زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والا تیری بخشش تیری دہلیز پہ دھر جائے گا
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #41 زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والا تیری بخشش تیری دہلیز پہ دھر جائے گا
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #44 زندگی خوابِ پریشاں ہے، بہار ایک خیال اُن کو ملنے سے بہت پہلے یہ ہی سوچا تھا
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #47 زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیم بُجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #49 زندگی کا کوئی احسان نہیں ہے مجھ پر میں نے دُنیا میں ہر اِک سانس کی قیمت دی ہے
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #50 زندگی کون سے ناکردہ گناہ کی ہے سزا خود نہیں جانتا کیا اوروں کو بتلاؤں میں
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #51 زندگی کا راستہ کانٹا تو تھا عدم جاگ اٹھے تو چل دئیے، تھک گئے تو سو لیے
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #52 زندگی کو بھی تیرے در سے بھکاری کی طرح ایک پل کے لیے رُکنا ہے، گزر جانا ہے
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #53 زندگی کچھ بھی سہی پھر بھی بڑی دولت ہے موت سی شے بھی یہاں جنسِ گراں ہے کہ نہیں
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #57 زندگی میں ابھی خوشیاں بھی ہیں رعنائی بھی زندگی سے ابھی دامن نہ چھڑا، مان بھی جا!!
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #58 زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #60 زندگی نے جس طرف دیکھا نظر آئے سراب غیر تو پھر غیر تھے، اپنوں نے بھی دھوکے دئیے