مبارکباد زکریا کو سالگرہ مبارک

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا کے بلاگ پر آج کی پوسٹ کے مطابق آج ان کی 35 ویں سالگرہ ہے۔ ان کو میری اور اس محفل کے تمام دوستوں کی جانب سے سالگرہ مبارک ہو۔
:birthday:
اس سے میرے ذہن میں ایک اور خیال آیا ہے کہ کچھ بورڈز پر روزانہ اس دن کی تاریخ پیدائش رکھنے والے ممبران کو سالگرہ مبارک کہا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک MOD انسٹال کیا جاتا ہے جوکہ پروفائل میں تاریخ پیدائش کی ایک فیلڈ شامل کر دیتا ہے۔ اگر آپ میں سے کچھ دوست دلچسپی رکھتے ہوں تو اس موڈ کو یہاں بھی انسٹال کیا جاسکتا ہے۔
 
زکریا آپ کو سالگرہ مبارک ہو اور آپ بہت سے سالوں کو ہنسی خوشی، صحت و سلامتی کے ساتھ گرہ لگاتے رہیں۔

کچھ دیر سے ہی سہی، اصل میں میرا ابھی دھیان پڑا ہے
:birthday:
 
ویسے میرے خیال میں ایک کالم ہونا چاہئے مبارک باداں کا بھی۔
جس میں کوئی مبارک بادیں دے رہا ہو؛ اور کوئی نیک تمناؤں کا اظہار رکر رہا ہو، کوئی دعائیں دے رہا ہو تو کوئی پیسے۔
یہ آخری والی بات زیادہ دل کو لگنے والی ہے۔ :D
 

F@rzana

محفلین
مبارکباد

ذکریا: سالگرہ مبارک ہو، آپ جیئیں ہزاروں سال، ہر سال کے دن ہوں پچاس ہزار(دعا بڑی گھسی پٹی ہوگئی ہے لیکن اہے اچھی، پر کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ سچ مچ اتنا جینے کو مل گیا تو کیا ہوگا؟ اگر اسی شکل و صورت میں آبِ حیات پیئے ہوئے گزرے تب توقبول ہے، پھر تو میں وہ تمام کام کر لوں گی جو پینڈنگ میں پڑے ہیں، اب آپ لسٹ مت پوچہئے گا :wink: ، دوسری بات یہ کہ اگر آپ اتنے سال جئے اور بوسیدہ ہوتے گئے تو تو تو ؟) اللہ، ڈر لگتا ہے۔
سو، ذکریا آپ بہت اچھی ، صحت مند لمبی زندگی گذاریں اور آپ کی اچھی اچھی سب خواہشیں پوری ہوں۔ ۔ ۔ آمین
 

F@rzana

محفلین
اسلامی سال

سالگرہ کی پہلی مبارکباد کا حق تھا ذکریا کا ان کی وجہ سے ہم سب جمع ہیں نا۔
دوسری مبارکباد آپ تمام سرفنگ کرنے والوں کو نیا اسلامی سال مبارک ہو، پروردگار ہمیں مسلم امہہ کے طور پر متحد ہونے کی توفیق عطا فرمائے، اور آپ سب پر سلامتی، خیر و برکت نچھاور ہو ۔ ۔ ۔ آمین ثم آمین
 

F@rzana

محفلین
پول

نبیل، یہ آپ نے کیا کیا؟
ارے، ذکریا کی عمر کا پول کھول کر ڈھول بجادیا، با با کچھ تو چھیڑا چھاڑی کے لئے رہنے دیتے، ہم ان کو سویٹ سکسٹین بناتے، ان کی ٹوپی کے نیچے کتنے بال ہیں اس پتہ لگاتے، سارا سسپنس ختم کردیا۔ اف
 
لیجئے اب ذکریا بھی یاں سیانے ہوگئے
اس عمل میں پوچھیئے کتنے نیانے ہوگئے
آج انکی برتھ ڈے تھی جان کر ہم نے کہا
اب تو بتلادیجئے کتنے پرانے ہوگئے

اللہ آپ کی باقی ماندہ عمر کو بیماریوں اور غموں سے محفوظ رکھے اور جب اس کے پاس حاضر ہوں تو آپ کی غلطیوں کو معاف فرمائے اور اپنی رحمت سے جنت میں جگہ عطا فرمائے ۔ ۔ ۔آمین
 

تیشہ

محفلین
پول

فرزانہ نے کہا:
نبیل، یہ آپ نے کیا کیا؟
ارے، ذکریا کی عمر کا پول کھول کر ڈھول بجادیا، با با کچھ تو چھیڑا چھاڑی کے لئے رہنے دیتے، ہم ان کو سویٹ سکسٹین بناتے، ان کی ٹوپی کے نیچے کتنے بال ہیں اس پتہ لگاتے، سارا سسپنس ختم کردیا۔ اف



:D
 

تیشہ

محفلین
شکر ہے نظر پڑگئی تو دیکھ لیا :D ورنہ مجھے سزا مل جانی تھی ۔ اب چوں کہ یاد ہے اب کیک ملے گا یاد رکھنا سب کیک کھائیں گے اب کے ۔ :p
 
Top