زکریا کی خدمت میں سپاس نامہ

نوشاب

محفلین
برادرم ہمیں انتہائی حیرت ہے کہ اس میں نہ اچھا لگنے والا پہلو کہاں سے نکل آیا۔ پھر بھی اگر کوئی ہے تو اسے جاننا ہماری دلچسپی سے عاری نہ ہوگا۔ اگر آپ کا اشارہ لفظ "کافر" کی جانب ہے تو جہاں تک ہمارا خیال ہے کہ اردو ادب میں یہ لفظ بہت ہی خوشگوار معنوں میں بلا تامل مستعمل رہا ہے۔ اس کے لغوی معنی ہیں "انکار کرنے والا" اور برادرم زیک نے اردو ویب کی ذمہ داریاں مزید اٹھانے سے عمومی انکار کیا ہے اس لحاظ سے وہ کافر گردانے جا سکتے ہیں۔ ایک شعر اسی حوالے سے عرض خدمت ہے:

طور پر کافر گیا کافر سے ملنے کے لیے
عمر بھر دریائے رحمت میں وہی کافر رہا

:) :) :) :) :)
ابن سعید بھائی اس شعر کی تشریح بتائیں گے مجھے ؟؟
میں اس شعر کو سمجھ نہیں پا رہا۔
 
ابن سعید بھائی اس شعر کی تشریح بتائیں گے مجھے ؟؟
میں اس شعر کو سمجھ نہیں پا رہا۔
غالباً اس شعر میں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور رب کائینات دونوں کو کافر کہا گیا ہے، ان معنوں میں کہ وہ دونوں ہی باطل کا انکار کرنے والے۔ :) :) :)
 

Mystic Enigma

محفلین
برادرم ہمیں انتہائی حیرت ہے کہ اس میں نہ اچھا لگنے والا پہلو کہاں سے نکل آیا۔ پھر بھی اگر کوئی ہے تو اسے جاننا ہماری دلچسپی سے عاری نہ ہوگا۔ اگر آپ کا اشارہ لفظ "کافر" کی جانب ہے تو جہاں تک ہمارا خیال ہے کہ اردو ادب میں یہ لفظ بہت ہی خوشگوار معنوں میں بلا تامل مستعمل رہا ہے۔ اس کے لغوی معنی ہیں "انکار کرنے والا" اور برادرم زیک نے اردو ویب کی ذمہ داریاں مزید اٹھانے سے عمومی انکار کیا ہے اس لحاظ سے وہ کافر گردانے جا سکتے ہیں۔ ایک شعر اسی حوالے سے عرض خدمت ہے:

طور پر کافر گیا کافر سے ملنے کے لیے
عمر بھر دریائے رحمت میں وہی کافر رہا

:) :) :) :) :)
یہ شعر کس کا ہے
 
ملٹیپل ہوگا یا ملٹپل
جیسا آپ مناسب سمجھیں بٹیا۔ :) :) :)
ہمیں اس کا علم نہیں۔ ہم نے یہ شعر کوئی اٹھارہ انیس برس قبل سنا تھا، اب تو یہ بھی یاد نہیں کہ شعر ایسے ہی تھا یا ہماری یاد داشت نے کوئی تحریف کی۔ :) :) :)
 

سین خے

محفلین
کچھ عرصہ قبل اردو ویب کے بانی اور محفل فورم کے ایڈمن زکریا نے اردو ویب چھوڑنے کا اعلان کر دیا تو بہت سے لوگ دیر تک صدمے کے عالم میں رہے۔ اب اس بات کو کئی مہینے ہو چکے ہیں تو مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ زکریا کی خدمت میں ان کی اردو کے لیے خدمات کے اعتراف میں ایک سپاس نامہ پیش کیا جائے۔ میں اس سپاس نامے کے لیے موزوں عبارت تیار کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ مشتاق احمد یوسفی کی کتاب زرگزشت میں ایک سپاس نامہ نظر آیا جو کہ ان کے بینک منیجر اینڈرسن کو اس کی الوداعی پارٹی کے موقعے پر پیش کیا گیا تھا۔ یہ سپاس نامہ انگریزی محاوروں سے پُر ہے جس کا یوسفی صاحب نے بے مثال اردو ورژن پیش کیا ہے۔ مجھے خیال آیا کہ اسی سپاس نامے کو معمولی ترمیم کے ساتھ زکریا کے لیے سپاس نامے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ذیل میں یہ سپاس نامہ ملاحظہ فرمائیے۔

