نہ پوچھ حال کسی بھی اداس چہرے کا ہر ایک شخص کی اپنی الگ کہانی ہے
زیرک محفلین مارچ 28، 2019 #462 موت کو کہیئے علاجِ غمِ ہستی،۔۔ لیکن زندگی کون سے جرموں کی سزا ٹھہری ہے
زیرک محفلین مارچ 28، 2019 #463 اٹھی نہ تھی جو ابھی حلق سے پرندے کے وہ چیخ ہم نے چمن میں تنی کماں سے سنی
زیرک محفلین مارچ 28، 2019 #465 بلا رہا تھا کوئی چیخ چیخ کر مجھ کو کنویں میں جھانک کے دیکھا تو میں ہی اندر تھا
زیرک محفلین مارچ 28، 2019 #466 یادیں تھیں دفن ایسی کہ بعد از فروخت بھی اس گھر کی دیکھ بھال کو جانا پڑا مجھے
زیرک محفلین مارچ 28، 2019 #467 قبریں ہی جانتی ہیں کہ اِس شہرِ جبر میں مر کر ہوئے ہیں دفن کہ زندہ گڑے ہیں لوگ
زیرک محفلین مارچ 29، 2019 #469 کر چکے ہیں ختم ہم بہروپیوں سے میل جول جس کو ملنا ہے وہ اصلی روپ میں آ کر ملے قتیل شفائی
زیرک محفلین مارچ 29، 2019 #470 آؤ کم عقل ہی بن جائیں دکھاوے کیلئے بات اب کوئی سمجھتا نہیں داناؤں کی قتیل شفائی
زیرک محفلین مارچ 29، 2019 #471 یادوں کی رفاقت میں ہر لمحہ گزرتا ہے مجھ کو کسی عالم میں تنہا نہ کہا جائے قتیل شفائی
زیرک محفلین مارچ 29، 2019 #472 اب ہمیں خواہشِ درماں جو نہیں ہے فراز جو بھی ملتا ہے، مسیحا کی طرح ملتا ہے احمد فراز
زیرک محفلین مارچ 29، 2019 #473 ہے تُرش رو مری باتوں سے صاحبِ منبر خطیبِ شہر ہے برہم مرے سوالوں سے احمد فراز
زیرک محفلین مارچ 29، 2019 #474 اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم احمد فراز
زیرک محفلین مارچ 29، 2019 #475 پہلے پہلے ہوس اک آدھ دکاں کھولتی ہے پھر تو بازار کے بازار سے لگ جاتے ہیں احمد فراز
زیرک محفلین مارچ 30، 2019 #477 پیسے ہوتے تو تجھے لے کے کھلونے دیتا ورنہ کیا مِرے بچے! میں تجھے رونے دیتا
زیرک محفلین مارچ 30، 2019 #480 وہ پیڑ جس کی چھاؤں میں کٹی تھی عمر گاؤں میں میں چوم چوم تھک گیا، مگر یہ دل بھرا نہیں حماد نیازی