اک مئے کدے کی شام تو لکھ دو ہمارے نام ہم بچ بچا کے گردشِ دوراں سے آئے ہیں جوہر سعیدی
زیرک محفلین نومبر 12، 2019 #1,021 اک مئے کدے کی شام تو لکھ دو ہمارے نام ہم بچ بچا کے گردشِ دوراں سے آئے ہیں جوہر سعیدی
زیرک محفلین نومبر 12، 2019 #1,022 شب پرستو! درِ امکانِ سحر بند کرو مجھ سے پہلے مِرے خوابوں کو نظر بند کرو جوہر سعیدی
زیرک محفلین نومبر 12، 2019 #1,024 رِندوں کو ڈرا سکتے ہیں کیا حضرتِ واعظ جو کہتے ہیں، اللہ سے ڈر کر نہیں کہتے بسمل سعیدی
زیرک محفلین نومبر 12، 2019 #1,025 ٹھوکر کسی پتھر سے اگر کھائی ہے میں نے منزل کا نشاں بھی اسی پتھر سے ملا ہے بسمل سعیدی
زیرک محفلین نومبر 12، 2019 #1,026 تمہاری بات چھڑ جائے تو باتیں بیچ دیتا ہوں ضرورت کچھ زیادہ ہو تو یادیں بیچ دیتا ہوں خلیل الرحمٰن قمر
زیرک محفلین نومبر 13، 2019 #1,027 دیکھتے کیا ہو بھلا دور سے پانی کا بہاؤ لطف لینا ہے تو پانی میں اتر کر دیکھو نعیم بازید پوری
زیرک محفلین نومبر 13، 2019 #1,028 کھلنے کے باوجود وہ مجھ پر نہ کھل سکا بندِ قبا کے بعد بھی گِرہیں بہت سی تھیں نعیم بازید پوری
زیرک محفلین نومبر 13، 2019 #1,029 بے وفاؤں سے بچھڑ کر جو پلٹ کر دیکھے آگ اس شخص کی آنکھوں کو لگا دی جائے خلیل الرحمان قمر
زیرک محفلین نومبر 13، 2019 #1,030 امیرِ شہر میں خوگرِ سکون کہاں تمام عمر مصیبت کوئی کھڑی رکھنا خلیل الرحمان قمر
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,031 اے تیرگی کے کارکن جو کہہ دیا سو کہہ دیا ہمیں دِیا عزیز ہے، تُو جا ہوا سے بات کر عابی مکھنوی
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,032 تیری خوشبو عذاب توڑتی ہے جیسے آندھی گلاب توڑتی ہے توڑ دیتا ہوں جام توبہ پر پھر یہ توبہ، شراب توڑتی ہے
تیری خوشبو عذاب توڑتی ہے جیسے آندھی گلاب توڑتی ہے توڑ دیتا ہوں جام توبہ پر پھر یہ توبہ، شراب توڑتی ہے
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,033 یہی نہیں کہ محبت کے خواب دیکھے ہیں سیاہ بختوں نے سارے عذاب دیکھے ہیں
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,034 میرا بچھڑا رانجھن موڑ سجن مجھے چاہ نہ کوئی اور سجن میں نے اوڑھا رنگ سیاہ فقط دیئے کنگن، چُوڑی توڑ سجن
میرا بچھڑا رانجھن موڑ سجن مجھے چاہ نہ کوئی اور سجن میں نے اوڑھا رنگ سیاہ فقط دیئے کنگن، چُوڑی توڑ سجن
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,035 مِری آنکھوں کے سیاہ حلقوں پہ ہنسنے والو اپنے بچھڑیں تو سبھی رنگ اتر جاتے ہیں
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,036 فقیر کیوں تجھے مرنے کی بد دعا دے گا تیرا غرور ہی کر جائے گا تباہ تجھے
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,037 تمہاری یاد ہے ماتم کناں ابھی مجھ میں تمہارا درد ابھی تک سیاہ لباس میں ہے
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,038 کیسےچپ چاپ ہی مر جاتے ہیں کچھ لوگ یہاں جسم کی ٹھنڈی سی تاریک سیاہ قبر کے اندر
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,039 اٹھا کے پھرتے رہے ہیں عذابِ دربدری کبھی بہشت، کبھی ذات سے نکالے ہوئے
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,040 اب تو کچھ نقش بچے ہیں، پسِ دیوارِ بدن مجھ میں اک شخص مکیں تھا، کبھی پہلے پہلے