مبارکباد زحال مرزا کو ’ہزاری‘ منصب مبارک ہو

الف عین

لائبریرین
محفل کے معروف رکن ایک ایسے مرزا ہیں جنہیں حال ہی میں اردو محفل نے ہزاری منصب سے نوازا ہے۔
مبارک ہو زحال۔ خدا تمہیں اور تمہارے پیغامات کو روز افزوں ترقی عطا کرے۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مبارکاں مرزا صاحب

مگر خیر مبارک کہنے سے پہلے وہ راز بھی بتاؤ
میں تو تین ماہ سے سر توڑ کوششش میں لگا ہوں اور مر مر کے 500 پورے ہوئے
لوگ رات کی رات میں ہزار ہزا ر پار کر جاتے ہیں (یہ آپ کو نہیں کہا، براہِ کرم کان کھڑے نہ کریں)
 

زبیر مرزا

محفلین
بہت شکریہ - اگر کسی کو میرے دس دھاگے بھی یاد رہے تو میرے لیے اعزاز ہے :) میں اُردو محفل کا شکر گذار ہوں کہ یہاں مجھے
محب علوی شہزاد وحید@حسیب نذیر گِل@شمشاد میر انیس جسے دوست ملے - مہ جبین آپا سی مشفق بہن ، الف عین ، وارث بھائی اور حکیم خالد سی ہستیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت شکریہ - اگر کسی کو میرے دس دھاگے بھی یاد رہے تو میرے لیے اعزاز ہے :) میں اُردو محفل کا شکر گذار ہوں کہ یہاں مجھے
محب علوی شہزاد وحید@حسیب نذیر گِل@شمشاد@میر انیس جسے دوست ملے - مہ جبین آپا سی مشفق بہن ، الف عین ، وارث بھائی اور حکیم خالد سی ہستیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا
میں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :shock::shock:
 

الف عین

لائبریرین
اور میں نے ابھی دیکھا کہ میں نے زحال کو تعارف والے دھاگے میں خوش آمدید بھی نہیں کہا تھا!! بلکہ وہ دھاگہ نظر سے نہیں گزرا۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہمارے زحال میاں امریکہ میں ہیں، پاکستان کا جھنڈا محض وطنیت کی وجہ سے لگاتے ہیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو زحال ۔ بہت جلدی یہ سنگ میل عبور کرلی تم نے۔ ہمیں تو تین سال ہوگئے اور لگتا ہے مزید دو سال اور ہوجائیں گے ہزاری منصب حاصل کرنے میں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
لو جی، میرے تو پانچ سال میں مشکل سے ۱۵۰۰ ہوئے۔ :grin: اور زحال نے مختصر عرصہ میں یہ منزل سر کی لی۔ ویل ڈن زحال۔
 

میر انیس

لائبریرین
ارے بہنا یہ کچی ہے یا کٹی ۔ کچی تو ہم بچپن میں تب استعمال کرتے تھے جب کوئی چھوٹا بچہ ضد کرکے ہمارے ساتھ کھیلتا اور ہم کو پتہ ہوتا کہ یہ تو ہم کو پکڑ نہیں پائے گا یا بھنڈا نہیں کرپائے گا تو اسکی کچی رکھتے یعنی اگر وہ پکڑا بھی گیا تو مانا نہیں جائے گا ۔ بھنڈا تو جانتی ہو نا کس کو کہتے ہیں؟
 

مزمل حسین

محفلین
زحال مرزا بھائی
بہت مبارک ہو آپ کو
یہ پتا نہیں کس بات کی.
لگتا ہے آپ ایک ہزار دھاگوں کے خالق ہوئے ہیں
 
Top