مُڑے مُڑے سے ہیں کتابِ حیات کے صفحات یہ کون ہے جو مجھے میرے بعد پڑھتا ہے؟
زیرک محفلین مارچ 7، 2019 #421 مُڑے مُڑے سے ہیں کتابِ حیات کے صفحات یہ کون ہے جو مجھے میرے بعد پڑھتا ہے؟
زیرک محفلین مارچ 7، 2019 #422 لہجے کو ذرا دیکھ جواں ہے کہ نہیں ہے بالوں کی سفیدی کو بڑھاپا نہیں کہتے
زیرک محفلین مارچ 7، 2019 #423 ہاتھ پر ہاتھ رکھا اس نے تو معلوم ہوا اَن کہی بات کو کس طرح سنا جاتا ہے
زیرک محفلین مارچ 7، 2019 #424 یہ تیرا شہر بھی ہے شہرِ زلیخا جاناں وہ پیمبر ہے جو دامن کو بچا لے جائے
زیرک محفلین مارچ 8، 2019 #425 یہ ہے جنون کا دفتر، قطار میں لگ جائیں یہاں نہ ہو گا سفارش سے اور دام سے کام عمیر نجمی
زیرک محفلین مارچ 8، 2019 #426 دباؤ میں بھی جماعت کبھی نہیں بدلی شروع دن سے محبت کے ساتھ ہیں ہم لوگ عمیر نجمی
زیرک محفلین مارچ 8، 2019 #427 تمام رشتے ہیں اک طرف، دوسری طرف ماں یہ ایک تصویر، سارے البم سے مختلف ہے عمیر نجمی
زیرک محفلین مارچ 8، 2019 #428 میں خود کو تجھ سے مٹاؤں گا احتیاط کے ساتھ تُو بس نشان لگا دے جہاں جہاں ہوں میں عمیر نجمی
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #432 تم بہت دور ہو، ہم بھی کوئی نزدیک نہیں دل کا کیا ٹھیک ہے کم بخت ٹھہر جائے کہاں
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #433 زندگی!! جس کو ترا پیار ملا، وہ جانے ہم تو ناکام رہے چاہنے والوں کی طرح
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #434 اک ہاتھ میں تلوار تھی اک ہاتھ میں کشکول ظالم تو وہ تھا ہی، مِرا سائل بھی وہی تھا
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #435 فائدہ ایک ہو سب کا، یہ تو ہو سکتا ہے ایک جیسا ہو خسارہ، یہ ضروری تو نہیں
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #436 حضرتِ شیخ جو پکڑے گئے مئے خانے میں وردِ لاحول تھا، تسبیح کے ہر اک دانے میں
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #437 ڈوبا ہوا ہوں زہر میں، پر پی نہیں رہا میں سہہ رہا ہوں زندگی، جی نہیں رہا
جاسمن لائبریرین مارچ 22، 2019 #438 زیرک نے کہا: مُڑے مُڑے سے ہیں کتابِ حیات کے صفحات یہ کون ہے جو مجھے میرے بعد پڑھتا ہے؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب! واہ! یہ کون ہے جو مجھے میرے بعد پڑھتا ہے
زیرک نے کہا: مُڑے مُڑے سے ہیں کتابِ حیات کے صفحات یہ کون ہے جو مجھے میرے بعد پڑھتا ہے؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب! واہ! یہ کون ہے جو مجھے میرے بعد پڑھتا ہے
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #439 داد بنتی ہے، بڑا کام کیا ہے ہم نے دستبردار ہوئے، مڑ کے نہ دیکھا اس کو فاخرہ بتول
زیرک محفلین مارچ 22، 2019 #440 یہ بار کہیں خود ہی اٹھانا نہ پڑے کل اوروں کو بچھڑنے کی دعائیں نہیں دیتے فاخرہ بتول