زندگی

شمشاد

لائبریرین
زہر لگتی ہے مجھے آب و ہوائے زندگی
یعنی تجھ سے تھی اسے ناسازگاری ہائے ہائے
(غالب)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
صحرا نورد لوگ ہیں، ہمارا نہ پوچھنا
ہم سے ہمارے بارے میں دوبارہ نہ پوچھنا
دیتی ہے کس جرم پر تعزیر زندگی
ایسا کوئی سوال دوبارہ نہ پوچھنا
 

شمشاد

لائبریرین
رات سونے لگی صبح ہونے لگی
شمع بجھنے لگی دل مچلنے لگے
وقت کی روشنی میں نہائی ہوئی
زندگی پے عجب سا نکھار آ گیا
(روشن نندا)
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والے
تیری بخشش تیری دہلیز پہ دھر جائے گا
(احمد فراز)
 

عمر سیف

محفلین
زندگی اک دوسرے کو ڈھونڈنے میں کٹ گئی
جستجو میری بھی دشمن تھی عدو اس کی بھی تھی
 

عمر سیف

محفلین
زندگی بھر ساتھ دینے کی قسم کھاؤ‌ نہ
میں نے سایوں کو بھی دیکھا ہے جُدا ہوتے ہوئے
 

عمر سیف

محفلین
زندگی تجھ سے ہر اک سانس پہ سمجھوتہ کر لوں
شوق جینے کا ہے مجھ کو مگر اتنا بھی نہیں
 
Top