گُلِ یاسمیں
لائبریرین
بقرعید کے لیے ایک ڈیجیٹل بھینسا یا بیل
سات محفلین اس میں حصہ ڈال سکتے ہیں اگر چاہیں تو لیکن قصائی کا انتظام خود کریں ۔
پہلے تو وہ سات محفلین اپنا نام درج کرائیں جو اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ تا کہ سید عاطف علی بھائی اپنی مرضی سے آخری رائے دے سکیں۔
حصہ لینے والوں کے پاس اصلی والے نوٹ ہونا ضروری نہیں۔ کسی بھی ملک کی کرنسی سے کام چل جائے گا۔
البتہ جو محفلین اس ڈیجیٹل بھینسے میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں ، انھیں اپنی اس خواہش کی وجہ بتانی ہو گی۔
دوسری اہم بات یہ کہ ہر ایک کو اپنا قصائی ساتھ لانا ہو گا۔ تا کہ دوسرے قصائیوں پر بھروسہ کر کے کسی بھی قسم کی بدگمانی کا احتمال نہ رہے۔
رقم ایڈوانس میں دینا ہو گی۔
اس نایاب بھینسے کی قیمت کا ہمیں خود اندازہ نہیں ہے ۔ اس لئے ماہرین کو بلا لیتے ہیں۔
ہاں تو محفلیں۔۔ آپ میں سے جو کوئی اس کی قیمت متعین کرسکتا ہے، آگے بڑھے اور یہ کام سر انجام دے۔