[ زاویہ 2 ] تبصرے اور تجاویز

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
میں‌نے درخواست کی تھی کہ براہٍ کرم سفارش کر دیں۔ اب وہ مجھ پر ناراض ہوں گی کہ شمشاد بھائی سے ڈانٹ پڑوا دی۔پھر خود سوچیں کہ ماوراء بی بی کی ڈانٹ کھا کر اس بے بی ہاتھی کا کیا حال ہوگا۔
بے بی ہاتھی

آپ کو سفارش کروانی ہی نہیں چاہیے تھی کیونکہ ایسی کوئی بات ہی نہیں تھی۔ اور میں نے آپ کو بتایا ہے نا کہ میں اوپن فورم پر کہی ہوئی کسی بھی بات کا برا نہیں مانتا، اور میں سمجھتا ہوں کہ کسی کو بھی برا نہیں ماننا چاہیے، سب ہی پڑھے لکھے اور عاقل اراکین ہیں۔ کبھی کسی نے کسی سے بدتمیزی نہیں کی اور میں نہیں سمجھتا کہ کوئی کسی سے مستقبل میں بھی بد تمیزی کرئے گا۔ ہم سب یہاں مزے لینے آتے ہیں اور اپنی مرضی سے آتے ہیں۔

ہنستے مسکراتے رہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اتنے اچھے انداز میں‌بات کی وضاحت کا شکریہ۔ ویسے آپ نثر کو لکھنا کیوں‌نہیں شروع کرتے؟ اتنے عمدہ انداز میں تو آپ بات کرتے ہیں۔
بے بی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
کیا مطلب ہے آپ کا، کیا کبھی غیر اچھے طریقے سے بھی بات کی ہے۔

اور لکھنے لکھانے کا وقت نہیں ملتا۔ اس ایٹمی دور نے غیر ضروری اور خود ساختہ کاموں میں اتنا مصروف کر دیا ہے کہ سکون ہی اٹھ گیا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے جناب، کبھی آپ اچھے، کبھی بہت اچھے اور کبھی بہت ہی اچھے انداز سے بات کرتے ہیں۔ اس لئے کہا۔ ویسے یہ بات بھی بجا ہے کہ آج کے ایٹمی دور میں غیر ضروری مصروفیات نے بہت مصروف کر دیا ہے۔ ہر مصروفیت اہم بھی ہے اور نہیں‌بھی۔
بے بی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
زبردست، میرا بھی کئی دنوں سے نوک جھوک کرنے کا بڑا دل کر رہا تھا۔ ایسا کرتے ہیں سارے مل کر اس جنگ میں حصہ لیتے ہیں۔ کیا خیال ہے۔؟ :p :lol:
 

ماوراء

محفلین
وہ کون سا باب تھا جس کی وجہ سے یہ لڑائی ہو رہی ہے۔ ذرا اسے تو میں جڑ سے نکالوں۔ صفحہ 95 کی کتنی زیادہ اہمیت ہے نا کہ دو بندے صفحہ 95 کی خاطر اپنے تعلقات کو خراب کر رہے ہیں۔ huh

اب دوبارہ کوئی بات یہاں نہ ہو۔!!!
273_shikari_1.gif
کرفیو نافذ ہو گیا ہے۔!!!
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 95 نہیں 295 ہے۔

اور نہ تو کوئی تعلقات خراب کر رہا ہے اور نہ ہی کوئی لڑ رہا ہے۔ کیا ہو گیا ہے تم دونوں کی عقلوں کو؟
 
بس بس کیا ہو گیا ہے ؟

اچھا اب ایسا کرتے ہیں کہ اسی پوسٹ کے صفحہ اول پر جو فہرست ابواب ہے اس میں تبدیلی کرکے جو جو ابواب ہو گئے ہیں ان کے سامنے لکھنے والے کا نام لکھ دیتے ہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ کس نے کونسا باب لکھ لیا ہے۔

اس کے علاوہ جو باب رہ گئے ہیں ان پر ایک پوسٹ کر کے بتا دیتے ہیں کہ کون کون سے ابواب رہ گئے ہیں
 
شمشاد نے کہا:
کتاب میرے پاس ہے اور جیسا کہ تم اوپر دیکھ سکتی ہو، میں نے انہیں آفر بھی دی تھی لیکن انہوں نے جواب دینا گوارہ نہیں کیا، تو تُو کون میں خامخواہ کے مصادق میں کیوں بھیجوں۔ ہاں اگر تم کہتی ہو تو تمہیں بھیج دوں گا۔

معذرت خواہ ہوں کہ میں یہ پوسٹس پہلے نہیں پڑھ سکا تھا جس کی وجہ سے میرا جواب بھی نہیں آیا۔ ویسے اگر کوئی ایسا مسئلہ ہو جس پر فوری رائے کی ضرورت ہو تو میرا خیال ہے کہ ذاتی پیغام کر لینا چاہیے اس سے فورا پتہ چل جاتا ہے۔ ہم نے آئیندہ بھی کتابیں لکھنی ہیں اور اس کے لیے اچھے ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔

ایک دفعہ پھر میری طرف سے معذرت
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی ایک چھوٹی سی بات تھی، ختم ہو گئی،

باب نمبر 48، عنوان ‘ بانسری ‘ کی جو لائنیں حظف ہوئی ہیں آپ اسکو ٹھیک کر دیں تاکہ قاری کو پریشانی نہ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
فریب بھائی بہت خوب، ابھی دیکھا ہے اکٹھے 3 ابواب پوسٹ کر دیئے۔ بہت خوب۔

رفتار تسلی بخش ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے میں نے بھی باب نمبر 29 عنوان ‘ نظر بد ‘ لکھ کر پوسٹ کر دیا ہے۔

محب بھائی یا پھر ماورا، ذرا لسٹ تو بنائیں، پتہ چلے کیا ہو چکا ہے اور کیا باقی ہے؟
 

فریب

محفلین
شمشاد بھائی یہ تو وہی ہیں جو میں نے آپ کو فون پر بتائے تھے اس کے بعد تو ابھی تک کچھ بھی نہیں لکھ سکا ہوں بس آج اپنے کمپیوٹر سے نکال کر یہاں سے پوسٹ کر دیے ہیں۔ ویسے اب امید ہے کہ باقی جلد لکھے جائیں گے انشاءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا ہے نا، میں نے 28 اور 29 لکھ کر پوسٹ کر دیے ہیں۔ 30 نمبر رہ گیا ہے، وہ بھی انشاء اللہ جلد ہی ہو جائے گا۔
 

فریب

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی کہ آپ نے میرے حصے میں سے بھی 3 لکھ دیے ہیں زاویہ 1 میں بھی آپ نے میرے حصے میں سے لکھے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
ماورا کل کے بعد سے یہ بھی تو دیکھو کہ کتنے ابواب پوسٹ ہوئے ہیں، چلو شاباش اچھی بچی بن کے ذرا اپ ڈیٹ تو کرو، :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top