عمار ابن ضیا
محفلین
مجھے یاد پڑتا ہے کہ حرکتِ زمین کا نظریہ پیش کرنے کے بعد خود گلیلیو کا حال بھی کچھ اچھا نہیں ہوا تھا۔۔۔۔
دوستو! ساتھیو! اگر کوئی بندہ سائنسی موضوع پر بات کررہا ہے تو کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ اس کا رد سائنس سے کیا جائے یا یہ بہتر ہے کہ انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ کر راہِ فرار اختیار کی جائے؟
خود سائنس نے حرکتِ زمین کا نظریہ بہت بعد میں قبول کیا ہے ورنہ غالبا گیلیلو سے پہلے سکونِ زمین کا نظریہ ہی مانا جاتا رہا۔ سائنس بے حد وسیع ہے۔ مفروضہ آتے ہیں، ان پر تحقیق ہوتی ہے اور وہ اصول و نظریات کی صورت اختیار کرلیتے ہیں۔ اگلے نظریات آکر ان کا رد کردیتے ہیں۔ تو تحقیق کا دروازہ کھلا رکھیں۔ صرف اس بات پر برہم نہ ہوں کہ سامنے والے نے مذہب کی آڑ لی ہے اور دقیانوسی خیالات پیش کیے ہیں۔ سائنس کی حقیقت سے اس کا رد کیجئے۔
سچ پوچھیں تو مجھے ایسے موضوعات سے قطعی دلچسپی نہیں۔ زمین گھومے یا چاند، سورج۔ میری زندگی تو روٹی، کپڑا اور مکان کے گرد ہی گھومتی ہے نا۔ :lll:
اپنے ناموں کے ساتھ تو لمبے چوڑے القاب و خطابات لکھنا اور دوسروں کو عقل کا اندھا قرار دینا کہاں کا انصاف ہے۔
میں آپ کی تحریر سے متفق ہوں تو واہ واہ اور اگر نہ ہوں تو عقل کا اندھا اور جھوٹا ۔ یہ تعلیم تو اسلام نے کبھی بھی نہیں دی۔
جب انسان حیوانی سطح پر زندگی گزارتا تھا- تب بھی اسے صرف یہی فکر ہوتی تھی -
انسان کو کم سے کم بات کرنے کا تو سلیقہ ہونا چاہیے۔شمشاد میںاکثر دھاگوں میںدیکھتا ہوںکہ آپ ایسی بے تکی باتیںہانکتیں رہتے ہیں۔
میاں! میںنے کب "اپنے نام" کے ساتھ القابات لگائے ہیں؟
میںنے کبھی بھی اپنا نظریہ آپ نے نہیںتھوپا۔
بے جا الزامات لگا کرآپ شروع ہوجاتے ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔
لیکن یہاں پر تو تھوڑي سی بات کرو سہی۔۔۔تو پوسٹوں کی بھرمار ہوجاتی ہے۔ایسا لگتا ہے جیسے یہاں سارے سائنسدانوں کے ابّے بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ انہی سے سیکھ کر اپنی تھیوری پیش کرتے ہیں۔
او رکوئی سوال پوچھ لو تو دس دس دن تک کوئی رپلائی آتا ہی نہیں۔
برائے کرم! ان باتوں کو مثبت انداز میں لیجئے گا۔اور احسن انداز میں مجھے سمجھادیں۔ نا کہ میری ٹھکائی کرنا شروع کردیں۔
کیا آپ کے نظریہ کے مخالف کوئی نظریہ پیش کردے۔تو آپ اس کے ساتھ وہی پرانے والا سلوک دہرائیںگے؟
آئین نو سے ڈرنا طرز کہن پر اڑنا
منزل یہی کٹھن ہے قوموںکی زندگی میں
محترم رضا صاحب، آپ کے اس اندازِ تخاطب کے بعد کم از کم میں، نہ تو اسے مثبت انداز میں لے سکتا ہوں اور نہ آپ کو کچھ سمجھانے کی کوشش کر سکتا ہوں، فقط اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ میرے، آپ کے اور ہم سب کے علم میں اضافہ فرمائے۔
شمشاد بھائی میری آپ سے کوئی ذاتی دشمنی تو ہے نہیں اور نہ میںآپ کو جانتا ہوں۔
میںنے یہ اس لئے کہا تھا کہ آپ اکثر چھبنے والی بات کرجاتے ہیں۔جیسے محب نے بھی تو ایک ہی پوسٹ پر رپلائی کیا لیکن آپ خود ہی غور کرلو۔
عوید کے کسی پوسٹ میںبھی آپ نے ایسی ہی بات کہی۔
اب میںاتنا فارغ نہیںکہ آپ کی پوسٹوںکے لنک ڈھونڈ رہا اور پھر یہاں پوسٹ کرتا رہوں۔
اور آپ فقرات کی غلطیاں نہ نکالیں میںیہاںکوئی اردو گرائمر کا ٹیسٹ نہیںدے رہا۔
فقرے میںلفظ آگے پیچھے ہوجاتا ہے۔ اگر میںبات سمجھ گئے تو ٹھیک۔
واہ جی واہ ۔۔یہ تو کائناتی سجائی ہوگيا۔آپ کے نظرئیے پر سب حضرات اس لیے لے دے کر رہے ہیں کہ یہ تو کائناتی سچائی ہے - یہ ایسے ہی ہے کہ کوئی یہ کہہ دے کہ سورج مشرق سے نہیں مغرب سے نکلتا ہے - تو جب کوئی اچھی محفل میں ایسی بات کہہ دے گا تو آپ کو خود سمجھنا چاہیے کہ دیدہ وران ایسے نظریے کا کیا جواب دیں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری بات۔آپ نے اکثر دینی کتب میں پڑھا ہوگا میں نے بھی پڑھا ہے۔ کہ سات زمینیں ہیں اور سات آسمان۔۔۔۔۔۔۔لیکن کیا کسی سائنسدان نے آج تک کہا ہے کہ سات زمینیں یہاں یہاں ہیں اور ایک زمین یہاں ختم ہوتی ہے اور یہاں سے دوسری شروع ہوجاتی ہے۔اسی طرح کسی نےسات آسمانوں کی وضاحت کی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔
واہ جی واہ ۔۔یہ تو کائناتی سجائی ہوگيا۔
اور اگر کل کو کسی سائنسدان نے یہ ثابت کردیا کہ نہیں نہیں زمین سورج کے گرد گردش نہیں کرتی بلکہ سورج زمین کے گرد گردش کرتا ہے۔تو کیا آپ اس کو بھی کائناتی سچائی مان لوگے؟
آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ پہلے سائنسدانوں کا یہی نظریہ تھا کہ سورج زمین کے گرد گردش کرتا ہے۔اور کئی سال تک یہی نظریہ رہا۔پھر بعد میں زمین کی گردش سورج کے گرد والا نظریہ پیش ہوا۔تو اس کو بھی قبول کرتے کرتے کئی سال لگے۔
میں یہ نہیںکہتا کہ سائنس کو بالکل نا مانو بلکہ میرا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ سائنس کی جو بات قرآن وحدیث سے متضاد ہو اس کو قبول نہیںکرنا چاہیے۔
سائنس تو اللہ تعالی کو بھی نہیں مانتی۔۔تو کوئی بھی ذی شعور مسلمان ایسی سائنس کو نہیںمانے گا۔
سائنس تو اسی کو مانتی ہے جو چیز حواس خمسہ سے محسوس کی جاسکے۔
اور اب کیا کہوں ۔۔۔۔اب خود سمجھدار ہیں۔