مبارکباد زندگی شرط ہے یا محفل کی معاونت۔۔ زہراء علوی

الف عین

لائبریرین
محفل کی تازہ وارد شاعرہ زہراء علوی، زندگی شرط ہے والی زہراء ہمارے تعاون سے معاون ہو گئیں۔ مبارک ہو زہراء۔
اپریل میں دسمبر جیسی ’کول‘ نظم سنا کر سب کو خوشی اور سکون دیتے دیتے ہم سب کے تعاون سے اس منصب کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
ہمارا تعاون کی بات اس لئے کر رہا ہوں کہ اگر ہم لوگ مستقل تعریف اور خامیوں کی نشان دہی نہیں کرتے تو زہراء بھی اکثر ارکان کی طرح اپنی بات کہہ کر چپ چاپ چلی جاتیں، اور کچھ دن بعد آنا چھوڑ دیتیں۔
ویسے یہ سلسلہ سعود کو شروع کرنا چاہئے تھا کہ میرا خیال ہے کہ وہ ان سے واقف ہیں۔ خال کیا، ثبوت دیکھیں:

زہرا در اصل میری دریافت ہیں۔
orkut کی ایک کمیونٹی میں موصوفہ سے رابطہ ہوا۔ ان کے کلام سے میں خاصہ مرعوب اور متاثر ہوا اور اب بھی ہوں۔ لہٰذا مناسب خیال کیا کہ انھیں اس بزم کی راہ دکھائی جاے اور ان سے گراں قدر خدمات لیے جائیں۔
 
اب تو عزیزہ کے لئے کئی شرطیں ہیں۔ :)

خیر ابھی تو خالی خولی مبارکباد پیش کر دوں۔ :)

تعبیر اپیا آ کر سجاتی رہیں گی۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اعجاز اختر صاحب۔
کسی زمانے میں سرور عالم راز ساحب نے بھی اس بات کی شکایت کی تھی کہ ان کے کلام کی یہاں مناسب پذیرائی نہیں ہوتی۔ لیکن یہ محفل فورم کے ابتدائی دور کی بات ہے۔ اب کئی صاحب ذوق خواتین و حضرات یہاں تشریف لاتے ہیں اور اپنا کلام پیش کرنے والوں کو یہاں ستائش بھی ملتی ہے۔
 

تعبیر

محفلین
زہرا بہت بہت مبارک ہو

آپ کی جھلک تھوڑی سی کھیل والے سیکشن مین بھی دیکھی ہے۔
اب تو آپ کی اجنبیت/شرماہٹ ختم ہو جانی چاہیے۔ :)
مین شاعری سیکشن میں نہیں جاتی اس لیے آپ کو ہم سے ملنے باہر آنا ہوگا



econgrat10.gif
 

زھرا علوی

محفلین
اسلام و علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ آپ سب لوگوں کی محبتوں کا۔۔۔۔۔۔۔
میں تو یتنی ساری محبتیں دیکھ کر حیران سی ھو گئی ہوں۔۔۔۔:)
آپ سب لوگوں کے تعاون، رہنمائی، اور خلوص کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔۔۔۔۔
خاص طور پر سعود بھائی کی کے انہی کی بدولت نہ صرف اتنے اچھے فورم پر آئی بلکہ اتنے سارے اچھے انسانوں سے ملی
مجھے نہ صرف پزیرائی ملی بلکہ مشفق اساتزہ کی انمول راہنمائی و اصلاح بھی میسر آئی۔۔۔۔۔۔
ایک بار پھر بہت شکریہ


دعاؤں میں یاد رکھیے گا
 

زھرا علوی

محفلین
شکریہ اعجاز اختر صاحب۔
کسی زمانے میں سرور عالم راز ساحب نے بھی اس بات کی شکایت کی تھی کہ ان کے کلام کی یہاں مناسب پذیرائی نہیں ہوتی۔ لیکن یہ محفل فورم کے ابتدائی دور کی بات ہے۔ اب کئی صاحب ذوق خواتین و حضرات یہاں تشریف لاتے ہیں اور اپنا کلام پیش کرنے والوں کو یہاں ستائش بھی ملتی ہے۔

آپ نے بجا فرمایا یہاں ستائش ،پزیرائی اور سب سے بڑھ کر راہنمائی اصلاح ہر شے میسر ہے۔۔۔۔
میں شروع شروع میں کوئی بھی پوسٹ کرنے سے بیت ڈرتی تھی مگر یہاں جو مشفق انداز میسر آیا اس نے دھیرے دھیرے سارا ڈر ختم کر دیا۔۔۔۔۔
 

زھرا علوی

محفلین
زہرا بہت بہت مبارک ہو

آپ کی جھلک تھوڑی سی کھیل والے سیکشن مین بھی دیکھی ہے۔
اب تو آپ کی اجنبیت/شرماہٹ ختم ہو جانی چاہیے۔ :)
مین شاعری سیکشن میں نہیں جاتی اس لیے آپ کو ہم سے ملنے باہر آنا ہوگا



econgrat10.gif

جی آج سے ہماری اجنبیت/شرماہٹ ختم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:):):):)
اور آپ جہاں بھی بلائیں ملنے دوڑے آیئں گے۔۔۔۔۔۔:):)
 

زینب

محفلین
روز آتے آتے کہاں‌گم ہو گیئں اپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچھی بھلی اتیں تھیں یہاں۔۔۔۔۔۔۔۔مہارت مبارک ہو
 

زینب

محفلین
ارے کیوں۔۔۔۔چاپ چاپ چھپ چھپا کے انے کی کوئی وجہ کیا ہم سب اتنے ڈروانے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔پہلے کی طرح آیا کریں بنا رکے ڈرے۔۔۔۔
 
Top