زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
ہر روز تجھ کو دیکھ تو سکتے ہیں نامراد
تیری گلی کے لوگ بڑے خوش نصیب ہیں
عبدالحمید عدم​
 

زیرک

محفلین
شیخ جی! ہم تو جہنم کے پرندے ٹھہرے
آپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہو گی
عبدالحمید عدم​
 

زیرک

محفلین
تسکینِ دل کی ایک ہی تدبیر ہے فقط
سر پھوڑ لیجئے کوئی ""دیوار"" دیکھ کر
عبدالحمید عدم​
 

زیرک

محفلین
مسلک جدا ملے، کہیں فرقہ جدا ملے
اب اتنی بھیڑ بھاڑ میں کیسے خدا ملے
عارف اشتیاق​
 

زیرک

محفلین
کیا خوب مزا تھا جینے میں، اک زخم چھپا تھا سینے میں
اس زخم کو کُھرچا ناخن سے اور خون بہا کر رقص کیا
عارف امام​
 

زیرک

محفلین
یہ میرے ہاتھ میں تسبیح، یہ ماتھے پہ نشاں
سب تماشہ ہے مِرا، اس کو عبادت نہ سمجھ
عارف امام​
 

زیرک

محفلین
میرے چہرے سے نہ اندازہ لگانا، کہ یہ عمر
مجھ پہ بیتی ہے بہت، میں نے گزاری کم ہے
عارف امام​
 

زیرک

محفلین
دردِ ہجرت کے ستائے ہوئے لوگوں کو کہیں
سایۂ در بھی نظر آئے تو گھر لگتا ہے
بخش لائلپوری​
 

زیرک

محفلین
نام ہونٹوں پہ تِرا آئے تو راحت سی ملے
تُو تسلی ہے، دلاسہ ہے، دعا ہے، کیا ہے؟
نقش لائلپوری​
 

زیرک

محفلین
خود کو جلا کے راکھ بنایا،۔۔ مٹا دیا
لو اب تمہاری راہ میں دیوار ہم نہیں
نقش لائلپوری​
 

زیرک

محفلین
ہم نے کیا پا لیا ہندو یا مسلماں ہو کر
کیوں نہ انساں سے محبت کریں انساں ہو کر
نقش لائلپوری​
 

زیرک

محفلین
جس کی چھاؤں میں بچپن میں کھیلا کرتے تھے
شجر وہ بوڑھا سا اب گاؤں میں نہیں ملتا
وحید نظامی​
 
Top