مبارکباد ساجد کو شادی مبارک

ماوراء

محفلین
سب اتنی پھیکی پھیکی مبارک دے رہے ہیں۔۔ :(
مجھے تو جیہ کی شادی یاد آ گئی۔۔ہم نے محفل پر اتنا ہلا گلا کیا تھا۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
ساجد اقبال َ شادی مبارک ہو۔

اس پیغام تک تو میں بھی شش و پنج میں تھا کہ ساجد بھائی نے کب دوسری شادی کر لی۔ وہ تو اب معلوم ہوا کہ ساجد اقبال صاحب کی پہلی ہی شادی ہوئی ہے۔

بہت بہت مبارک ہو ساجد اقبال صاحب۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے باعث خیر و برکت ہو۔
 
ساجد

دوسری شادی !!! نا ممکن۔ میں نے تو پہلی کے لئیے بڑی مشکل سے راضی ہوا تھا;)
 
ماوراء

محفلین
علی، بالکل۔۔بھنگڑا بھی ڈالنا چاہیے۔ محفل کے رکن کی شادی ہو اور ہم اس کو اتنے پھیکے انداز میں وِش کریں۔۔یہ تو اچھی بات نہیں ہے۔ ایسے وِش کرنا چاہیے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے۔

اب جیہ کو جانے یاد ہے یا نہیں۔۔۔لیکن کم از کم مجھے تو جیہ کی شادی کا جشن ، جو ہم نے محفل پر منایا تھا ۔۔ نہیں بھولتا۔۔
اس تھریڈ کو دیکھیں۔۔۔ہم نے محفل کے ارکان سے بھنگڑے بھی کروائے تھے۔۔۔لڑکیوں نے ڈھولکی بجائی تھی۔۔۔اور اتنا زبردست جشن ہم نے منایا تھا۔ :grin:

لنک : جیہ کی شادی

چلیں۔۔میں کوئی ڈھولکی شولکی رکھتی ہوں۔:p

dholakladiessangeet.jpg
 
Top