خرم شہزاد خرم
لائبریرین
آج صبح سے ہی مجھے انتظار تھا اس لمحے کا لیکن یہ لمحہ اتنی دور ہو گیا تھا کہ بس انتظار کرتے کرتے کیا سے کیا ہو گیا ۔ صبح سو مجھے 5 فون آ چکے ہر کال پر نیا نمبر سامنے آتا تھا اور ہر بار میں نے یہی سوچا کہ یہ آپی کا ہی فون ہو گا لیکن ہر بار کبھی کسی کا اور کبھی کسی کا اس دوران ایک دفعہ پاکستان سے اور ایک دفع فیصل بھائی کی کال بھی آئی لیکن جس کال کا مجھے انتظار تھا وہ ابھی ابھی ختم ہوئی ہے ۔ مجھے یقین تھا آپی آپ کی کال ضرور آئے گی لیکن یہ معلوم نہیں تھا کب ائے گی مجھے آپ سے بات کر کے بہت خوشی ہوئی بہت شکریہ آپ ویسی ہی ہیں جیسی آپ باتیں کرتی ہیں اصل میں انسان کا ظاہر اور باطن ایک ہی ہونا چاہے سو آپ کا ظاہر اور باطن ایک ہی ہے اللہ تعالی آپ کو لمبی عمر اچھی صحت اور عزت کے ساتھ عطا فرمائیں آپ کا چھوٹا بھائی خرم