محترم زکریا اجمل!!
ہمارے لیے یہ انتہائی مسرت و ملال کا سنگم ہے کہ آپ تشریف لے جا رہے ہیں۔ آپ نے ہمیشہ انتظامی گتھیوں کے سینگ پکڑ کر ان کا مقابلہ کیا ہے۔ آپ نے یہ رخصت اپنی پیشانی کے پسینے سے کمائی ہے۔ آپ اپنی موم بتّی دونوں طرف سے جلاتے رہے ہیں۔ یہ اس نومولود فورم کے دانت نکلنے کا زمانہ تھا۔ مگر آپ نے کمال چابکدستی سے محفل فورم کی کشتی کو ایک طرف چٹان اور دوسری طرف بھنور سے بچا کر خشک ساحل پر لا کھڑا کیا۔ یہی نہیں، آپ نے مخالف ویب سائیٹوں کے بادبانوں کی ساری ہوا نکال دی۔ اس فورم کی ترقی کے لیے آپ نے کوئی پتھر اُتَّھل پُتَّھل کیے بغیر نہیں چھوڑا۔ آپ اپنی پتوار پر سر ٹکا کر نہیں سوئے۔ محفل فورم کا پرچم لہراتے ہوئے آپ نے کبھی اپنے پیروں کے نیچے کائی نہیں جمنے دی۔

ہم محفل فورم کے تمام عملے کی جانب سے حضور والا کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے بغیر محفل فورم کو چلانا ایسا ہی ہوگا جیسے کہ ہملٹ ڈرامہ پرنس آف ڈنمارک کے بغیر کھیلنا۔ ہمیں اس عارضی جدائی کا بڑا صدمہ ہے۔ ہم آپ کی خدمت میں گوٹے کا ہار اور آنسوؤں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ (ہار پہنایا جاتا ہے۔ تالیاں بجتی ہیں۔) ہم پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ مگرمچھ کے آنسو نہیں ہیں۔

آپ نے اس شیر خوار فورم کی خاطر اپنی کمزور صحت مکمل طور پر تباہ کر لی ہے، جس کی بحالی کے لیے ہم اور ہمارے معصوم اطفال چوبیس گھنٹے دعا کرتے رہیں گے۔ دنیا دیکھے گی کہ وقت کے ریگزار میں ہمارا ہر قدم آپ ہی کے نقش قدم پر پڑتا چلا جائے گا۔ ہم آئندہ بھی محفل فورم کو آپ کی دانائی سے حاملہ نصیحت کی روشنی میں چلاتے رہیں گے کہ فرض فرض ہے اور ایمانداری بہترین پالیسی ہے۔ ہمیں شیکسپئیر کا تو کوئی حسب حال شعر یاد نہیں ہے، لیکن ورناکیولر کے سب سے بڑے شاعر غالب نے اپنے بادشاہ کو دعا دی تھی کہ خدا تمہیں ایک ہزار سال سلامت رکھے اور ہر سال پچاس ہزار دن کا ہو۔ محترم زکریا اجمل! ہماری دعا ہے کہ آپ اتنے عرصے سلامت رہنے کے علاوہ اس فورم کے منتظم اعلی بھی رہیں (محفلین کورس میں آمین ثم آمین کہتے ہیں۔)

ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس سپاسنامے کو کیسے ختم کریں۔ ہم شرمندہ ہیں کہ مختصر نوٹس کے سبب ہم اسے چھپوا کر سنہری فریم میں پیش نہ کر سکے۔ ممکن ہے کہ آپ کو اس میں املا کی ضرورت سے زیادہ غلطیاں بھی نظر آئیں۔ مگر غلطی کرنا انسان کا کام ہے، معاف کرنا فرشتوں کا۔

ہم ہیں جناب کے انتہائی تابعدار اور غمزدہ
ارکان محفل فورم

مزے دار :giggle:
 
Top