلاش
٢٦۔ محاورے
٢٧۔ ڈپریشن کا نشہ
٢٨۔ زندگی سے پیار کی اجازت درکار ہے
٢٩۔ نظر باد
٣٠۔ اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے
٣١۔ چیلسی کے باعزت ماجھے گامے
٣٢۔ ذات کی تیل بدلی
٣٣۔ رہبانیت سے انسانوں کی بستی تک
٣٤۔ Salute to non - degree technologists
٣٥۔ تھری پیس میں ملبوس بابے اور چغلی میٹنگ
٣٦۔ Mind over Matter
٣٧۔ من کی آلودگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ماورا
٣٨۔ ان پڑھ سقراط
٣٩۔ بونگیاں ماریں، خوش رہیں
٤٠۔ آٹو گراف
٤١۔ “چاہیے“ کا روگ
٤٢۔ “چلاس کی محبتیں“
٤٣۔ تسلیم و رضا کے بندے
٤٤۔ بھائی والی کا رشتہ
٤٥۔ “گھوڑا ڈاکٹر اور بلونگڑا“
٤٦۔ “لڑن رات ہو وچھڑن رات نہ ہو“
٤٧۔توکل
٤٨۔ بانسری
٤٩۔ تحائف
٥٠۔ جیرا بلیڈ، ڈاکیا اور علم
٥١۔ فونگ شوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محب علوی
٥٢۔ دھرتی کے رشتے

مجھے اس تقسیم کی سمجھ نہیں آئی، ایک سے دس تک محب کے نام ہیں لیکن 3 اور 5 نمبر اس کے لیے نہیں ہیں، پھر سارے ابواب چھوڑ کے 37 نمبر ماورا کے لیے، جب کے 31 سے 41 تک مجھے دیئے گئے ہیں اور ظاہر ہے کہ 37 نمبر اس میں شامل ہے اور پھر 21 سے 31 فریب کو لکھنے کے لیے کہا گیا ہے اور 31 نمبر مجھے بھی دیا گیا ہے اور پھر آخر میں 51 نمبر محب کے لیے،

کچھ تشریح فرمائیں گے آپ حضرات۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماورا اور محب کے لیے
فریب اور شگفتہ صاحبہ بھی متوجہ ہوں۔

میرے ذمہ زاویہ 2 کے باب 31 سے 41 تھے۔ لیکن آج جب دیکھا تو 21 سے 31 فریب کے نام ہیں، جب کہ 31 نمبر میرے ذمہ بھی ہے، تو فریب آپ 31 نمبر نہ لکھنا، کیونکہ میں نے 31 نمبر شروع کیا ہے۔

اور مزید یہ کہ میری لسٹ میں سے باب نمبر 37 (جو کہ صرف 4 صفحات پر مشتمل ہے) وہ غائب ہے، تو کیا وہ میں نہ لکھوں یا کہ لکھوں۔

تقسیم کندگان ذرا نظرثانی فرمائیں اور زاویہ 2 کے ابواب کی تقسیم کی تصدیق فرمائیں۔

ایک ایک باب لکھنے میں خاصا وقت صرف ہوتا ہے، ایسا نہ ہو کہ دو دو ارکان ایک ہی باب لکھتے رہیں۔

شمشاد بھائی، لیجئے میں آپ کو دوبارہ بتائے دیتی ہوں۔۔ ویسے میں نے تقسیم بالکل ٹھیک کی ہے۔

آپ کے حصے میں 31 سے 41 تک ہیں۔ اور 37 نمبر باب آپ کو اس لیے نہیں دیا کہ میں وہ پہلے ہی لکھ چکی ہوں۔ اس لیے آپ نے 31 سے 41 تک ٹائپ کرنے ہیں۔ 37 باب کو چھوڑ کے۔

فریب کے پاس 21 سے 31 تک نہیں ہیں۔ بلکہ 21 سے 30 تک ہیں۔
اس لیے آپ بے فکر ہو کر ٹائپ کریں۔ فریب 31 باب نہیں لکھ رہے۔ (ہے نا فریب؟؟)
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن 37 نمبر ہی آپ نے کیوں لکھا، کسی ترتیب سے لکھنا چاہیے تھا ناں، کہ پرچیاں ڈال کے ایک پرچی اٹھا لی تھی۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، جب محب نے زاویہ 2 ٹائپ کرنا شروع کیا تھا۔ تو تب میں نے اور اس نے ہی ٹائپ کرنے کا سوچا تھا۔ اور اس نے مجھے کہا تھا کہ میں 30 باب سے کوئی بھی ٹائپ کر سکتی ہوں۔ مجھے جو ملا میں نے وہ ہی ٹائپ کر دیا تھا۔ اور یہ پرانی بات ہے۔ اور وہ میں پوسٹ کر چکی ہوں۔
شمشاد بھائی، اب سارے باب ترتیب سے ہی لکھے جا رہے ہیں۔ پہلے غلطی ہو گئی۔۔۔:p

محب، مجھے ڈانٹ پڑ رہی ہے۔ پلیز آ کر بتاؤ کہ میں نے کسی ترتیب سے کیوں نہیں لکھا تھا۔ :?:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top