ہر روز تجھ کو دیکھ تو سکتے ہیں نامراد تیری گلی کے لوگ بڑے خوش نصیب ہیں عبدالحمید عدم
زیرک محفلین اکتوبر 8، 2019 #981 ہر روز تجھ کو دیکھ تو سکتے ہیں نامراد تیری گلی کے لوگ بڑے خوش نصیب ہیں عبدالحمید عدم
زیرک محفلین اکتوبر 8، 2019 #982 عدم ہماری جوانی ہماری دولت تھی بڑی فراخ دلی سے تباہ کی ہم نے عبدالحمید عدم
زیرک محفلین اکتوبر 8، 2019 #983 شیخ جی! ہم تو جہنم کے پرندے ٹھہرے آپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہو گی عبدالحمید عدم
زیرک محفلین اکتوبر 8، 2019 #985 تسکینِ دل کی ایک ہی تدبیر ہے فقط سر پھوڑ لیجئے کوئی ""دیوار"" دیکھ کر عبدالحمید عدم
زیرک محفلین اکتوبر 8، 2019 #987 جہاں چلتی ہو مرضی دوسروں کی وہاں اپنی '''رضا''' کو بھول جاؤ عبدالحمید عدم
زیرک محفلین اکتوبر 9، 2019 #989 ایک ہی شہر میں ہیں ہم دونوں بیچ میں ہیں کئی "جہاں" جاناں عارف اشتیاق
زیرک محفلین اکتوبر 9، 2019 #990 مسلک جدا ملے، کہیں فرقہ جدا ملے اب اتنی بھیڑ بھاڑ میں کیسے خدا ملے عارف اشتیاق
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #991 ہمیں تو ذات کی تشہیر چاہیے ہے میاں فقیری دھوکہ ہے اور شاعری بہانہ ہے عارف امام
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #992 کیا خوب مزا تھا جینے میں، اک زخم چھپا تھا سینے میں اس زخم کو کُھرچا ناخن سے اور خون بہا کر رقص کیا عارف امام
کیا خوب مزا تھا جینے میں، اک زخم چھپا تھا سینے میں اس زخم کو کُھرچا ناخن سے اور خون بہا کر رقص کیا عارف امام
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #993 یہ میرے ہاتھ میں تسبیح، یہ ماتھے پہ نشاں سب تماشہ ہے مِرا، اس کو عبادت نہ سمجھ عارف امام
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #994 میرے چہرے سے نہ اندازہ لگانا، کہ یہ عمر مجھ پہ بیتی ہے بہت، میں نے گزاری کم ہے عارف امام
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #995 دردِ ہجرت کے ستائے ہوئے لوگوں کو کہیں سایۂ در بھی نظر آئے تو گھر لگتا ہے بخش لائلپوری
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #996 ہمارے خواب چوری ہو گئے ہیں ہمیں راتوں کو نیند آتی نہیں ہے بخش لائلپوری
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #997 نام ہونٹوں پہ تِرا آئے تو راحت سی ملے تُو تسلی ہے، دلاسہ ہے، دعا ہے، کیا ہے؟ نقش لائلپوری
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #998 خود کو جلا کے راکھ بنایا،۔۔ مٹا دیا لو اب تمہاری راہ میں دیوار ہم نہیں نقش لائلپوری
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #999 ہم نے کیا پا لیا ہندو یا مسلماں ہو کر کیوں نہ انساں سے محبت کریں انساں ہو کر نقش لائلپوری
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #1,000 جس کی چھاؤں میں بچپن میں کھیلا کرتے تھے شجر وہ بوڑھا سا اب گاؤں میں نہیں ملتا وحید نظامی