سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا ابھی تک پہلے دھماکے کو چند ارب سال نہیں ہوئے؟؟؟
اور اس دھماکے کے لیے مال مسالہ کیا لگانا پڑتا ہے؟؟؟
فی الحال تو کسی آئس ایج کا انتظار ہے چند ہزار یا لاکھ سالوں میں ۔
آخر گرمی بھی تو بہت ہے بھئی ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ملحدین اتنا انتظار کیسے کریں گے؟؟؟
جلدی میں کوئی چھوٹا موٹا دھماکہ نہیں ہوسکتا؟؟؟
پاکستانی ملحدین تو اس انتظار سے مستثنی ہوں گے ۔
بقول عبیر ابوذری صاحب۔
ہر روز کسی شہر میں ہوتے ہیں دھماکے
رہتی ہے مرے دیس میں شبرات مسلسل
 

جاسم محمد

محفلین
آپ ہی کسی دھماکے سے تخریب کی بجائے تعمیر کی ٹھوس مثالیں دے دیں۔۔۔
یہ محض آپ کی لا علمی ہے کہ صرف ایک بگ بینگ دھماکے سے پوری کائنات حالیہ حالت تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ زمین اور کل کائنات میں موجودبھاری عناصر جیسے سونا اور یورینیم بگ بینگ دھماکے میں نہیں بن سکتے تھے۔ بلکہ یہ اربوں سال بعدستاروں کے دھماکوں "سپر نووا" کی وجہ سے تعمیر ہوئے ہیں۔ قیصرانی نے اس پر تفصیل سے یہاں لکھا ہے۔ مطالعہ کر لیں:
ستاروں کی خاک
اور
گلوبل سائنس میگزین کا یہ مضمون:

خام مال کی کائناتی فیکٹریاں
پھٹتے ہوئے ستارے، زندگی اور کائنات کو بنیادی خام مال فراہم کرتے ہیں؛ اور ہمیں بتاتے ہیں کہ کائنات میں بکھرے ہوئے عناصر کی تخلیق کیسے ہوتی ہے۔ یہ ہضم کرنا نہایت مشکل ہے کہ ہمارے جسموں کے ایٹم، اربوں سال پہلے کسی سپرنووا میں پیدا ہوئے تھے۔

صحائف کہتے ہیں کہ انسان کی تخلیق خاک (Dust) سے ہوئی ہے؛ اور سائنس یہ تصدیق اس طرح کرتی ہے کہ انسان، ستاروں کی خاک (Star Dust) سے پیدا ہوئے ہیں۔

سپرنووا، زندگی کو پروان چڑھانے کی ناگزیر کڑی ہیں۔ ہم سپرنووا کی باقیات میں سے ہیں۔ ہم ان ہی کے بچے ہیں۔ انہوں نے ہمارے لئے اپنی جان قربان کردی۔ ہم ان ہی کی خاک ہیں۔ سپرنووا کے بغیر ہمارا وجود ممکن ہی نہیں تھا۔ جب ہم کبھی آسمان میں دور ستاروں کو دیکھیں، تو یہ ضرور یاد رکھیں کہ کبھی ہم بھی ان ہی کا حصہ تھے۔
 

جاسم محمد

محفلین
تو یہ ٹیسٹ کروا کیوں نہیں لیتے؟؟؟
آپ پہلے کسی ایسے شہید کے جسم خاکی کا بندوبست تو کریں جو بقول عینی شاہدین ہزاروں سال بعد بھی صحیح سلامت ہے۔ سائنس دان خود ہی اس پر ٹیسٹ کروا لیں۔ ان کے پاس پہلے کیا ممیوں کی کمی ہے؟ :)
 

جاسم محمد

محفلین
جب ملحدین لاعلمی کا اعتراف کررہے ہیں تو علم والوں کی اتباع کیوں نہیں کرلیتے؟؟؟
یہ علمی نہیں نظریاتی اختلاف ہے۔ جیسے دین کا نظریہ تخلیق انسان اور سائنس کا نظریہ ارتقا دونوں ایک ہی چیز بیان کر رہے ہیں۔ مگر اپنے اپنے الگ نکتہ نظر سے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ارتقاء انسان کا بنایا ہوا نظریہ ہے۔۔۔
مذہب خدا کا بنایا ہوا نظریہ۔۔۔
انسانی نظریہ خدا کے نظریہ کو رد کرنے کا اختیار کیسے رکھتا ہے؟؟؟
نظریہ ارتقاء انسان نے کسی مفروضے کی بنیاد پر نہیں بنایا۔ کئی صدیوں کے ان تھک مشاہدے، تحقیق اور تجربات کے بعد اس نظریہ کو تسلیم کیا ہے۔
جبکہ مذہب کے نظریہ تخلیق کے بارہ میں ایسی کوئی شہادت موجود نہیں ہے۔ سوائے اس کے کہ یہ خدا نے دیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کیا یہ بگ بینگ کے بار بار نہ ہونے کی سائنسی دلیل ہے؟؟؟
کچھ سائنسدانوں کے مطابق بگ بینگ دوبارہ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر کل کائنات میں کشش ثقل کی قوتیں حاوی ہو جائیں اور یوں کائنات پھیلنے کی بجائےو اپس اپنی ابتدائی اسٹیج پر پہنچ جائے۔ اس نظریہ کو Big Crunch کہا جاتا ہے۔ بگ کرنچ کے ساتھ عین ممکن ہے کہ ایک بار پھر بگ بینگ ہو جائے اور کائنات دوبارہ وہیں سے شروع ہو جہاں ختم ہوئی تھی۔
 
