تیرہویں سالگرہ زبردست اور پرمزاح

لاریب مرزا

محفلین
نیرنگ خیال کی یہ طنزیہ و مزاحیہ تحریر جتنی دفعہ پڑھی بہت لطف اندوز ہوئے۔ :)

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ریاض میں مقیم عمرے پر جانے والے اک دوست کے نام
السلام و علیکم!
میاں کیسے ہو؟ آخری اطلاعات تک تو بالکل ٹھیک تھے۔ مگر آخری خط سے ذہنی طبیعت رواں نہیں لگتی۔ یہ چوکور ڈبہ بھی بھئی کمال کی چیز ہے۔ کہاں ہم گھنٹوں خطابت میں سر کھپاتے۔ ورق کے انتخاب پر دماغ و دل مناظرے کرتے۔ پھر قاصد کے نخرے الگ۔ مگر میاں یہ موٹا بھائی نے تو اس سے روشناس کرا کر کمال کر دیا ہے۔ اک جھاڑو سا پکڑ کر ساری لائنوں پر پھیر دو تو بس خطاطی اور۔ ایسا دل آسا خطاط تو کبھی نہ دیکھا تھا نہ سنا ۔ اور قاصد کی برق رفتاری تو دیکھنے لائق۔ ادھر مراسلہ لکھا ادھر ویسے چوکور ڈبے میں پہنچا۔ اور مزا یہ کہ رازداری شرط۔ بھئی بہت خوب۔ اللہ بھلا کرے ہمارےموٹے بھائی کا۔ اس چیز کا استعمال سکھا کر سیدھا جنت والے پلاٹ سے ۱۰ مرلہ زمین کے حقدار ٹھہرے۔
میاں وہ مکہ کا کیا چکر ہے ؟ ہم نے تو یہاں صوفیاء کی شاعری میں ہمیشہ یہی پڑھا کہ
مکے دے وال اوہی جاندے کم جنہاں دے ٹوٹی
اب اس مصرعہ کی روشنی میں دیکھیں تو تمہیں اچھا بھلا شریف پاتے ہیں۔ پھر ادھر جانا چہ معنی دارد؟ اور اوپر سے تمہاری عمر ہی کیا ہے۔ کوّے سے تو کوئی ۴ سال چھوٹے ہی رہے ہوگے تم۔ اس بھری جوانی میں دیدار کعبہ! نہ میاں نہ۔۔۔ دیکھو ایسا نہ کرنا۔ یہ نہ ہو وہاں جا کر کوئی نیک ہونے کی کوئی دعا مانگ بیٹھو۔ اور وہ ذات بےنیاز تمہیں خالی ہاتھ نہ لوٹائے۔ جب یہ جوانی ڈھلے گی تو توبہ بھی کر لینا۔غم نہ کر عمر پڑی ہے ابھی۔ سنا ہے زیارات کا بھی ارادہ کر رکھا ہے۔ تمہیں وہاں مال مڈی جمع کرنے بھیجا ہے کہ سیر و سیاحت کرنے۔ زیارات کا اتنا ہی شوق تھا۔ تو یہاں بتاتے۔ صرف ملتان اور اچ شریف میں ہی تمہیں اتنی زیارات دکھا دیتے کہ سوچ ہے تمہاری۔ ابلیس بھی تمہاری اس حرکت سے سخت پریشاں ہے۔ اور یہی شعر پڑھتا پھرتا ہے
یہ عمرے پر جانے کا کیا تذکرہ ہے
