زیک
مسافر
اوہ۔ رگڑ والے زخم کافی تکلیف دہ ہوتے ہیںمگر چٹانوں کی رگڑ سے کمر پر جو زخم آئے ہیں ۔ وہ بہت تنگ کر رہے ہیں ۔
اوہ۔ رگڑ والے زخم کافی تکلیف دہ ہوتے ہیںمگر چٹانوں کی رگڑ سے کمر پر جو زخم آئے ہیں ۔ وہ بہت تنگ کر رہے ہیں ۔
اب زخم بھر رہے ہیں ۔ کھرنڈ جم رہی ہے ۔ مگر اب خارش والا ایشو شروع ہوگیا ہے ۔ دو ہفتوں سے نیند کے لیئے ترس گیا ۔اوہ۔ رگڑ والے زخم کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں
آپ کا رب آپ کو لمبی عمر اور بھر پور صحت والی زندگی عطا کرے۔میری بیماری کا قصہ یہ ہے کہ مئی کے آخر میں بیٹی کی انٹرنشپ کے لئے ہم اس کے ساتھ گاڑی ڈرائیو کر کے اس کی منزل تک گئے۔ کچھ سیر سپاٹا کرتے یہ لمبا سفر خوب گزرا۔ وہاں سے واپسی پر شاید میں نے کہیں ائرپورٹ وغیرہ پر کووڈ کے جراثیم پکڑ لئے۔ گھر پہنچنے کے دو دن بعد خوب بخار چڑھا اور ساتھ کھانسی۔ ویک اینڈ کے بعد ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو اس نے پیکسلووڈ دوائی دی۔ یہاں مجھ سے فاش غلطی ہوئی اور چونکہ ایسا لگ رہا تھا کہ طبیعت اب بہتری کی طرف مائل ہے لہذا میں نے دوائی نہیں لی۔ چند دن بخار بہتر رہنے کے بعد پھر بڑھنا شروع ہوا۔ یوں بخار کا اتار چڑھاؤ شروع ہو گیا۔معاملات تین ہفتے تک پہنچے تو پھر ڈاکٹر سے ملا۔ انہوں نے چیک کیا کہ کووڈ کے ساتھ کہیں اور کوئی بیماری نہ ہو گئی ہو یعنی سپرانفیکشن۔ لیکن ایسا معاملہ نہ تھا۔ مزید بخار چڑھتا رہا۔ پانچ ہفتے گزرے تو 42 ڈگری سینٹیگریڈ یعنی 104 ڈگری فارنہائٹ تک بخار بڑھ گیا۔ کھانسی بھی اب کافی خراب ہو چکی تھی۔ سیدحا ہسپتال کے ایمرجنسی روم پہنچا۔ انہوں نے کافی ٹیسٹ کئے۔ پھیپھڑوں پر اثر کے لئے کئی اینٹی بائیوٹکس آئی وی کے ذریعہ دیں اور ہسپتال میں داخل کر لیا۔تین دن یونہی دوائیاں ملتی رہیں۔ بخار کافی کم ہوا لیکن اترا نہیں اور کھانسی بھی برقرار تھی۔ ڈاکٹروں نے اب کووڈ کے لئے اینٹی وائرل دوائی اور سٹیرائڈز بھی آئی وی کے ذریعہ شامل کر دیئے۔ یوں آخر بخار اترا اور کھانسی بہتر ہونا شروع ہوئی۔ یہ اینٹٰی وائرل دوائی صرف آئی وی سے دی جا سکتی ہے۔لہذا اس کا کورس ہسپتال میں پورا کیا اور پھر ڈسچارج۔ 39 دن مسلمل بخار کے بعد اب طبیعت کافی سنبھل چکی تھی۔ گھر آ کر پیکسلووڈ اینٹٰ وائرل اور سٹیرائڈز کا کورس مکمل کیا۔ اور یوں کووڈ سے جان چھوٹی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کووڈ کے مریض برے حال میں سانس کی تکلیف کا ذکر کرتے ہیں لیکن مجھے اس کا خاص مسئلہ نہیں ہوا
آمین الہی آمینکھے۔ آمین!
ثم آمین
اب طبیعت کافی سنبھل چکی تھی۔ گھر آ کر پیکسلووڈ اینٹٰ وائرل اور
زیکسٹیرائڈز کا کورس مکمل کیا۔ اور یوں کووڈ سے جان چھوٹی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کووڈ کے مریض برے حال میں سانس کی تکلیف کا ذکر کرتے ہیں لیکن مجھے اس کا خاص مسئلہ نہیں ہو
پروردگارجی !بلکل چل رہی ہے ۔ مگر چٹانوں کی رگڑ سے کمر پر جو زخم آئے ہیں ۔ وہ بہت تنگ کر رہے ہیں ۔
بہتری کی طرف گامزن ہوں ۔ الحمداللہ ۔شکریہ۔
آپ سنائیں آپ کے زخموں کی کیا صورتحال ہے؟ دوبارہ راک کلائمبنگ پر گئے؟
تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پربہتری کی طرف گامزن ہوں ۔ الحمداللہ ۔
کلائمبنگ تو اگلی دو تین دھائیوں تک اب نہیں کرنی ۔
بس یہ شاعر کہیں سے مل جائے ۔تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر
تو کیا کریں گے؟بس یہ شاعر کہیں سے مل جائے ۔
کرنا کیا ہے بس شاعر کو چٹانوں پر چھوڑ کر آؤں گا اور کہوں گا کہ اب تم بھی انجوائے کرو۔تو کیا کریں گے؟
کیا کندھا بالکل ٹھیک ہو گیا زور آزمائی کو۔۔۔
بے چاری چٹانیں۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے کہ پاش پاش ہونے والی ہیں آپ کے ارادوں کے آگے۔کرنا کیا ہے بس شاعر کو چٹانوں پر چھوڑ کر آؤں گا اور کہوں گا کہ اب تم بھی انجوائے کرو۔
قدم قدم پر تھا خوف ، جگہ جگہ تھا فنا کا ساماںبے چاری چٹانیں۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے کہ پاش پاش ہونے والی ہیں آپ کے ارادوں کے آگے۔