محمد سعد

محفلین
کافی بہتر تجویز ہے۔ میں خود کسی زمانے میں یہی چاہتا تھا کہ فورم ہی بنایا جائے، اس سے سیکھنے اور سکھانے کے بہت زیادہ مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
لیکن پاکستان سائنس کلب کا فورم بھی کافی حد تک سنسان پڑا ہے۔
فورم کو رن کے لئے ہمیں ویب سائٹ کو دوبارہ نئے سرے سے ترتیب دینا ہو گا۔
میرے ذہن میں کچھ تجاویز ہیں، اگر آپ مناسب سمجھیں تو میں اسی دھاگے میں یا ذاتی مکالمے میں بات آگے بڑھاؤں۔
میری خود شروع سے یہی ترجیح رہی ہے کہ کوئی کام کرنے والا ساتھ مل جائے تاکہ کام بٹ بھی جائے اور بہتر طریقے سے ہو کیونکہ ایک اور ایک گیارہ۔
:)
یا شیخ! تجاویز ضرور دینا لیکن یہ نہ کہنا کہ سارا فورم اکھیڑ کر نئے سرے سے لگاؤ۔ بڑی مشکل ہو جاوے گی۔ :)
اور تجاویز یہیں پر لگاتے جائیں تاکہ مزید مفید تبصروں کا راستہ بھی ذاتی مکالمے کی نسبت زیادہ کھلا رہے۔ امید ہے کہ گفتگو اتنی زیادہ نہیں پھیلے گی کہ سنبھالنا اور کسی نتیجے پر پہنچنا ہی مشکل ہو جائے۔ :)
 
تلمیذ

لائبریرین
امید ہے کہ گفتگو اتنی زیادہ نہیں پھیلے گی کہ سنبھالنا اور کسی نتیجے پر پہنچنا ہی مشکل ہو جائے۔ :)

متفق۔
سائنس مضمون ہی ایساہے (بلکہ میں تو اسے بھاری پتھر کہوں گا) کہ اس میں سائنسی موضوعات سے متعلق ٹھوس علم رکھنے والے ہی دخل دیں گے۔ یہ کوئی مذہبی یا سیاسی میدان نہیں ہے جس میں میرے جیسا ہر کوئی جاہل اپنے ’خیالات عالیہ‘ سے نوازنے کی کوشش کرتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
بہت اچھا اقدام ہے۔ میری اخلاقی سپورٹ آپ کیساتھ ہے۔ لیکن وقت کی کمی کے باعث کچھ مواد فراہم کرنے میں شائد مدد نہ کر سکوں۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
سر منڈاتے ہی اولے پڑے۔ جیسے ہی یہاں سائنس نامہ کی گفتگو شروع ہوئی اور تجسس سائنس فورم کو کچھ توجہ ملنے لگی تو کچھ گھنٹے بعد ہی سرور پر کارکردگی کے مسائل شروع ہو گئے۔ اب دیکھتے ہیں کہ ہوسٹنگ کمپنی والے کب تک ان مسائل کو درست کر پاتے ہیں۔ :confused:
 
قیصرانی

اتنی گرمی میں شکر کریں تو ٹھنڈے ٹھنڈے اولے تو مل رہے ہیں :p
 
arifkarim

معطل
ابھی تک تو دماغ ٹھیک ہی ہے جناب، اگر دماغ کا ارادہ بدلا تو لازمی چلا جاؤں گا بلکہ چند فسادی اراکین کو اپنی آمد و رفت کا ٹائم ٹیبل بھی بتا دوں گا :p
14 اگست تک اگر عمران خان کا انگریزی اور طاہر القادری کا کینیڈین انقلاب نہ آگیا ہوا تو امید ہے کہ استمبر تک ما بدولت کا چکر بھی لگے۔ اس فسادی رکن کو مطلع کر دیجئے گا۔ ہو سکتاہے وہیں کسی کھوکھےپر ملاقات ہو جائے۔ :)
 
ملاقات ہی کرنی ہے تو شاید میں خزاں کے اوائل میں شمالی ناروے کا چکر لگاؤں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہو تو تشریف لے آئیے گا؟ :)
 
Top