تمہارے سوا کوئی اپنا نہیں ہے
اچھا اب جا ہی رہے ہو تو دل کو درد سے نہ بھر لینا۔ جیسے گئے ہو ویسے ہی واپس آنا۔ میں نے سنا ہے کہ وہاں جا کر طبیعت بڑی نیکی کی طرف مائل ہوتی ہے۔ بڑے بڑے ہل جاتے ہیں۔ اور کچھ ظالم تو خوف خدا سے رو دھو بھی لیتے ہیں۔ اپنے محلے کے حاجی صاحب کو دیکھتا ہوں تو اور بھی رونا آتا ہے۔ کیسے آزاد مرد تھے۔ کبھی تو دختر رز کے عشق میں مجذوب ہو کر صرف زیر جامہ میں ہی سڑکوں پر نکل آتے تھے۔ اور فرماتے تھے کہ میاں پردہ دیکھنے والے کی آنکھ کا ہوتا ہے۔ مگر اب دیکھو توانگور سے بھی شرماتے ہیں۔ ہر وقت چہرے پر اک رقّت طاری رہتی ہے۔ ظلم یہ کہ لوگ اسکو نیکی پر محمول کرتے ہیں۔ لو بھئی یہ کون سی نیکی ہے کہ اچھا بھلا ہنستا کھیلتا آدمی روتا پھرے اور لوگ اسے حاجی صاحب حاجی صاحب کہیں۔ بس یار دل کانپتا ہے آشیاں کو آشیاں کہتے۔ تم ننھی جان، خدا نخواستہ اس طرح الجھ گئے تو ہم ۔۔۔۔شش شش میرے منہ میں خاک۔۔ ویسے بھی تمہارے چہرے پر نورانیت بڑی عجیب سی لگے گی۔
اچھا سنو! میرے لیئے تبرکات میں کھجور لے آنا۔ تمہیں پتا یہی وہ تبرک ہے جس پر مجھے سب سے زیادہ خوشی ہوتی۔ یہ اپنے محلے کے ہی باؤ جی جب گئے تھے۔ تو میرے لیئے جائے نماز اٹھا لائے۔ کہنے لگے میاں میں اسے ادھر بچھا کر نماز پڑھا کرتا تھا۔ میں نے کہا قبلہ آپ نے پڑھی۔ پر مجھےکیا فائدہ۔ مجھے تو کھجور لا دیتے۔ ڈر کے مارے اس پر نماز نہیں پڑھتا کہ کہیں اثرانداز نہ ہو جائے۔ آخر کو احتیاط بہتر ہے۔
اب آخر میں نصیحت بھی سنتے جاؤ۔ اگر کوئی دلگداز واقعات سنانے شروع کرے تو فورا دل کو ادھر ادھر مائل کرنے کی کوشش کرنا۔ ان لوگوں میں عیب ڈھونڈنا تا کہ اندر کی نیکی کو حاوی ہونے کا موقع نہ ملے۔ اور کبھی کبھی تو ٹھیک ہے مگر کثرت سے ایسی جگہوں پر نہ جانا۔ آگے ہی کل کے خط میں تم نے یہ بات لکھ کر ڈرا دیا ہے کہ نمازوں میں باقاعدگی آگئی ہے۔ میری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
دلچسپ و زبردست سے خیال آیا کہ کیا کوئی ایسا مراسلے بھی ہے جس پر تمام درجہ بندیوں کی زور آزمائی کی جا چُکی ہو؟

