کیا یاد دلا دیا بانس کے جنگل نے۔
جب ہم گاؤں تھے تو ہمارا بھی بانس کا بہت بڑا جنگل تھا وہ اس قدر گھنے ہوتے کہ ان میں چلنا ان کو دیکھنا اچھا لگتا تھا ایک بار ابو کے ساتھ جنگل میں گئی بہت چھوٹی تھی تب، تو ابو جان کہیں ادھر ادھر ہو گئے تو میں دور نکل گئی وہاں اچانک ایک سانپ دیکھا جو تیز ی سے ایک طرف جا رہا تھا (پہلی بار میں نے سانپ دیکھا تھا) خوف سے سہم گئی اور روتے گھر کو بھاگی، پھربخار ہو گیا جو کہ ڈیڑھ دو ماہ رہا ۔