زینب: آپ کا اوتار، دستخط آپ کے بارے میں کچھ کہتے ہیں۔

ماوراء

محفلین
محفل میں تقریباً سبھی اراکین نے اپنے مختلف دستخط اور اوتار پوسٹ کیے ہیں۔ اور یہ آپ کے بارے میں کچھ کہتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ یہ ہم باقی اراکین سے پوچھیں گے۔ یہ خیال تعبیر نے پیش کیا ہے۔ ہر ہفتے ایک شخصیت کے اوتار اور دستخط پر ہم اظہارِ خیالات کریں گے۔ اور آخر میں اس رکن سے پوچھیں گے کہ یہ اوتار/دستخط رکھنے کی کیا وجہ تھی۔

تو سب سے پہلے ہم محفل کی ایک منفرد رکن "زینب" سے آغاز کرتے ہیں۔

زینب کا اوتار:
image.php


زینب کے دستخط:
اس کے یوں ترک محبت کا سبب ہوگا کوئی
جی نہیں یہ مانتا وہ بے وفا پہلے سے تھا

زینب کا مقام:
چاند

زینب کا حالیہ موڈ:
سرد
جی تو آپ کے خیال میں زینب کے اوتار، موڈ، مقام اور دستخط کیا کہتے ہیں؟

امید ہے زینب آتے ساتھ شور نہیں مچائیں گی کہ یہ تھریڈ کیوں کھول دیا۔ اگر شور مچائیں تو ساری ذمہ داری تعبیر کی۔ :grin:
 
بھئی دستخط میں تو زینب بٹیا نے حسن ظن کی دعوت دی ہے جو کہ میرا پسندیدہ عمل ہے۔ باقی باتوں پر میں اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں۔
 

طالوت

محفلین

زینب کا اوتار:
image.php


زینب کے دستخط:
اس کے یوں ترک محبت کا سبب ہوگا کوئی
جی نہیں یہ مانتا وہ بے وفا پہلے سے تھا

زینب کا مقام:
چاند

زینب کا حالیہ موڈ:
سرد
اوتار سے تو رومانویت اور معصومیت جھلکتی ہے ۔۔ دستخط تبدیل ہوتے رہتے ہیں لیکن تقریبا سبھی دستخط سے معلوم ہوتا ہے کہ "دل کو جھوٹی تسلیاں دی جا رہی ہیں" مقام کے حوالے سے کہوں گا کہ خوابوں میں رہنے والی ہیں ۔۔۔ اور موڈ کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔۔اسلیے اس پر کچھ کہنا خاصا مشکل ہے ۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
اوتار سے تو رومانویت اور معصومیت جھلکتی ہے ۔۔ دستخط تبدیل ہوتے رہتے ہیں لیکن تقریبا سبھی دستخط سے معلوم ہوتا ہے کہ "دل کو جھوٹی تسلیاں دی جا رہی ہیں" مقام کے حوالے سے کہوں گا کہ خوابوں میں رہنے والی ہیں ۔۔۔ اور موڈ کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔۔اسلیے اس پر کچھ کہنا خاصا مشکل ہے ۔۔
وسلام
__________________
ہاہاہاہا طالوت یہ ٹھیک کہا۔۔۔۔۔۔۔مجھے خود میرے موڈ کا بھروسہ نہیں ہوتا
 

زینب کا اوتار:
image.php


زینب کے دستخط:
اس کے یوں ترک محبت کا سبب ہوگا کوئی
جی نہیں یہ مانتا وہ بے وفا پہلے سے تھا

زینب کا مقام:
چاند

زینب کا حالیہ موڈ:
سرد
جی تو آپ کے خیال میں زینب کے اوتار، موڈ، مقام اور دستخط کیا کہتے ہیں؟

زینب کا اوتار جس میں دل اور اس کے ساتھ ایک ٹیڈی نظر آرہا ہے، اس کی شخصیت کے رومانوی ہونے سے زیادہ معصومیت کو ظاہر کرتا ہے۔۔۔ مطلب محترمہ کا دل اب تک ایسے کھلونوں ہی میں اٹکا ہوا ہے۔۔۔ :music: ہے نا۔۔۔ (ویسے اس تصویر کی کہانی۔۔۔ آہم آہمم۔۔