ہوسکتا ہے ووسکتا نہیں...
نان سینس دان یہ بتائیں کہ اب تک بے شمار بار کیوں نہیں ہوا؟؟؟
اس نے "کُن" کہا اور سب کُچھ ہو گیا۔
وہ کُن کہے گا اور کُچھ نہیں رہے گا۔
وہ ہمیشہ سے تھا ، ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
یہ اس کی حقیقت ہے۔

ہم کچھ بھی نہیں تھے، کچھ بھی نہیں ہیں اور کُچھ بھی نہیں رہیں گے۔
اور یہ ہماری حقیقت ہے۔
:)
 

جاسم محمد

محفلین
ہوسکتا ہے ووسکتا نہیں...
نان سینس دان یہ بتائیں کہ اب تک بے شمار بار کیوں نہیں ہوا؟؟؟
نظریہ ارتقا کی طرح نظریہ بگ بینگ بھی کسی مفروضے کی بنیاد پر قائم نہیں ہوا۔ بلکہ اس کے پیچھے ماہرین فلکیات کاکئی دہائیوں پر مشتمل کائناتی مشاہدہ، معائنہ، تجربات شامل ہیں۔
اب تک کی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کے پاس بگ بینگ تھیوری کے دو بڑے ثبوت شواہد سے ثابت شدہ ہیں:
  1. خلا کا ہر سمت میں بے لگام پھیلنا
    CMB_Timeline300_no_WMAP.jpg
  2. کائیناتی بیک گراؤنڈ شعاعیں جو کائنات کے ہر مقام پر پائیں جاتی ہیں:
    BBwWxqB5LPZkVWFSyHiDgf-970-80.jpg
جب تک کائنات پھیل رہی ہے دوبارہ بگ بینگ کیسے ہو سکتا ہے؟ سوال کرنے کیلئے بھی عقل و دانش چاہئے :)
 

عباس اعوان

محفلین
سائنسی قوانین کے تحت، مادے اور توانائی کو تخلیق نہیں کیا جا سکتا، البتہ ان کو ایک سے دوسری سے شکل میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
تو ذرا یہ بتائیں، کہ بگ بینگ کے بعد یہ جو اتنا سارا مادہ آ گیا، یہ کہاں سے وجود میں آیا ؟
 

عباس اعوان

محفلین
اور سائنسی قوانین کے مطابق روشنی سے زیادہ تیز رفتار کوئی چیز نہیں ہے، تو کائنات میں موجود یہ تمام مادہ آن کی آن میں کیسے پھیل گیا؟
 

زیک

مسافر
سائنسی قوانین کے تحت، مادے اور توانائی کو تخلیق نہیں کیا جا سکتا، البتہ ان کو ایک سے دوسری سے شکل میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
تو ذرا یہ بتائیں، کہ بگ بینگ کے بعد یہ جو اتنا سارا مادہ آ گیا، یہ کہاں سے وجود میں آیا ؟

اور سائنسی قوانین کے مطابق روشنی سے زیادہ تیز رفتار کوئی چیز نہیں ہے، تو کائنات میں موجود یہ تمام مادہ آن کی آن میں کیسے پھیل گیا؟
پاکستان میں سائنس کی تعلیم کی کیا اہمیت ہے ان مراسلوں سے صاف ظاہر ہے۔ کیا وہاں کسی نے فزکس نہیں پڑھی؟

خدارا سائنس پر اردو اور پاکستان میں بات چیت بند کریں۔ یہ ملک اور زبان صرف مذہب، شاعری اور کرکٹ کے لئے ہیں۔

نہیں میرا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ محفل پر بگ بینگ کی تفصیل بیان کروں۔ شوق ہے تو ہائی سکول لیول کی کوئی فزکس کی کتاب اٹھا کر پڑھ لیں
 

عباس اعوان

محفلین
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اس نے "کُن" کہا اور سب کُچھ ہو گیا۔
وہ کُن کہے گا اور کُچھ نہیں رہے گا۔
وہ ہمیشہ سے تھا ، ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
یہ اس کی حقیقت ہے۔

ہم کچھ بھی نہیں تھے، کچھ بھی نہیں ہیں اور کُچھ بھی نہیں رہیں گے۔
اور یہ ہماری حقیقت ہے۔
:)
یہ حقیقت تو ہر چیز اور واقعے کے لئے ہے (اگر آپ اس پر ایمان رکھتے ہیں)۔ اس سے طبیعیاتی قوانین کے صحیح یا غلط ہونے کا کوئی تعلق نہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اور سائنسی قوانین کے مطابق روشنی سے زیادہ تیز رفتار کوئی چیز نہیں ہے، تو کائنات میں موجود یہ تمام مادہ آن کی آن میں کیسے پھیل گیا؟
Cosmic Inflation کی وجہ سے۔ کیونکہ مادہ اور شعائوں کی رفتار کی ایک فطرتی حد ہے۔ خلا کے پھیلاؤ (expansion of space) کی رفتار کی کوئی حد نہیں ہے۔
افراط (کونیات) - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
1*T5YtVflRy6AMkqXIrlviDw.jpeg
 
Top