زوم پر میٹنگ رکھیں اِس بارے میں آپ لوگوں کا کیا خیال ہے ؟

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے یہ دھاگہ مکمل نہیں پڑھا ہے۔ لیکن اندازہ ہو رہا ہے کہ زوم میٹنگ پر اکٹھے ہونے میں محفلین زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ میرے خیال میں محفلین کو کسی واضح مقصد یا موضوع کے بغیر آن لائن میٹنگ کے لیے اکٹھا کرنا زیادہ مفید ثابت نہیں ہوگا۔ البتہ اس سلسلے میں کچھ برین سٹارمنگ کرکے کچھ آئیڈیاز اکٹھے کیے جا سکتے ہیں۔ ایک آئیڈیا یہ ہو سکتا ہے کہ تین یا زیادہ سے زیادہ چار ادبی ذوق رکھنے وا لے خواتین و حضرات ادبی آن لائن حلقے کا اہتمام کریں اور اس کی ریکارڈنگ کو یوٹیوب پر پیش کریں۔ اسی طرح دوسری موضوعاتی پوڈکاسٹس کا سلسلہ بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔
محفلین کے اندر سے دلچسپی کا مادہ اٹھ چکا ہے۔۔۔ یوں بھی موجودہ معاشرہ عدم دلچسپی کی بنیادوں پر قائم ہے۔
آپ کی تشریف آووری بہرحال ہمارے لیے باعث دلچسپی ہے۔ سو اگر آپ اہتمام فرمائیں تو غیر ادبی مجلس میں ہمیں شامل کریں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اور اگر یہ نام پسند نہ آئے تو بیرنگ خیال بھی کہا جا سکتا ہے ۔
میں تو سمجھتا رہا تھا کہ بیرنگ صرف موٹروں میں ہوتے ہیں۔ آج پتا چلا کہ خیال کے بھی بیرنگ ہوتے ہیں۔
ویسے نیرنگ خیال اگر اس نام سے دل بھر جائے تو ایک اور نام آپ کے لیے تجویز کیا ہے "گریس خیال" 😜
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آج سے نیرنگ کو "بے خیال" کے نام سے پکارا جائے۔ :)
میں تو مدت العمر سے بےخیال ہوں۔ اس قدر بےخیال کہ اب بےخیالی بھی مجھ سے اکتا گئی ہے۔

اور اگر یہ نام پسند نہ آئے تو بیرنگ خیال بھی کہا جا سکتا ہے ۔
جی حضور۔۔۔ یہ خیال جس کے پاس پہنچتا ہے۔ اس کو ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ یہ بیرنگ خطوط کی طرز پر بیرنگ خیالی ہے۔

اتنے طویل عرصے بعد آپ نے املا کی یہ غلطی درست کی ہے۔ :)
اس سے ثابت ہوا کہ کتنے عرصہ سے آپ نے املا کی غلطی نہیں کی تھی۔

میں تو سمجھتا رہا تھا کہ بیرنگ صرف موٹروں میں ہوتے ہیں۔ آج پتا چلا کہ خیال کے بھی بیرنگ ہوتے ہیں۔
ویسے نیرنگ خیال اگر اس نام سے دل بھر جائے تو ایک اور نام آپ کے لیے تجویز کیا ہے "گریس خیال" 😜
یہ بیرنگ خطوط والا بیرنگ خیال ہے۔ کابلے شابلے سپرنگ شپرنگ والا نیرنگ و بیرنگ خیال عرصہ ہوا بوڑھا ہوگیا۔
 
میں تو سمجھتا رہا تھا کہ بیرنگ صرف موٹروں میں ہوتے ہیں۔ آج پتا چلا کہ خیال کے بھی بیرنگ ہوتے ہیں۔
ویسے نیرنگ خیال اگر اس نام سے دل بھر جائے تو ایک اور نام آپ کے لیے تجویز کیا ہے "گریس خیال" 😜
یہ گریس خیال بغیر اعراب کے ہے یا پھر کہیں ر کے نیچے زیر تو نہیں؟
 
Top