جاسمن
لائبریرین
اداس رنگ پیش کرنے میں تذبذب کا شکار تھی۔لیکن ایسی تصاویر مجھے اداس کرنے کے ساتھ ایک تحریک بھی ضرور دیتی ہیں کہ میں ان رنگوں کو مدھم کر سکوں۔ایک نئے سرے سے میں کمربستہ ہوتی ہوں۔جو کچھ ہم کر سکتے ہیں۔جتنا کر سکتے ہیں۔۔۔ضرور کریں۔
بس اسی لئے پیش کر رہی ہوں۔
لیکن اگر ان سے مثبت تحریک نہیں مل رہی کسی کو۔۔۔تو مٹا دیتے ہیں۔۔۔۔
(اگر مٹانے سے مٹ سکتے ہوں۔۔۔۔۔۔۔)
جب پیٹ بھرا ہو تو کسی کی بھوک نہیں محسوس ہوتی۔
جب ہمارے گرد ریفریجریٹر،ڈسپینسر،ٹھنڈی بوتلیں وغیرہ موجود ہوں تو بتائیے ہم میں سے کتنے ہیں جو پیاسوں کی پیاس کے بارے سوچتے ہوں گے!
نئے نئے برانڈڈ سوٹ نہ بھی ہم پہنیں پھر بھی ہمارے پاس الحمداللہ کپڑوں کے ڈھیر ہیں تو ہمیں کیا معلوم کہ لوگ گرمیوں میں بھی موٹے کپڑے پہنتے ہیں۔
ہم اپنے گھروں میں خود کو محفوظ پاتے ہیں تو نہیں محسوس کر سکتے کہ بے گھر لوگوں پہ کیا گذرتی ہوگی۔۔۔
کبھی
اداس رنگوں کو محسوس کرنا بڑا ضروری ہے جناب!
میں کبھی کبھی اپنے بچوں کو دارالاطفال،عافیت یا بورسٹل جیل وغیرہ لے کے جاتی ہوں۔اس طرح انہیں کچھ اداس رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔اور الحمداللہ وہ کچھ اچھا کرنے کی نیت رکھتے ہیں اور حسب استطاعت کرتے بھی ہیں۔
دوسری طرف اِن رنگوں کو دیکھتے ہوئے زبان پہ الحمداللہ کا کلمہ بھی آجاتا ہے۔
اللہ ایسے سب اداس رنگوں کو روپہلے اور شوخ رنگوں میں بدل دے۔ آمین!

آخری تدوین: