زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
کوئی دیکھے تو مِری آنکھ سے دیکھے اس کو
ایک بستی جو بسائی ہے "خیالی" میں نے
شمشیر حیدر​
 

زیرک

محفلین
ہمسائے کے گھر دُھول اڑانے کی غرض سے
کچھ لوگ گِرا دیتے ہیں خود، اپنی ہی دیوار
اعجاز حیدر​
 

زیرک

محفلین
چھیڑو نہ مجھے آج کہ مصروف بہت ہوں
اتوار کا دن خود سے 'ملاقات' کا دن ہے
افتخار حیدر​
 

زیرک

محفلین
ایک تنہائی کی آفت ہے، گزر جائے گی
لوگ دیوار سے باتیں بھی تو کر لیتے ہیں

افتخار حیدر​
 

زیرک

محفلین
عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاں
گلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں
بدر واسطی​
 

زیرک

محفلین
چارہ چرتے ہوں جہاں اہلِ قلم شاہوں کا
ایسی بستی پہ اگر ظلم نہ ہو تو کیا ہو؟
نعیم ضرار​
 

زیرک

محفلین
تعویذ الٹے، ادھوری منت، وظیفے، جادو ناکام سارے
نہ استخارہ ہی کام آیا،۔ نہ کوئی دھاگہ،۔ بغیر تیرے​
 
Top