آپ ہی کی پوسٹ کو تختہ مشق بنا لیتے ہیں۔ :)
دوستوں سے گزارش ہے کہ عبداللہ محمد کی پوسٹ پر تمام ریٹنگز داغ دیں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
دلچسپ و زبردست سے خیال آیا کہ کیا کوئی ایسا مراسلے بھی ہے جس پر تمام درجہ بندیوں کی زور آزمائی کی جا چُکی ہو؟
آپ ہی کی پوسٹ کو تختہ مشق بنا لیتے ہیں۔ :)
دوستوں سے گزارش ہے کہ عبداللہ محمد کی پوسٹ پر تمام ریٹنگز داغ دیں۔ :)
سب سے مشکل کام تین منفی ریٹنگز دینا ہے۔ ان تین میں سے سب سے آسان ناقص املا کی تھی جو میں نے دے دی (عبداللہ صاحب سے معذرت کے ساتھ)۔ اب باقی دو منفی ریٹنگز کے لیے بھی کوئی ہمت کرے! :)
 

سید عمران

محفلین
سب سے مشکل کام تین منفی ریٹنگز دینا ہے۔ ان تین میں سے سب سے آسان ناقص املا کی تھی جو میں نے دے دی (عبداللہ صاحب سے معذرت کے ساتھ)۔ اب باقی دو منفی ریٹنگز کے لیے بھی کوئی ہمت کرے! :)
سب سے مشکل کام تین منفی ریٹنگز دینا ہے۔ ان تین میں سے سب سے مشکل ناپسندیدہ کی تھی جو ہم نے دے دی (عبداللہ صاحب سے معذرت کے ساتھ)۔ اب باقی ایک منفی ریٹنگ کے لیے بھی کوئی ہمت کرلے۔
بترغیب نبیل و وارث بھائیان۔۔۔
نوٹ: ہمیں یہ مراسلہ قطعاً ناپسند نہیں تھا۔۔۔
محض ان دونوں بھائیوں کے اکسانے پر اُکَس گئے۔۔۔
آخر بھائی بندی بھی کوئی چیز ہوتی ہے!!!
 

لاریب مرزا

محفلین
سب سے مشکل کام تین منفی ریٹنگز دینا ہے۔ ان تین میں سے سب سے آسان ناقص املا کی تھی جو میں نے دے دی (عبداللہ صاحب سے معذرت کے ساتھ)۔ اب باقی دو منفی ریٹنگز کے لیے بھی کوئی ہمت کرے! :)
مضحکہ خیز، دوستانہ اور غیر متفق کی ریٹنگز رہ گئی ہیں۔ :)
 
دلچسپ و زبردست سے خیال آیا کہ کیا کوئی ایسا مراسلے بھی ہے جس پر تمام درجہ بندیوں کی زور آزمائی کی جا چُکی ہو؟
اب تو شاید یہ اعزاز آپ کے مراسلے کو مل جائے گا۔ البتہ اب تک کی سب سے متنوع درجہ بندیاں حاصل کرنے والا مراسلہ درج ذیل ہے جس کو بظاہر سات مختلف درجہ بندیاں دی گئی ہیں، لیکن در حقیقت یہ تعداد آٹھ ہے، جن میں سے ایک درجہ بندی اب نظام کا حصہ نہیں اس لیے شماریات میں نظر نہیں آ رہی۔ :) :) :)
ہم نہیں مانتے ۔۔ وجودِ مرد سے تصویر کائنات میں زنگ ۔۔:p :ROFLMAO:
البتہ تا حال سات مختلف درجہ بندیوں والے صرف سات مراسلے موجود ہیں، لیکن ان میں سب سے نمایاں درج ذیل مراسلہ ہے جس کی درجہ بندی سب سے زیادہ لوگوں نے کی ہے۔ :) :) :)
اس “باذوق محفل” میں وزن سے گری ہوئی شاعری پسند نہیں کی جاتی x boy بھائی۔
البتہ باوزن شاعری پیش کرکے آپ بہت ساری داد وصول کرسکتے ہیں، خواہ وہ اخلاق سے گری ہوئی ہی کیوں نہ ہو
:grin:
 

شکیب

محفلین
یہاں کی اکسانے والی گفتگو سن کر تو ہم بھی سوچ رہے ہیں کہ "مضحکہ خیز" کی ریٹنگ دینے پر دل کو کیا ٹھنڈک پڑتی ہوگی.
 

شکیب

محفلین
آپ غیر متفق ہی ہو جائیں
نیا نیا آیا تھا تو اس کا ذائقہ چکھنا چاہا تھا، اور رانا بھائی نے منہ سے نوالہ چھین لیا تھا...
ایک بات محفل کے حوالے سے ذکر کردوں کیونکہ آپ یہاں نئے ہیں۔ کوشش کریں کہ ‘‘غیرمتفق’’ کا بٹن دبائے بغیر کام چلالیں۔ کیونکہ یہ سرخ رنگ کا کراس ایمبولینس پر تو جچتا ہے مراسلے پر نہیں۔:) عموماً محفل میں اراکین اس کا استعمال اچھا نہیں سمجھتے۔ اسکی بجائے الفاظ میں اظہار خیال کرلیا کریں۔ اگر غلطی سے کہیں کراس کا بٹن دب جائے تو اسے بعد میں ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔:)
ویسے ابھی دیکھا تو ہمارا کراس اب تک موجود ہے! تو دوسری بار بھی دیا جا سکتا ہے کسی کو :)
 
Top