arifkarim

معطل
ملاقات ہی کرنی ہے تو شاید میں خزاں کے اوائل میں شمالی ناروے کا چکر لگاؤں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہو تو تشریف لے آئیے گا؟ :)
اب آپسے اتنا بھی عشق نہیں کہ بورا بسترا اسمیٹ کر شمالی ناروے تشریف لے جاؤں۔ :) اگر زندگی رہی اور آپ اوسلو کے آس پاس ہوئے تو ملاقات متوقع ہو سکتی ہے۔ نہیں تو میری طرف سےیہ وصول کر لیں:
Fluttering-green-flag-icon-1106012127.png
 
بھلکڑ

لائبریرین
بہت اچھا اقدام ہے !
مواد کی فراہمی خاص طور پر پراجیکٹس وغیرہ میں میں بھی کوشش کرسکتا ہوں :)
 
arifkarim

معطل
کیا سائنسی لکھاریوں کو اکٹھا کرنے کی یہ کوشش بھی ساحل سے دو گز آگے چلتے ہی ڈوب جائے گی؟ :confused1:
بری بات! مایوسی گناہ ہے۔ اس میگزین کے مطابق مملکت خداداد پاکستان میں آج بھی آغا وقار جیسے سائنسدان اور انجینئر زموجود ہیں جنکی عظیم کاوشوں کو ملکی میڈیا کے علاوہ بین الاقوامی وعالمی سوشل میڈیا میں بھی پزیرائی ملی ہے۔ مسئلہ صرف اتنا سا ہے کہ ایسے قومی سائنسی لکھاریوں کو ویب پر گھسیٹ کر لانااتنا ہی مشکل ہے جتنا انہیں اصلی دنیا میں کچھ 'سائنسی 'دعووں کے بعد ڈھونڈنا!
 
قیصرانی

لائبریرین
اس طرح کے انتشار کی نوبت تو تب آئے گی جب کوئی اکٹھے ہو کر لکھنا شروع کر دیں۔ ابھی تو کچھ لکھنے کا سلسلہ ہی آگے نہیں بڑھا۔ :confused:
آپ ایسا کیجئے کہ ایک مضمون کا خاکہ ادھر دے دیجئے اور پھر تمام متعلقہ (مطلقہ نہیں) احباب اس میں رنگ بھرتے ہیں۔ اس طرح مضمون آسانی سے تیار ہوگا :)
 
محمد سعد

محفلین

وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن میں تو سوچ رہا تھا کہ سائنس نامہ کی بنیاد ہی اس لیے ڈالی جا رہی ہے کہ کچھ لکھنے کو موجود ہے۔ لیکن حضرت خود ہی غائب ہو گئے۔ امید ہے کہ خیریت سے ہوں گے۔
خاکے کے لیے کچھ سوچتا ہوں۔ ایک تحریر تو کل ہی ترجمہ کر چکا ہوں یورینس اور نیپچون کی دریافت پر۔ نئے خیال کے لیے، وہ بھی ایسا جسے زیادہ لوگوں کے رنگ بھرنے سے فائدہ ہو، تھوڑا زور ڈالنا پڑے گا ذہن پر۔
ویسے ضروری نہیں کہ میں خاکہ سوچوں اور باقی رنگ بھریں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی اور خاکہ سوچے اور میں رنگ بھرنے والوں میں شامل ہو جاؤں۔ :)
 
آپ چونکہ ابتداء کرنا چاہ رہے ہیں تو عموماً پہل کرنا بہتر رہتا ہے۔ ورنہ معاملہ ٹلتا جاتا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن میں تو سوچ رہا تھا کہ سائنس نامہ کی بنیاد ہی اس لیے ڈالی جا رہی ہے کہ کچھ لکھنے کو موجود ہے۔ لیکن حضرت خود ہی غائب ہو گئے۔ امید ہے کہ خیریت سے ہوں گے۔
خاکے کے لیے کچھ سوچتا ہوں۔ ایک تحریر تو کل ہی ترجمہ کر چکا ہوں یورینس اور نیپچون کی دریافت پر۔ نئے خیال کے لیے، وہ بھی ایسا جسے زیادہ لوگوں کے رنگ بھرنے سے فائدہ ہو، تھوڑا زور ڈالنا پڑے گا ذہن پر۔
ویسے ضروری نہیں کہ میں خاکہ سوچوں اور باقی رنگ بھریں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی اور خاکہ سوچے اور میں رنگ بھرنے والوں میں شامل ہو جاؤں۔ :)
اچھا مضمون ہے۔ ایک دو جگہ فقرے کچھ بہتر ہو سکتے ہیں :)
 
Top