محمد عبدالرؤوف
لائبریرین
اس کا جواب تو منتظمین ہی دے سکتے ہیں۔ میں نے تو محض اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔میں نے تو سوال کیا ہے؟؟
اس کا جواب تو منتظمین ہی دے سکتے ہیں۔ میں نے تو محض اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔میں نے تو سوال کیا ہے؟؟
آپ تو ڈرا رہے ہیں ہمیں۔مطلب اگر بن گیا تو شامل کر لیجئے گا۔ انسان کب کس مزاج میں ہوتا ہے کچھ علم نہیں ہوتا ۔ اردو محفل ایک مزاج کا نام ہے۔ ایک ایسی دنیا جہاں ہر موضوع پر گفتگو ہوتی ہے ماسوائے گروہی اور انتشار پھیلانے والے موضوعات کے ۔ یہاں ہم کسی بھی موضوع سے صرف نظر کر سکتے ہیں اور کوئی سرحد نہیں ہوتی البتہ واٹسیپ کا معاملہ مختلف ہے۔ آپ کے نمبرز آپ کے ملکی قوانین کے تابع ہوتے ہیں جس کا صاف مطلب کسی ایسے گروپ کے لیئے ہندوستان اور پاکستان کے اداروں کے لئیے تحقیقات اور مداخلت کا راستہ کھولنا ہوگا جو تحقیقاتی افسر کی افتاد طبع کے ماتحت ہونے کے امکان سے کہیں زیادہ کی بات ہے۔ جو کم از کم ان دو ملکوں کے رہنے والے کبھی نہیں چاہیں گے ۔ دوسری بات بلاوجہ کے واٹسیپ پیغامات کا فارورڈ ہونا جو بے تحاشا ہوتے ہیں اور بے محل بھی ہوتے ہیں بھی کنٹرول میں نہیں رہتا ۔ ایسے میں یہ ایک آزمائش ہی ہوگی جو مسائل کا سبب بن سکتی ہے ۔
یہ میری ذاتی رائے ہے اس سے آگے آپ لوگوں کی مرضی
کل میں اپنے نے سندھ میں اپنی تیس پینتیس پرانی کتب میں یہ کتاب دیکھی اور ساتھ کراچی اٹھا لایا۔@نیرنگ خیال نامی کتاب محمد حسین آزاد کے انشائیوں کا مجموعہ ہے جو اپنی مثال آپ ہے ۔ شاید اس سے متاثر ہو کر یہ اسم مستعار لیا ہو ۔
ڈرا نہیں رہا ان حقائق کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ نیتوں کا بھید اللہ جانتا ہے لیکن وہاں اور یہاں جس گروپ میں دوسرے ملک کا فون نمبر ہو وہ گروپ ہی مشکوک ہو جاتا ہے۔ ایسے واقعات اخبارات میں بھی پڑھنے کو ملے ہیں کہ پاکستانی نمبرز کی وجہ سے ہندوستان میں اور ہندوستانی نمبرز کی وجہ سے پاکستان میں غلط طور پر گروپ ممبرز کی ملک سے وفاداریاں تک مشکوک گردانی گئی ہیں ۔آپ تو ڈرا رہے ہیں ہمیں۔