زندگی

فرحت کیانی

لائبریرین
زندگی کیا ہے ! طلسمات کی وادی کا سفر
پھر بھی فرصت نہیں ملتی مجھے حیرانی کی


بہت خوب ضبط
gp.gif
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی کیا ہے چند عناصر کا ظہورِ ترتیب
موت کیا ہے انہی اجزاء کا پریشاں ہونا
 

ہما

محفلین
زندگی کیا کِسی مُفلس کی قبا ہو جِس میں
ہر گھڑی درد کی پیوند لگے جاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
منفرد سا کوئی پیدا وہ فن چاہتی ہے
زندگی ایک نیا طر زِسخن چاہتی ہے
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
منفرد سا کوئی پیدا وہ فن چاہتی ہے
زندگی ایک نیا طر زِسخن چاہتی ہے
(نوشی گیلانی)
 

محمد وارث

لائبریرین
ضبط نے کہا:
نہیں کچھ باقی ممبران کے لیے رکھ چھوڑے ہیں۔
آپکی اس دریا دلی کا بہت شکریہ


کیا عشق ایک زندگیء مستعار کا
کیا عشق پایدار سے نا پایدار کا

کر پہلے مجھ کو زندگیء جاوداں عطا
پھر ذوق و شوق دیکھ دلِ بے قرار کا

اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
راحتیں جتنی بھی ہیں سب مشکلوں کے دم سے ہیں
زندگی میں جو بھی سکھ ہیں خواہشوں کے دم سے ہیں
(منیر نیازی)
 

عمر سیف

محفلین
کتنی مانوس سی صدا ہوتی ہے
پلٹ کر دیکھوں، تو ہوا ہوتی ہے
وہ مجھے زندگی کی طرح لگتا ہے
زندگی بھی تو بےوفا ہوتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
تیرے وعدے پر ستمگر ابھی اور صبر کرتے
اگر اپنی زندگی کا ہمیں اعتبار ہوتا
(داغ دہلوی)
 
Top