بچھڑا ہو کبھی جن سے اگر یوسفِ ثانی پھرتے ہیں لیے دیدۂ یعقوب بہت خوب
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #443 جس نے آنا ہے وہ پہلی ہی صدا پر آئے ہم نہ مجنوں ہیں نہ پاگل کہ پکارے جائیں اتباف ابرک
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #445 جہاں مل جائے وہیں ڈیرے جما لیتے ہیں کتنے سادہ ہیں ترے چاہنے والے، چائے اتباف ابرک
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #447 کسی کو بھی محبت میں مِلا کیا تو پھر اُس دشمنِ جاں سے گِلہ کیا احمد فراز
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #448 یہ کیا کہ رہے تازہ رفاقت کی للک بھی اور محو کسی یاد پرانی میں بھی رہنا احمد فراز
زیرک محفلین مارچ 25، 2019 #449 خواہشیں ہیں کہ کھلونوں کی طرح بکتی ہیں دل کا آنگن بھی تو بازار سے کچھ ملتا ہے اشتیاق زین
زیرک محفلین مارچ 25، 2019 #450 آنکھ پرنم بھی نہ ہو، درد بھی سارے جھیلوں کب تلک زین نبھاؤں اسی کردار کو میں اشتیاق زین
زیرک محفلین مارچ 26، 2019 #452 اداسیاں چلی آتی ہیں شام ڈھلتے ہی ہمارا دل کوئی تفریح کا مقام ہے کیا؟ رحمان فارس
زیرک محفلین مارچ 26، 2019 #453 یہ بات نفع پرستوں کو کون سمجھائے کہ کاروبارِ جنوں میں زیاں تو ہو گا ہی رحمان فارس
زیرک محفلین مارچ 26، 2019 #454 چراغِ دل کو ذرا احتیاط سے رکھنا کہ آج رات چلے گی ہوا اداسی کی رحمان فارس
زیرک محفلین مارچ 26، 2019 #455 دوسرا جان دے کے بھی ملتا نہیں عشق کی ڈور کا اک سِرا مفت ہے رحمان فارس
زیرک محفلین مارچ 26، 2019 #456 کیا کہا؟ ہجر گزارا ہے، چلو بتلاؤ ایک لمحے میں بھلا کتنے برس ہوتے ہیں؟ رحمان فارس
زیرک محفلین مارچ 27، 2019 #457 کہاں پہ سوئے تھے امجد کہاں کھلیں آنکھیں گماں قفس کا ہمیں اپنے بام و در سے ہوا امجد اسلام امجد
زیرک محفلین مارچ 27، 2019 #458 سنا ہے کانوں کے کچے ہو تم بہت، سو ہم تمہارے شہر میں سب سے بنا کے رکھتے ہیں امجد اسلام امجد
زیرک محفلین مارچ 28، 2019 #459 گفتگو ہم سے، اور خیالوں میں کوئی اور حال آپ کا بھی ہے میری نمازوں جیسا
زیرک محفلین مارچ 28، 2019 #460 منتظر اب یہاں خواہش ہے نہ میّت کوئی اس قدر دیر سے لوٹے ہیں بلائے ہوئے لوگ