تعارف ساجد امجد ساجد کا تعارف

کیا آپ نے کبھی اردو ویکیپیڈیا پر لکھا ہے یا لکھنے کی کوشش کی ہے؟


  • Total voters
    20

ساجدامجد

محفلین
میرا نام ساجد امجد ساجدؔ ہے اور میرا تعلق روڑالہ منڈی، تحصیل جڑانوالہ، ضلع فیصل آباد سے ہے۔ میں اردو ویکپیڈیا پر منتظم کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
خوش آمدید!
اردو ویکپیڈیا کے منتظم! ساجد امجد صاحب ساجد۔​
اردو ویکیپیڈیا پر نئے اندراجات شامل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟​
 

ساجدامجد

محفلین
خوش آمدید!
اردو ویکپیڈیا کے منتظم! ساجد امجد صاحب ساجد۔​
اردو ویکیپیڈیا پر نئے اندراجات شامل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟​

فارقلیط صاحب، پیغام کا شکریہ، ویکیپیڈیا پر لکھنے کا طریقہ نہایت آسان ہے آپ اردو ویکیپیڈیا پر جا کر اپنی صارف کھاتہ تخلیق کریں اور جس موضوع پر لکھنا چاہتے ہیں اس کو پہلے تلاش کے کھاتے میں تلاش کریں اگر مضمون دستیاب ہو تو آپ اس میں بآسانی ترامیم و اضافہ جات کر سکتے ہیں اور اگر موضوع پر مضمون موجود نہیں تو تلاش کے بعد آپ کا موضوع سرخ رنگ میں نظر آئے گا اس کو کلک کر کے اس موضوع پر نیا مضمون تحریر کیا جاسکتا ہے۔ آپ اردو ویکپیڈیا پر تشریف لائیں ہم آپ کے بھرپور رہنمائی کے لئے وہاں ہر وقت موجود ہوں گے۔ شکریہ
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
جہاں تک یا د پڑتا ہے دو اندراجات لکھنے کی کوشش ہم نے کی تھی: 1 کنز الایمان 2۔ وارِث علوی۔ لیکن پتا نہیں کیوں قبول نہیں ہوئے۔اس کے بعد پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی میری مراد یہ ہے کہ دل میں حوصلہ نہ رہا۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم ساجد امجد صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
جب کبھی وقت ملتا ہے اردو وکیپیڈیا کا چکر لگا لیتا ہوں ۔
 

ساجدامجد

محفلین
جہاں تک یا د پڑتا ہے دو اندراجات لکھنے کی کوشش ہم نے کی تھی: 1 کنز الایمان 2۔ وارِث علوی۔ لیکن پتا نہیں کیوں قبول نہیں ہوئے۔اس کے بعد پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی میری مراد یہ ہے کہ دل میں حوصلہ نہ رہا۔

جناب فارقلیط صاحب، اگر آپ کو اردو ویکیپیڈیا پر کوئی مشکل پیش آئی تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ مذکورہ دونوں مضامین اردو ویکی پر موجود ہیں۔ آپ ان میں مستند ترامیم اور اضافہ کر سکتے ہیں۔ آپ وہاں تشریف لائیں منتظر رہوں گا۔
 

ساجدامجد

محفلین
اردو ویکی پیڈیا پر اکثر میں پڑھنے کے لئے جاتی ہوں کسی بھی ٹاپک پر پر وہاں اکثر مٹیرئل بہت کم ملتا ہے۔۔۔ ۔:(
یہی تو پریشانی ہے ہم لکھنے والے بہت کم ہیں، آپ تشریف لائیں اور اردو کی ترویج کے اس مقصد میں ہمارا ساتھ دیں۔ ویسے انتظامی امور کے حوالے سے دنیا کے اہم ویکیپیڈیاوں کے ہم پلہ ہو چکا ہے اور اب مواد کے لحاظ سے بھی ہو جائے گا۔ انشاء اللہ
 
Top