زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
اک مئے کدے کی شام تو لکھ دو ہمارے نام
ہم بچ بچا کے گردشِ دوراں سے آئے ہیں
جوہر سعیدی​
 

زیرک

محفلین
شب پرستو! درِ امکانِ سحر بند کرو
مجھ سے پہلے مِرے خوابوں کو نظر بند کرو
جوہر سعیدی​
 

زیرک

محفلین
رِندوں کو ڈرا سکتے ہیں کیا حضرتِ واعظ
جو کہتے ہیں، اللہ سے ڈر کر نہیں کہتے
بسمل سعیدی​
 

زیرک

محفلین
ٹھوکر کسی پتھر سے اگر کھائی ہے میں نے
منزل کا نشاں بھی اسی پتھر سے ملا ہے
بسمل سعیدی​
 

زیرک

محفلین
تمہاری بات چھڑ جائے تو باتیں بیچ دیتا ہوں
ضرورت کچھ زیادہ ہو تو یادیں بیچ دیتا ہوں
خلیل الرحمٰن قمر​
 

زیرک

محفلین
دیکھتے کیا ہو بھلا دور سے پانی کا بہاؤ
لطف لینا ہے تو پانی میں اتر کر دیکھو
نعیم بازید پوری​
 

زیرک

محفلین
کھلنے کے باوجود وہ مجھ پر نہ کھل سکا
بندِ قبا کے بعد بھی گِرہیں بہت سی تھیں
نعیم بازید پوری​
 

زیرک

محفلین
بے وفاؤں سے بچھڑ کر جو پلٹ کر دیکھے
آگ اس شخص کی آنکھوں کو لگا دی جائے
خلیل الرحمان قمر​
 

زیرک

محفلین
اے تیرگی کے کارکن جو کہہ دیا سو کہہ دیا
ہمیں دِیا عزیز ہے، تُو جا ہوا سے بات کر
عابی مکھنوی​
 

زیرک

محفلین
تیری خوشبو عذاب توڑتی ہے
جیسے آندھی گلاب توڑتی ہے
توڑ دیتا ہوں جام توبہ پر
پھر یہ توبہ، شراب توڑتی ہے​
 

زیرک

محفلین
میرا بچھڑا رانجھن موڑ سجن
مجھے چاہ نہ کوئی اور سجن
میں نے اوڑھا رنگ سیاہ فقط
دیئے کنگن، چُوڑی توڑ سجن​
 
Top