زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
کہاں ملا میں تجھے، یہ سوال بعد کا ہے
تُو پہلے یاد تو کر کس جگہ گنوایا مجھے
انجم خیالی​
 

زیرک

محفلین
اپنی طرف سے تُو نے بہت اے خدا دیا
یہ میں تھا جس نے ہاتھ کو کاسہ بنا دیا
انجم خیالی​
 

زیرک

محفلین
جنت بھی خوب بھر گئی، دوزخ بھی بھر گیا
جوشِ جنوں بتائے مجھے، میں کدھر گیا؟
سیماب اکبر آبادی​
 

زیرک

محفلین
مزہ آجائے گا محشر میں کچھ سننے سنانے کا
زباں ہو گی ہماری، اور کہانی آپ کی ہو گی
سیماب اکبر آبادی​
 

زیرک

محفلین
تم نیا زخم لگاؤ، تمہیں اس سے کیا ہے
بھرنے والے ہیں ابھی زخم پرانے کتنے
سیماب اکبر آبادی​
 

زیرک

محفلین
میں بعدِ مرگ بھی بزمِ وفا میں زندہ ہوں
تلاش کر مِری محفل، مِرا مزار نہ پوچھ
سیماب اکبر آبادی​
 

زیرک

محفلین
ہم نے جو کمائی ہے تیری یاد کی دولت
ضائع نہیں کی تو سنبھالی بھی نہیں ہے
ظفر اقبال​
 
Top