مبارکباد زیک بھائی کے 24000 مراسلے!

محمد وارث

لائبریرین
پھر اردو کی طرف کیسے آئے آپ؟؟
میری معلومات شاید ادھوری ہوں یا ٖ ہو سکتا غیر تکنیکی باتیں ہوں لیکن چونکہ میں بھی کم و بیش ایک دہائی سے یہاں موجود ہوں سو کچھ کچھ باتیں بغیر دلچسپی لیے بھی میرے کانوں تک پہنچتی رہی ہیں :)

ایک وقت کا ذکر ہے زیک نے کوئی فارسی بلاگ یعنی یونی کوڈ عربی فارسی رسم الخط میں دیکھا تو دل میں خواہش پیدا ہوئی اور کسی ذریعے سے ان کی ملاقات ایک دو اور دوستوں سے ہوئی جو کہ خود بھی ایسی ہی خواہش دل میں پال چکے تھے، مل جل کر کام کرنے کا سوچاتو سامنے بے شمار تکنیکی مسائل تھے حل کرنے والے سو انہوں نے حل کیے، اردو محفل بنی ، کارواں چلنے لگا، یونی کوڈ اردو کمپیوٹنگ، مختلف اور گونا گوں اردو فانٹس، اردو بلاگنگ کے لیے اردو سانچے ، زیادہ سے زیادہ مواد کو یونی کوڈ میں لانا یعنی کتابیں ٹائپ کرنا ، فورم کے مسئلے مسائل، ہوسٹنگ کے مسئلے، اور نہ جانے کیا کیا الا بلا۔ :)

اردو محفل اب ایک بڑے سے ڈرائنگ روم یا ٹی ہاؤس جیسا ماحول رکھتا ہے، سب لوگ ایزی ہو کر بیٹھے ہیں، شیریں و نمکین باتیں ہو رہی ہیں، لطیف جملے اچھالے جا رہے ہیں، کوئی آہیں بھر رہا ہے تو کوئی قہقہے لگا رہا ہے۔ کبھی کبھار آپس میں سینگ بھی پھنس جاتے ہیں لیکن باہمی احترام موجود ہے لیکن یہ سکون یہ رنگیں مزاحی یہ طمانت یہ لطافت اس وقت پیدا ہوتی ہے جیسے کہ جب کوئی طالب علم اپنا آخری پیپر دے کر بیٹھا ہوتا ہے۔ :)

اردو محفل، اردو کمپیوٹنگ کی راہ میں حائل جتنے تکنیکی مسائل تھے ان کے حل دے چکا ہےاور وہ حل اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں پھیل چکے ہیں اب اردو کمپیوٹنگ کے مسائل اور طرح کے ہیں جب کہ تکنیکی مسائل اردو محفل کے طفیل ختم ہو چکے ہیں۔ اور اسی وجہ سے اردومحفل کا احترام بھی ہر جگہ ہے، اردو محفل، اُم المحافل ہے۔ میں نے زیک کو اردو محفل کی "ماما" غلط نہیں لکھا تھا :)
 

زیک

مسافر
ہاہاہاہا :rollingonthefloor:
چلیں معاف کیا.. اب نہیں پوچھیں گے۔
میرے بلاگ پر کیٹگریز میں اردو پر کلک کریں گی تو اردو پوسٹس نظر آ جائیں گی۔ اگرچہ میں نے انگریزی میں بلاگنگ شروع کی تھی اور اکثر انگریزی ہی میں لکھتا تھا مگر اردو کے اولین بلاگرز میں سے ہوں۔
 

یاز

محفلین
السلام علیکم
بہت بہت مبارک ہو زیک صاحب۔
بلاشبہ آپ بھی میدانِ مراسلہ نگاری کے شہسوار ہیں۔
 

زیک

مسافر
بہت مبارک ہو۔ اللہ آسانیاں دے۔ آمین!


السلام علیکم
بہت بہت مبارک ہو زیک صاحب۔
بلاشبہ آپ بھی میدانِ مراسلہ نگاری کے شہسوار ہیں۔

زیک، 24 ہزار مراسلے مکمل ہونے پر مبارک
آپ سب کا بہت شکریہ
 
Top