دستخط کو ذرا مختلف انداز سے پڑھیں تو کیسا ہے؟ اس طرح جیسے کہ پہلے مصرعے میں کسی سے سوال کیا جارہا ہے کہ اُس نے جو یوں ترکِ محبت کیا ہے، کیا اس کا بھی کوئی سبب ہوسکتا ہے؟ہونہہ۔۔۔ جھوٹی تسلیاں نہ دو مجھے۔۔۔ اور اگلا مصرعہ کہہ رہا ہے کہ "جی نہیں، وہ بے وفا اب سے نہیں پہلے سے ہی تھا، چپ کرو!" :grin:
اچھا، میں چپ کر جاتا ہوں۔۔۔ ویسے میں بھی یہی تو سمجھانا چاہ رہا تھا تمہیں جو تم سمجھارہی ہو مجھے۔ :p
حالیہ موڈ کا کیا کہوں۔۔۔ یہ تو اتنے عرصہ سے سرد ہی ہے جتنے عرصہ سے امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ جاری ہے۔ :lll:
 
اب تم مجھے یہ کہنا کہ تمہیں پڑھایا کچھ اور تھا، پوسٹ کچھ اور کیا ہے۔۔۔ وہ کیا ہے نا کہ ارادہ بدل گیا تھا۔۔۔ سوچا معاف کردوں، کیا یاد کروگی۔۔۔ ;)
 
آج کہہ دیں پکی بات نہیں‌لڑوں گی اپ فیصلے محفوظ نا رکھیں :grin:

در اصل باقی میں مجھے کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی جسے یہاں بیان کرنے کا کوئی نفع یا نقصان ہو۔ اور ویسے بھی کچھ کہا بھی تو آپ نے یہ کیسے گمان کر لیا کہ اس میں لڑنے والی کوئی بات آپ نکال سکیں گی بٹیا رانی؟
 

محمداحمد

لائبریرین
اچھا سلسلہ ہے یہ ۔ :cool:

اگر زینب صاحبہ کے اوتار، دستخط ، مقام اور حالیہ موڈ کا بالترتیب جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ زینب صاحبہ کا مزاج بتدریج نرمی سے سختی کی طرف مائل ہے لگتا یوں‌ ہے کہ اس زنجیر میں دستخط کے کڑی اس تبدیلی کا باعث ہے یہ بات الگ کہ یہ ترتیب اتفاقی ہے ۔

اس سے زیادہ کچھ نہیں بلکہ زینب صاحبہ کے سرد مزاج کو دیکھتے ہوئے اتنا کچھ بھی اضافی معلوم ہو رہا ہے ۔ :grin:
 

امر شہزاد

محفلین
اوتار سے تو نرمی، مٹھاس اور معصومیت کا اظہار ہوتا ہے۔
دستخط ایک ٹوٹی ہوئی شخصیت جو تسلیوں کا آسرا لیے ہے، کا مظہر ہے
چاند تو رومانویت کا سمبل ہے۔
مزاج ایسے لوگوں کا سرد ہی ہوتا ہے عام لوگوں کے لیے
 

وجی

لائبریرین
اوتار معصومیت (شاید) کی وجہ سے رکھا ہوگا
دستخط میں جو شعر ہے اس سے میرے خیال میں امید رکھنے کا اظہار ہے

مقام ویسے چاندا ماموں ‌سنا تھا ہوسکتا ہے کہ مامی ہوں اور کسی بوڑھیاں کی بھی ذکر سنا تھا ہو سکتا ہے وہ بھی ہوں

موڈ ^^^ ایسے خیالات پڑھنے کے بعد تو ہوگا ہی سرد
 

مغزل

محفلین
اوتار اور دستخط کا التزام بتا تا ہے کہ زینو بٹیا ، 18 سے 23 کی عمر کے درمیان سفر کر رہی ہیں۔۔
باقی لفاظی سے کیا فائدہ ۔۔۔ کیوں منی ؟؟
 
Top